اسلام آباد
وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ان شاء اللہ ان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ قائدِ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے وژن اور وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت و تعاون سے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیریسٹر گوہر علی خان کی والدہ رضا الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے ملک ابرار احمد نے بیریسٹر گوہر کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
@BarristerGohar
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر آمد
وفد میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سینیٹر انوشہ رحمان، ایم این اے انجم عقیل خان، ملک ابرار اور دیگر رہنما شریک تھے
مسلم لیگ ن کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر قانون معاملات کا راستہ عدالتوں سے ہی نکلنا ہے
پی ٹی آئی کو بار بار یہی سمجھاتے رہے ہیں کہ عدالتوں کا ہی راستہ منتخب کریں
ہماری قیادت میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا راستہ بھی عدالتوں سے نکلا
وزیراعظم کے پاس ایسی کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ کسی قیدی کو خود رہا کر سکیں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے اس موقف کی تائید ہے کہ کسی بھی قیدی کو رہا کرنے یا ریلیف دینے کا اختیار عدالتوں کے پاس ہے
گورننس اصلاحات سے متعلق 27 ویں ترمیم میں کچھ رہ گئیں، جس کی وجہ سے 28ویں ترمیم کا ذکر ہورہا ہے
نئے صوبوں کی تشکیل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تفصیلی بحث اور گفتگو ہونی چاہیے
اس وقت تک نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے نہ تو کوئی رسمی بحث ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی بل پیش کیا گیا ہے
انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے یا یونٹس بنانے کے فیصلے 50 سال پہلے ہی ہوجانے چاہیے تھے
بھارت نے 1950 میں کمیشن قائم کر کے انتظامی یونٹس بنائے، جہاں انڈین پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کیا گیا
اگر پہلے ہی ضرورت کے مطابق انتظامی صوبے بنتے رہتے تو یہ معاملہ سیاسی تنازع یا بحث کی شکل اختیار نہ کرتا
سیاست کی نذر ہونے والے کالاباغ ڈیم جیسے ملک کے مفاد میں موجود اہم منصوبے بھی بغير حقائق سمجھے کی جانے والی مخالفت کی وجہ سے سیاست کی نذر ہو گئے
نئے صوبوں کی تشکیل یا کسی بھی معقول نقطے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو قائل کرنے یا خود قائل ہونے کے لیے بات چیت میں کوئی حرج نہیں
اس وقت 10 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین پی ٹی آئی کے ہیں۔ وہ سرکاری گاڑی، اسٹاف اور دوسری تمام سہولیات استعمال کر رہے ہیں، صرف کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آتے۔ یہ کون سا احتجاج ہے؟
اسلام آباد کیوں آنا ہے؟ احتجاج ہے تو پشاور میں نہیں ہو سکتا؟
یہاں کسی کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔ پی ٹی آئی کے وزیرِ اطلاعات روز اسلام آباد میں چھ چھ پروگرام کرتے ہیں، لیکن اسلام آباد میں مسلح جتھے لے کر آ کر انتشار پھیلانا اور نظام کو مفلوج کرنا احتجاج نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزراء اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے اسلام آباد کے لیے بہترین گورننس ماڈل پیش کیا ہے
کمیٹی نے اسلام آباد کے لیے دنیا کے دیگر دارالحکومتوں کی طرح اپنی قانون ساز اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو پر مبنی ماڈل تجویز کیا
مجوزہ گورننس ماڈل پر عوامی آراء کے لیے پبلک ہیرنگ کا پروسیس شروع کر دیا گیا ہے
ایف نائن پارک میں شہریوں سے مشاورت کے بعد اب تاجروں، چیمبر آف کامرس اور بار ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جا رہا ہے
اسلام آباد کے مسائل کے مستقل حل کے لیے مقامی حکومت کے بجائے ایک خودمختار اسمبلی اور انتظامی نظام قائم کرنے کی تجاویز پر کام جاری ہے
پوری قوم آج پاکستان، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور ملک کو ملنے والے منفرد عالمی مقام کی خوشیاں منا رہی ہے
- اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر نوجوان، بچے اور والدین جشنِ آزادی کے رنگ میں نظر آ رہے ہیں
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت خوش آئند ہے
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کا نیا پیغام ہے
کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا
مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور طاقت کے توازن کے لیے اہم سنگِ میل ہے
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے دنیا میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے
آج پوری دنیا دفاع کے حوالے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے
پاکستان کی مسلح افواج انتہائی مضبوط، پیشہ ور اور جدید صلاحیتوں سے لیس ہیں
14 اگست 2025 کا جشنِ آزادی معرکۂ حق کی تاریخی فتح کے نام کیا گیا تھا
معرکۂ حق میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو تاریخی شکست دی
معرکۂ حق کو جنگی تاریخ میں ایک سبق اور مثال کے طور پر پڑھایا جائے گا
پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا
پاکستان ایئر فورس نے معرکۂ حق کے دوران شاندار کارنامے انجام دیے
پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں
پاکستان کی دفاعی صلاحیت سب سے پہلے وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہے
پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں خود کفیل ہے بلکہ دوست ممالک کی مدد کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
اسلامی دنیا کے کئی ممالک دفاع کے لیے پاکستان کی طرف امید سے دیکھ رہے ہیں
پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں شامل ہونے والے ممالک کی سلامتی میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں سے ملک کا دفاعی مقام بلند ہوا
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مقام مضبوط کیا
پاکستان کی دفاعی کامیابیوں کا سہرا سیاسی قیادت کے ساتھ عسکری قیادت کو بھی جاتا ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت میں مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
پاکستان کی مسلح افواج نے خطے میں اپنی طاقت اور پیشہ ورانہ صلاحیت ثابت کر دی
