@Zaitoon92@AdvSahibaRana Not true. You should read the full history and avoid reading from random sources. Israel was loosing then USA brook a ceasefire. Muslim country for lazy and Israel destroyed the bombers plane and airport during the ceasefire which is exactly what Israel did with Iran recently
'I heard Allah's Messenger (ﷺ) say three days before his death:
None of you should die but hoping only good from Allah, the Exalted and Glorious.'
- Jabir bin Abdullah (May Allah be pleased)
Muslim 2877c
'I heard Allah's Messenger (ﷺ) say three days before his death:
None of you should die but hoping only good from Allah, the Exalted and Glorious.'
- Jabir bin Abdullah (May Allah be pleased)
Muslim 287
🚨محمد عمیر کا پیغام🚨
براہِ کرم میرے 17 ماہ کے معصوم بیٹے محمد صالح بن عمیر کے انصاف کے لیے اپنی آواز بلند کریں
18 جولائی کو صبح تقریباً 5:00 بجے ہم اپنے 17 ماہ کے بیٹے کو سول ہسپتال مری لے گئے کیونکہ اسے الٹی اور اسہال کی شکایت تھی۔
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے نہ اس کا بخار چیک کیا اور نہ ہی اس کی دیگر اہم علامات (Vital Signs) کا معائنہ کیا۔ اس کے بجائے اس نے پرچی پر پانچ انجیکشن لکھ دیے۔
یہ پانچوں انجیکشن پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لگا دیے گئے۔ حتیٰ کہ رنگر لیکٹیٹ (Ringer Lactate)، جو عام طور پر ڈرِپ کے ذریعے دیا جاتا ہے، اسے بھی ڈرِپ لگانے کے بجائے براہِ راست انجیکٹ کر دیا گیا۔ میں نے مرد نرس سے پوچھا:
“کیا رنگر لیکٹیٹ ڈرِپ کے ذریعے نہیں دینا چاہیے؟”
اس نے جواب دیا:
“ اب ہو گیا ہے۔”
اور باقی انجیکشن لگاتا رہا۔
اس کے فوراً بعد ڈاکٹر نے ہمیں بچے کو گھر لے جانے کے لیے کہہ دیا۔
اس کے بعد ہم اسے قریبی سی ایم ایچ مری (CMH Murree) لے گئے۔
وہاں عملے نے پہلے دیے گئے علاج کا جائزہ لینے کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہمیں دوبارہ سول ہسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر بچے کو داخل نہیں کر سکتے، اور اگر تقریباً 10 گھنٹے بعد اس کی حالت سنبھل جائے تو دوبارہ لے آئیں۔
صبح تقریباً 10:00 بجے ہم دوبارہ اپنے بیٹے کو سول ہسپتال مری کے ماہرِ اطفال کے پاس لے گئے اور ان سے التجا کی کہ ہمارے بچے کو داخل کر لیں کیونکہ اس کی حالت مسلسل بگڑ رہی تھی۔ ہم نے انہیں یہ بھی بتایا کہ پانچوں انجیکشن صرف پانچ منٹ کے اندر لگا دیے گئے تھے۔
ان کا جواب تھا:
“بی بی، یہ گورنمنٹ ہسپتال ہے۔ یہاں یہی ہوتا ہے۔ آپ کیا کہتی ہیں ہم اسے ایڈمٹ کر لیں؟ ایسا نہیں ہوتا۔”
بچے کو داخل کرنے کے بجائے انہوں نے ایک اور انجیکشن (Onset) لکھ دیا۔ نرس نے اس انجیکشن کا تقریباً آدھا حصہ لگایا۔ اس وقت تک ہمارے بیٹے کا جسم کانپ رہا تھا، اس کے ہاتھ اور پاؤں نیلے پڑ چکے تھے، لیکن کسی نے بھی اس کی حالت پر توجہ نہ دی، اور ہمیں دوبارہ گھر بھیج دیا گیا۔
گھر جاتے ہوئے اس کا بخار 105°F تک پہنچ گیا۔ ہم فوراً اسے ایک دوسرے ہسپتال لے گئے، جہاں اسے فوری طور پر داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ہر ممکن کوشش کے باوجود ہمارا 17 ماہ کا معصوم بیٹا اسی دن شام تقریباً 5:00 بجے انتقال کر گیا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سول ہسپتال مری میں ہمارے بیٹے کو دیے گئے علاج کی منصفانہ، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ ہم جواب چاہتے ہیں، ذمہ داروں کا احتساب چاہتے ہیں، اور انصاف چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس ناقابلِ تصور سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایک معصوم کی جان سول ہسپتال مری میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث چلی گئی۔ ایک معصوم جان کا اس طرح ضائع ہو جانا ناقابلِ برداشت سانحہ ہے، اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کا قانون کے مطابق احتساب انتہائی ضروری ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل کسی اور معصوم کی جان بھی اسی غفلت کی نذر ہو سکتی ہے۔
میں اپنے تمام میڈیا فیلوز، صحافی دوستوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور انصاف پسند لوگوں سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم اس معاملے پر آواز اٹھائیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، اور ہماری آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
براہِ کرم ہماری آواز بنیں۔ ایک معصوم جان واپس نہیں آ سکتی، لیکن انصاف ضرور ہونا چاہیے۔
#JusticeForMuhammadSualehBinUmair #JusticeForSualeh #MedicalNegligence #CivilHospitalMurree #VoiceForJustice #THQHospitalMurree
Maryam Nawaz Sharif Raja Osama Sarwar Punjab Healthcare Commission - PHC PML-N Punjab
@MaryamNSharif@GovtofPunjabPK
JUST IN - Johnson & Johnson reaches a $5.5 billion settlement in the lawsuits that allege its baby powder and other talc products cause ovarian cancer — Reuters
یہ کلپ ہزاروں تولہ سونے سے بھی قیمتی ہے
اس کو سمجھیں اور سیریس ہوجائیں
ورنہ ہمارے بچے قیامت کے دن ہمیں جہنم کی طرف دھکیلنےکا سبب بن جائیں گے
بلکہ اس راستہ پے بہت آگے نکل چکے ہیں۔
خاکپائے صحابہ و اہلبیت
منفرد نام رکھنے کی ایک دوڑ لگی ہے جس کے نتیجے میں خاصے مضحکہ خیز نام بھی رکھے جاتے ہیں اور وہ بھی قرآن سے ۔ایسے کچھ نام میں نے بھی درست کرائے ہیں۔
رضوان نسیم صاحب کی اس تحریر میں ایسے ناموں کا اچھا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ۔۔۔
ایک علاقے میں رکھے گئے ایک بچے کا نام "انزلنا"
اسی طرح ایک بچی کا نام ہے "من تشاء"
"انعمت" تو اب عام ہوگیا ہے
سب سے زیادہ ہنسی تب آئی جب نام سنا "لذینا"۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس کا مادہ "الذین" ہے۔
پوچھا صاحب آپ کا نام ؟
بولے کالو خان۔۔
ہم نے اس کا چہرہ دیکھا تو گورا چٹا
پھر استفسار کیا یہ نام کیوں اور کس نے رکھا
بولے دادا نے رکھا ہے قرآن سے دیکھ کر۔۔
"قالو" انا للہ وانا الیہ راجعون
عرصہ قبل ایک رکشہ والے نے رکشہ پہ بیٹے کانام سارق لکھا ھوا تھا۔کہنے لگا قرآن سے دیکھا ھے ۔سمجھا بجھا کےتبدیل کرنے پہ آمادہ کیا.
بچی کا نام "منھا" سنا۔
میں نے نام رکھنے کی وجہ اور مطلب پوچھا تو
جواب ملا: "مطلب کا تو پتا نہیں البتہ قرآن پاک میں یہ لفظ آتا ھے اس لیے رکھا ھے".
ایک بچے نے کلاس میں بتایا کہ اس کے گاؤں میں ایک بچی کا نام ذلک ہے.
ہمارے پڑوس میں ایک خاتون کا نام فَھِیَ رکھا گیا ہے.
ہماری مسجد کے ایک نمازی نے اپنی بچی کا نام "ِلنْتَ" رکھا ہوا ھے۔مسجد کے امام صاحب نے تبدیل کرنے کا بولا تو جواب ملا:
"نچی کی دادی کو دورانِ تلاوت یہ لفظ پسند آیا تھا اس لیے رکھا ھے، لہذا دادی کی خوشی کی خاطر یہ نام تبدیل نہیں کر سکتے "
ہمارے گاؤں میں ایک کا نام حامیہ رکھا گیا تھا۔
ایک صاحب نے کہا "وریشا" نام رکھا ہے بیٹی کا، ٹھیک ہے؟ دیکھ بھال کے عرض کیا کہ اس میں واو عطف کا اور آخر میں ا منصوب ہونےکی وجہ سے ہے۔ کہنے لگے، "یہ ہمارا مسئلہ نہیں!"
