جناب سپیکر۔ PTV اگر مولانا صاحب کی تقریر کو نشر نہیں کرتا تو ھم مارجن دے سکتے ھیں کہ اس وقت مولانا صاحب ھی اس حکومت و اسٹیبلشمنٹ کی توانا اپوزیشن ھیں لیکن آپ نے پارلیمنٹ کی TV سکرینیں بند کرکے مولانا صاحب کی آواز کوکیوں دبایا، آپ نے اپنے ممبر پارلیمنٹ کی آواز کو کیوں دبایا؟؟؟ پھر بھی آپ کو یہ دعوی ھے کہ آپ اس ھاؤس اور اس کے ممبران کے کسٹوڈین ھیں؟؟؟
#MaulanaOneManArmy
قال النبي صلی اللہ علیہ و الہ وسلم:
أَنَّهُ قَالَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ بِمَنْزِلَةِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ
کھانے والا شکر گزار صبر کرنے والے روزے دار کے درجے میں ہے۔
{سنن ابن ماجہ۔۱۷۶۴}
حضرت علی ؓ نے فرمایا:
اُس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور ہر ذی روح کو تخلیق کیا، بیشک یہ عہد ہے نبی اُمّی ﷺ کا میرے ساتھ کہ:
"مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور مجھ سے صرف منافق ہی بُغض (دشمنی، نفرت) رکھے گا."
مسلم 240
(ترمذی 3736؛ ماجہ 114؛ نسائی 5021؛ مشکوٰۃ 6088)
عید کے موقع پر چنددن کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی اچھی خبر ہے لیکن دعا یہ ہے کہ اس وقفے کو سنجیدگی اخلاص اور عدل وانصاف کے ساتھ تنازعے کا مستقل اور پائیدار حل نکالنے کے لئے استعمال کیا جائے دونوں طرف اخلاص اور اسلامی اصولوں کا پاس ھو تو یہ مسئلہ ناقابل حل نہیں ہے خداکرے کہ ان بنیادوں پر یہ جنگ بندی مستقل ھوجائے اور سالوں سے بےگناہ مسلمانوں کا جو خون بہا جاتا رہاہے اسکا باھمی اتفاق سے سد باب ھو سکے
رسول اللہﷺنے فرمایا:
قیامت نہیں آئے گی، یہاں تک کہ دریائے فرات سونے کے ایک پہاڑ کو ظاہر کرے گا، اس پر (لڑتے ہوئے) ہر سو میں سے ننانوے لوگ مارے جائیں گے اور ان (لڑنے والوں ) میں سے ہر کوئی کہے گا: شاید میں ہی بچ جاؤں گا (اور سارے سونے کا مالک بن جاؤں گا)۔
{صحیح مسلم۔۷۲۷۲}
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی الله عنہ کے بارے میں فرمایا:
“اے اللہ! تو ان کو ہدایت دے اور ہدایت یافتہ بنا دے، اور ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے“
(جامع ترمذی،۳۸۴۲)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کے راستے میں اڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں کسی مومن کے پیٹ میں کبھی جمع نہیں ہوں گے ۔ اسی طرح بخل اور ایمان کبھی بھی کسی انسان کے دل میں جمع نہیں ہوں گے
سنن نسائی ۳۱۱۲ – صحیح
قال نبیﷺ:
کسی کا ہمارےاوپر کوئی ایسا احسان نہیں جسے میںﷺنےچکا نہ دیا ہو سوائے ابوبکرؓ کےکیونکہ انکا ہمارے اوپر اتنا بڑااحسان ہےکہ جس کا پورا پورابدلہ قیامت کے دن انہیں اللہ ہی دے گاکسی کے مال سےکبھی بھی مجھے اتنا فائدہ نہیں پہنچاجتنا مجھےابوبکرؓکے مال نے پہنچایاہے۔
ترمذی۔۳۶۶۱
نبی کریم ﷺبیمار ہوئے اور جب بیماری شدت اختیار کر گئی تو آپ ﷺنےفرمایا کہ ابوبکرؓسے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر عائشہؓ بولیں کہ وہ نرم دل ہیں جب آپﷺکی جگہ کھڑے ہوں گے تو ان کےلیے نماز پڑھانا مشکل ہو گا۔آپﷺ نےپھر فرمایا کہ ابوبکر سےکہو کہ وہ نماز پڑھائیں۔
(بخاری،۶۷۸)
ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اسلام کے احکام و قوانین تو میرے لیے بہت ہیں، کچھ تھوڑی سی چیزیں مجھے بتا دیجئے جن پر میں (مضبوطی) سے جما رہوں۔
آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:
تمہاری زبان ہر وقت اللہ کی یاد اور ذکر سے تر رہے۔
{صحیح مسلم۔۳۳۷۵}
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ جو کوئی علم حاصل کرنے کے لیے کسی راہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے ۔ اور جسے اس کے عمل نے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا ۔‘‘
(سنن ابی داؤد، ۳۶۴۳)
بونیر،باجوڑ،دیر اور سوات سمیت کئی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ ہے،جمعیۃ علماء اسلام کے انصارالاسلام جہاں بھی ہیں وہ فوری طور متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں۔
اللہ تعالٰی مرحومین کے درجات بلند فرمائے،زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور اس وطن عزیز کی قدرتی آفات سے حفاظت فرمائے۔ آمین
QADIANIS ARE NOT CONSIDERED MUSLIMS!!!!
NIKAH WITH A QADIANI ISN’T VALID UNDER SHARIAH!!!
ANY INTIMACY AFTER SUCH A UNION IS ZINA, NOT MARRIAGE!!!
Period
غزہ میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑی بچوں کی نسل کشی جاری ہے۔
آواز اٹھائیں کسی بھی عالمی سیاست دان کو ٹیگ کریں۔
آواز اٹھانا فرض ہے۔
It's biggest children genocide.
Tag any international political figure. Our voice matters
@realDonaldTrump
حضرت قیس بن عاصم ؓ نے (اپنی وفات سے پہلے) فرمایا:
مجھ پر نوحہ نہ کرنا، کیونکہ رسول الله ﷺ پر نوحہ نہیں کیا گیا تھا.
نسائی 1852
(مسند احمد 20888؛ حاكم 1409)
دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