"اس دنیا میں دو چیزیں لا محدود ہیں؛ یہ کائنات اور انسانوں کی حماقتیں(بیوقوفیاں) ؛ لیکن کائنات کے لامحدود ہونے کے بارے میں، میں یقین سے نہیں کہہ سکتا -"
جرمن فزکسٹ
البرٹ آئنسٹائن
"حضرات یہ مشکل ترین دور ہے، سائنس اور ایجادات کے ساتھ ہم نے بہت کچھ تو حاصل کر لیا ہے لیکن جو چیز ہم نے کھو دی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
ہم نے؛ شرافت ، ہمدردی ، محبت ، سادگی اور وفاداری سب کھو دی ہیں ۔"
مصری فزیشن فلسفی ادیب
ڈاکٹر مصطفیٰ محمود
میرے اندر ایسے معاشروں کے لیے کوئی ہمدردی یا رحمدلی نہیں ہے جو لوگوں تباہ و برباد کرکے رکھ دیتے ہیں. اس کے بعد ان پر تعزیراتی سزائیں جاری کرتے رہتے ہیں. تاکہ وہ ریاستی غنڈہ گردی کے بوجھ تلے دب کر پس جائیں اور اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے کھڑے بھی نہ ہوسکیں.امریکی ایکٹوسٹ میلکم
بدکار مجرم انسان سزا سے بچ جاتا ہے، زور آور کامیابی کے پھل(فوائد) سمیٹ لیتا ہے ، جبکہ معاشرے میں کمزور طبقہ صرف مایوسی اور بد قسمتی کا شکار رہتا ہے، یہی اس دنیا کی زندگی کی کہانی ہے۔ "
آئرش شاعر ادیب
آسکر وائلڈ
"وہ(ریاست اسٹیبلشمنٹ) آپ کو روٹی بیچنے والے، گوشت بیچنے والے، دودھ بیچنے والے اور تیل بیچنے والے کے ساتھ اس وقت تک بحث مباحثہ میں الجھا کر رکھیں گے جب تک کہ آپ وطن فروشوں (اسٹیبلشمنٹ) کو بھول نہ جائیں۔"منسٹر آف انڈسٹریز کیوبا
ارنسٹو چی گویرا
"ملٹری فوج کے آدمی انتہائی احمق ہوتے ہیں، یہ وہ بیوقوف جانور ہوتے ہیں جن کو بیرونی پالیسیوں میں شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کیا جاتا ہے!."
امریکی سیکرٹری
ہنری کسینجر