میرا ماننا ہے کہ بچوں کو ہمیشہ معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کے والدین انہیں پالنے کے لیے کیا کام کرتے ہیں، کتنی محنت کرتے ہیں تاکہ بچے ہمیشہ اپنے والدین کا احسان مند رہیں
خواتین اس پر لازمی رائے دیں
بطورِ نفسیات کے طالبعلم، میری رائے ہے کہ بچوں کے رشتے طے کرتے وقت صرف تعلیم، نوکری، خوبصورتی یا خاندان نہیں بلکہ ان کی شخصیت (Personality Traits) کو بھی ضرور دیکھا جانا چاہیے۔ نفسیات کی تحقیق بتاتی ہے کہ بہت سے ازدواجی مسائل اور طلاقیں مالی یا خاندانی وجوہات سے زیادہ مزاج اور شخصیت کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر ایک فریق بہت غصیل��، جذباتی اور فوری ردعمل دینے والا ہو تو دوسرے کا صبر، برداشت اور جذباتی استحکام (Emotional Stability) رشتے کو سنبھال سکتا ہے۔ اگر دونوں ہی ضدی ہوں اور اپنی غلطی ماننے کو تیار نہ ہوں تو معمولی اختلافات بھی بڑے جھگڑوں میں بدل سکتے ہیں۔
اسی طرح ایک شخص اگر بہت سماجی اور ہر وقت لوگوں میں رہنے کا شوقین ہو جبکہ دوسرا انتہائی نجی زندگی پسند اور تنہائی پسند ہو تو وقت کے ساتھ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ خرچ کرنے کی عادت بھی ایک اہم شخصیت کا پہلو ہے؛ اگر ایک بہت کفایت شعار اور دوسرا بے حد خرچ کرنے والا ہو تو مالی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔
نفسیات کے مطابق کامیاب شادی میں جذباتی بلوغت، بر��اشت، ذمہ داری کا احساس، گفتگو کی صلاحیت، غصے پر قابو، لچک (Flexibility) اور دوسروں کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی صلاحیت اکث�� دولت، شکل و صورت اور سماجی حیثیت سے زیادہ اہم ثابت ہوتی ہیں۔
رشتہ دراصل دو خاندانوں سے پہلے دو شخصیتوں کا ملاپ ہوتا ہے، اس لیے مزاج اور شخصیت کو نظر انداز کرنا مستقبل کے مسائل کو دعوت دینے کے مترادف ہے
200 یونٹ پر ملنے والا ریلیف ختم ہونے جارہا ہے،
اگر آپکے پاس 5 لاکھ کا بجٹ ہے تو 4.5 کلو واٹ کا ہائبرڈ انورٹر کیساتھ 24 واٹ لیتھیم بیٹری، 6 سولر پینلز 585 واٹ لگوائیں،
ایک AC کیساتھ مکمل لوڈ سولر پر شفٹ کریں،
اگر آپ رات کو فریج اور AC کا استعمال نہیں کرتے تو بجلی کا بل زیرو بھی کر سکتے ورنہ جہاں آپکا بل 25,30 تھا وہاں رات کو بجلی پر 5,6 گھنٹے AC کیساتھ 5,6 ہزار تک رہ جائے گا،
یاں آگر آپ ایک سولر افورڈ کر سکتے ہیں، دو چار جتنے کر سکتے ہیں سولر پر شفٹ ہو جائیں،
اسی میں بھلائی ہے،
اور گنجائش زیادہ ہے تو 5 کلو واٹ کی لیتھم بیٹریز پر دن رات بھی AC کیساتھ مکمل سرکاری بجلی سے جان چھڑوا سکتے ہیں،
لیکن یہ جلد از جلد کروا لیں۔۔
تقریبا 99% مرد اک سادہ شرمیلی عورت کو ترجیج دیتے ہیں
چاہے اس کے پاس کوئی بڑی کامیابی ڈگری یا کیرئیر نہ بھی ہو
بجائے ایسی عورت کے جو مغرور اور خود پسند عورت کا انتخاب کریں
اسکی وجہ یہ نہیں کہ مرد عورت کی کامیابی کے خلاف ہوتا ہے
بلکہ اصل وجہ رویہ اور مزاج ہے
مرد کو وہ عورت پسند آتی یے جس کے ساتھ اسے سکون ملے
جو بات کرتے وقت لحاظ رکھے
جس کے ساتھ وہ خود کو کمتر محسوس نہ کرے
Adult Social
جب والدین کی عمر بڑھ جاتی ہے تو وہ اُس بیٹے یا بیٹی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں جو نرم مزاج، محبت کرنے والا، بردبار اور کشادہ دل ہو؛
جو اُن سے تنگ نہ ہو، اُن پر جھنجھلائے نہیں، اور جس سے وہ ناراض ہونے کا خوف محسوس نہ کریں، بلکہ جس پر وہ بے جھجھک بہت سا حق جتاسکیں۔
پھر وہ اپنی چھوٹی چھوٹی ضروریات، اپنے طبی معائنے کے اوقات طے کرنے، تقریبات میں ساتھ جانے، اور خاص ملاقاتوں میں رفاقت کے لیے اسی پر زیادہ بھروسا کرتے ہیں۔
یہ والدین کا وہ اطمینان ہے جو خریدا ��ہیں جا سکتا، بلکہ اللہ کی طرف سے اُس بیٹے یا بیٹی کے لیے ایک خاص عطیہ ہوتا ہے۔
پس خوش نصیب ہے وہ جسے اُس کے والدین نے اپنے سب بہن بھائیوں میں چن لیا، اور اپنی تھکن میں پناہ، اور اپنی ضرورت میں سہارا بنا لیا۔
اس شدید گرمی میں اگر آپ بجلی کے بھاری بھرکم بل اور ظالمانہ سلیب سسٹم سے پریشان ہیں تو ایک سادہ اور مؤثر حل موجود ہے—سولر سسٹم!