معرکۂ حق کے بعد دنیا پاکستان کو ایک مضبوط اور باصلاحیت دفاعی قوت کے طور پر دیکھ رہی ہے
پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
پاکستان کی دفاعی صلاحیت امن، سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے استعمال ہوگی
آج کا جشنِ آزادی پاکستان کی عظمت، عزت اور دفاعی قوت پر اعتماد کا اظہار ہے
پاکستان نے اپنے دفاع کے ساتھ دوست ممالک کے تحفظ کے لیے بھی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے
مکہ دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک کا معاہدہ نہیں بلکہ خطے کے امن کے لیے اہم پیغام ہے
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا
پاکستان کی دفاعی قوت کا پیغام دشمن کے لیے واضح اور دوستوں کے لیے اعتماد کا باعث ہے
آج پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، طارق فضل چودھری
۔امریکہ کے صدر نے ہماری قیادت کی بارہا تعریف کی ہے۔۔۔
۔۔اپوزیشن جماعت اسلام آباد پر جتھوں کی صورت میں چھڑائی کرتی ہے۔۔۔
- اس وقت ملک کو امن واستحکام کے ضرورت ہے ۔۔۔
اسلام اباد کا سکون برباد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاے گی۔۔۔
ازاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ کو انتخابات میں فتح دلائی ۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے شفاف انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی -
میاں نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس
وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود
اجلاس میں آزاد کشمیر سے پارٹی کے نومنتخب ارکان و قیادت شریک
آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوچکے ہیں
انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے
تیسرے مرحلے کے اختتام پر مسلم لیگ ن 24 نشستیں حاصل کر چکی ہے
فارمولے کے تحت 3 خواتین اور 3 دیگر مخصوص نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں گی
مخصوص نشستوں میں اوورسیز، ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی سیٹیں شامل ہیں
مخصوص نشستوں کے بعد مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 30 ہو جائے گی
اگلے ہفتے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا
اسمبلی اجلاس میں اراکین کا حلف اور مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا
اگلے ہفتے ہی اسپیکر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب بھی مکمل کر لیا جائے گا
آزاد کشمیر میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہونے جارہی ہے
موجودہ حالات کے پیش نظر آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے
آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابات صاف، شفاف اور کریڈیبل ہوئے
آزاد کشمیر الیکشن میں کسی بھی بدنظمی یا دھاندلی کی کارروائی کے خلاف زیرو ٹالرنس رہی ہے
ایل اے 6 میرپور میں پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس اٹھانے والے امیدوار کو فوری گرفتار کیا گیا
انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات پر مبارکباد دیتا ہوں
شفاف الیکشن سے الیکشن کمیشن، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ میں اضافہ ہوا
حویلی میں ہمارے امیدوار محسن عزیز کی دھاندلی کی شکایت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں
امید ہے الیکشن کمیشن حویلی کے حلقے سے متعلق شکایات کا ازالہ میرٹ پر کرے گا
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کی تمام شقیں، خصوصاً میگا ڈیولپمنٹ پراجیکٹس اور پرائم منسٹر ڈائریکٹوز، پر عملدرآمد جاری ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، میرپور ایئرپورٹ سمیت تمام منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔
بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے تمام اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے، اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین۔
بلاول بھٹو کا بیان افسوسناک اور حیران کن ہے، کسی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے دھاندلی کی شکایت نہیں کی
میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر تمام دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں
شکست کے بعد آزاد کشمیر میں نفرت اور تفریق کا بیج بویا جا رہا ہے
آزاد کشمیر کا انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف اور کریڈیبل رہا
آزاد کشمیر میں انتظامیہ اور پولیس پیپلز پارٹی کی حکومت کے ماتحت کام کر رہی ہے
عوامی حقوق کے نام پر شروع کی گئی تحریک پر ریاست مخالف عناصر قابض ہو چکے ہیں
آزاد کشمیر الیکشن پر متنازع بیانات دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے
38 میں سے 35 مطالبے تسلیم کر لیے گئے، بقایا 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے
حقیقی سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کے بجائے نتائج کو سیاسی بردباری سے تسلیم کیا جائے
ریاست اس وقت کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ مجموعی ملکی مفاد کا تحفظ کر رہی ہے
میرپور ڈویژن میں 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز نے جمہوری عمل میں حصہ لیا
الیکشن کا بائیکاٹ اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے امن تباہ کرنا چاہتے ہیں
گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے پر ہم نے آپکو مبارکباد دی
آزاد کشمیر میں الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہی آپ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت دے رہے ہیں
اگلے دو مراحل کے انتخابات میں حصہ لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں
پاکستان دشمن عناصر کی ہر سازش کو ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی مؤثر کارروائیوں اور آپریشن "غضبُ للحق" نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔
فتنہ الخوارج اور ریاست دشمن نیٹ ورکس کے خلاف جاری فیصلہ کن کارروائیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ ملک کا امن، عوام کا تحفظ اور قومی خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
پاکستان کی پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر اس قوت کو مسترد کرتی ہے جو وطنِ عزیز کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