میرا دکھ میرا ہی دکھ تھا
بہت دکھ ہوا یہ دیکھ کر
گاؤں کوٹلی لوہاراں مغربی سیالکوٹ میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کا نام ۔۔اولئک رکھا ہے اور بیٹے کا نام کظیم کہتا یہ قرآن مجید میں ہیں.
میں حجام کے پاس تھا تو کہنے لگا میرے بھائی کو اللہ نے بیٹی دی ہے اور ہم نے اس کا نام "منھا" رکھا ہے میں نے کہا یہ کہاں ہے تو کہنے لگا قرآن میں.
بوڑھی خواتین بہت زیادہ تلاوت کرتی تھیں۔ کوٸی بچہ پیدا ہوتا تو تلاوت کے دوران دادی/نانی کو کوٸی لفظ پسند آتا وہی رکھ لیاجاتا۔اسی کے تحت ہمارے پڑوس میں ایک شخص کا نام ”خبال“ ہے حالانکہ یہ فساد کو کہتے ہیں۔
پٹھان بھائیوں میں صحابہ یا انبیاء کے اسماء پر نام رکھے جاتے ہیں تو ساتھ میں 'حضرت' بھی لگایا جاتا ہے۔
حضرت علی،حضرت عمر،حضرت بلال تو میں نے سن رکھے ہیں.
سائیکل خان بھی تھا ہمارے گاؤں میں.
لاریب فیہ ایک بچی اور ایک بچے کا خاتون نے فرعون تجویز کیا۔اور ایک افغانی بچےکا زنیم رکھا گیا تھاجو میں نے تبدیل کیا.
ہماری ایک عزیزہ نے پوتے کا نام ابلیس تجویز کیا، پوچھا گیا تو فرمایا کہ قرآن میں آتا ہے اور جب بھی پڑھتی ہوں بہت اچھا لگتا ہے اس لیے سوچ رکھا تھا کہ یہی نام رکھنا ہے.
سوات میں ایک خاتون کا نام سنا تھا: فطرنی۔ اس سے بھی عجیب تر نام مردان میں ایک بوڑھی خاتون کا سنا: تجریان!
ایک خاتون نے ھُنَّج نام رکھا ، ان سے پوچھا گیا یہ نام کہاں سے آیا تو فرمایا قرآن میں ہے، پوچھا گیا کہاں تو کہا "وھدیناہ النجدین"
ہمارے گاؤں کی ایک خاتون نے اپنی بھتیجی کے نام "فاحشہ" تجویز کیا تھا، شاید ان کو ساؤنڈ بہت اچھا لگا تھا اس لفظ کا.
یہ لوگ قرآن کے کسی صفحے پر آنکھ بند کرکے انگلی پھیرتے ہیں۔ کسی کے پاس قرآن اس وقت موجود نہ ہو تو کوئی دوسری کتاب حتی' کہ اخبار پر بھی انگلی پھیرتے ہیں جہاں آنکھیں کھول لیں وہاں انگلی روک لیتے ہیں اور وہ لفظ نام ہوتا ہے۔ اس حساب پر ہمارے ہاں "مختلف" اور " اچانک" بھی نام ہیں۔
جامعہ اسلامیہ میں ایک انڈونیشن لڑکے کا نام رزقاً طیباً ہے۔
ہمارے گاؤں میں بھی ایک بزرگ تھے وہ اپنے پوتوں پوتیوں کا نام قرآن سے اسی طرح کا رکھتے تھے، ان کے ایک پوتے کا نام قم اللیل ہے ایک پوتی کانام صلات دوسری کا رب اغفرلی جو اب فرلی ہوگیا، ایک لڑکی کو استقرار حمل ہوا تو اس نے نام پہلے ہی تجویز کرلیا لڑکی ہوگی تو ابلیسہ اور لڑکا ہوگا تو ہامان.
ہمارے گاؤں میں ایک شخص کا نام عبدالسلام ہے، اب ان کے بیٹوں کا نام بھی انہیں کے بروزن انت السلام اور منک السلام رکھا گیا ہے. پوچھنے پر کہتے ہیں نماز کے بعد کی دعا میں یہ نام آیا ہے تو غلط تھوڑی ہوگا۔
اسلم ملک کی وال سے