صرف ایک بار کی سرمایہ کاری سے مہینوں کا سکون حاصل کریں:
550 واٹ کی 6 سولر پلیٹس: 125,000 روپے
مضبوط فریم: 25,000 روپے
10KV دیسی انورٹر: 45,000 سے 50,000
وائرنگ + مزدوری: 20,000 روپے
کل لاگت: تقریباً 225,000 روپے (3KW سسٹم)
دن کے وقت مکمل سولر پر چلیں
رات کو آسانی سے واپڈا پر شفٹ ہو جائیں
نتیجہ؟
ماہانہ بجلی کا بل 3000 روپے سے بھی کم
گرمیوں کے پورے سیزن میں کل بل صرف 12–15 ہزار روپے
سلیب سسٹم کے اضافی چارجز اور جرمانوں سے مکمل نجات
ایک بار خرچ، بار بار فائدہ ۔۔۔
اپنی جیب اور سکون دونوں بچائیں
دو ایسے concept جنکا مطلب ہمارے ہاں سراسر غلط لیا جاتا ہے۔
نمبر#1: بری عورتیں برے مردوں کے لیے اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں۔
نمبر#2: زنا ایک قرض ہے جو آپ کو گھر سے چکانا پڑے گا خاص کر بیٹی کی صورت میں۔
ہمارے ہاں سورہ نور کی آیت نمبر 26 کا ترجمہ سراسر غلط لیا جاتا ہے
اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِۚ
"بدکار عورتیں بدکار مردوں کے لئے اور بدکار مرد بدکار عورتوں کے لئے ہے"
پہلی بات یاد رکھیں کہ قرآن مجید کی کسی بھی آیت کی تفسیر اس کے سیاق و سباق کے بغیر نہیں کی جا سکتی اور ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں آدھا سچ بتانے کی عادت ہے۔ اگر سورہ نور کی اس آیت کے آگے اور پیچھے کی آیت کو پڑھا جائے تو صاف پتا چلتا ہے کہ یہاں پر آخرت کی بات ہو رہی ہے نہ کہ دنیا کی کہ آخرت میں بری عورتیں برے مردوں کے ساتھ جہنم میں ہوں گی اور اچھی عورتیں اچھے مردوں کے ساتھ جنت میں ہوں گی۔ اگر دنیا کی بات کریں تو دنیا میں تو فرعون کی بیوی مسلمان تھی اور حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی کافر تھی۔ لہذا اس آیت کا ترجمہ ٹھیک سے سمجھ لیں کہ یہاں آخرت کا ذکر ہورہا ہے نہ دنیا کا۔
دوسری بات ہمارے ہاں امام غزالی کا ایک قول بڑا مشہور کہ زنا ایک قرض ہے جسے آپ کو گھر سے چکانا پڑے گا اور خاص کر بیٹی کی صورت میں اور یہ انتہائی گھٹیا اور سراسر غلط بات ہے بلکہ یہ امام غزالی ک�� قول ہے ہی نہیں اور اگر امام غزالی کا قول بالفرض ہے بھی سہی تو حرفِ آخر تو نہیں کیوں کہ ہمارے لئے ہمارے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم زیادہ معتبر ہیں امام غزالی سے اور ہمارے نبی سے ایسی کوئی حدیث روایت بھی نہیں۔
ایک بات بتائیں اگر آپ زنا کریں گے تو اس میں آپکی بیٹی کا کیا قصور ہے؟ آپکے گناہ کی سزا آپکی بیٹی کو کیوں ملے گی؟ اللہ تعالیٰ کو پتہ تھا کہ میرے بندے دنیا میں panic create کریں گے اس طرح کی من گھڑت باتیں کرکے تو اللہ نے قرآن مجید میں اس بات کی دو دفعہ وضاحت کی ہے اللہ پاک ایک دفعہ بھی clear کر دیتے تو کافی تھا اللہ نے لیکن دو دفعہ وضاحت کی کہ کوئی ambiguity نہ رہے
وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرَىٰؕ
اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
(سورہ فاطر، 18)
اور
اَ لَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ
کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
(سورہ النجم، 38)
چین ٹیکنالوجی میں امریکہ سے بھی آگے نکل رہا ہے۔ یہ چینی کمپنی بی وائی ڈی کا الٹرا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن ہ��۔ صرف 5 منٹ میں گاڑی 70 فیصد چارج ہوتی ہے اور 97 فیصد چارجنگ پر 9 منٹ لگتے ہیں۔ جس سے 1 ہزار کلو میٹر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔
Jacob the lion. After losing his leg in a poachers trap, he survived. Years and years. His pride looks out for him and his brother hunts for him. His story is one of courage and freedom.