@Pmln_Pak00 ایرانی وہ قوم ہیں جنہوں نے امریکہ اسرائیل کو نکیل سے پکڑ کر نیچے گریا ہمارے بڑوں کی طرح ان کے آگے لیٹ کر اور ہمیشہ ان کی غلامی کر کے نہیں۔۔۔۔ انہیں اگر کوئی سمجھتا ہے وہ اپنی وردی اور مانگے تانگے کے ششکے سے ڈرا لے گا تو یہ سب کی غلط فہمی ہے ۔
تمہارا شوہر اس مہینے مزدوری کیلئے پنڈی نہیں گیا ؟
میں نے تین بچوں کی اس جوان ماں سے سوال کیا ۔
نہیں شاہ صاب ، میں نے اسے جانے ہی نہیں دیا ۔
کیوں نہیں جانے دیا ، کچھ کما لاتا ، تم غریب لوگ ہو ، ذرا سَوکھے ہوجاتے ، میں نے استعجاب سے سوال داغا ۔
شاہ صاب ، رات کے پہلے حصے میں بچے اُس کے سینے پر کھیلتے ہیں اور باقی رات میں اس کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی ہوں۔ برسات کا مہینہ ہے ، بھلے یہاں کم کماتا ہے مگر میرے ساتھ تو ہوتا ہے ۔
اُس شوخ و شنگ دہیاتی ناری نے بے باکانہ انداز اور چمکتے ہوئے لہجے میں اتنا دھانسو جواب دے کر مجھے خاموش کر دیا اور اٹھلاتی ہوئی چل دی ۔
وہ ایک ان پڑھ اور بظاہر گنوار لڑکی تھی مگر قیمتی بات کر گئی مگر ایک طبقہ ہمارے معاشرے میں ایسا بھی ہے کہ جن کے کمرے سامانِ زیست سے اٹے پڑے ہیں مگر نوجوانوں کی شادیاں کرکے دو تین مہینوں بعد انہیں پردیس سڑنے کیلئے بھیج دیتے ہیں اور یہاں جوان ، الہڑ دلہنیں ہاتھوں پر مہندی سجا کر اور دل میں طوفان چھپا کر دیواروں سے باتیں کرتی رہتی ہیں !
منقول