The @ANPMarkaz warmly welcomes the Iranian and USA delegations to Islamabad. We sincerely hope that, with the support of the Government of Pakistan, these talks will succeed and bring lasting peace to the region.
@usembislamabad@IraninIslamabad
🔴پٹرول کی قیمت میں شربا اضافہ کرکے پھر 80 روپے کمی کا ناٹک عوام کے ساتھ مذاق ہے، میاں افتخار حسین
🔴پٹرول کی قیمت میں محض 80 روپے کمی قابل قبول نہیں، پرانی قیمتیں فوری بحال کی جائیں
🔴عالمی سطح پر معاشی بحران اپنی جگ�� موجود ہے، مگر حکومت کا طرزِ عمل انتہائی افسوسناک ہے
🔴حکومت ہر مشکل کا بوجھ صرف عوام پر ڈال رہی ہے اور انہیں ہی قربانی کی تلقین کی جا رہی ہے
🔴کیا عالمی بحران کا اثر صرف پاکستان پر ہے؟ دیگر ممالک اسی صورتحال میں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں
🔴پاکستان واحد ملک بن چکا ہے جہاں اس مشکل وقت میں سارا بوجھ غریب عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے
🔴پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی بحران کا نتیجہ نہیں
🔴حکومت کی جانب سے ہ��شربا اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی کوشش ہے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
لگتاہےکہ فارم47 کی جعلی،ناجائزحکومت اورآقاؤں نےنہ صرف اندرونِ ملک تباہی وبربادی کےاندھیرےگہراکرچکی ہےبلکہ معیشت کوبھی ہرلحاظ سےکنگال بناکر روزگارکےتمام ذرائع سلب کر چکی ہے۔خارجی محاذ پربھی ملک کوایسی تنہائی اوربداعتمادی کےگڑھےمیں دھکیل دیاگیاہےکہ اب نہ تین میں نظرآتےہیں نہ تیرہ میں
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان کی چاروں بڑی ادبی اکیڈمیوں کے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ وفد نے آج ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں پشتو اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ رحمت نیازی، جنرل سیکرٹری نقیب احساس، براہوی اکیڈمی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سوسن براہوی، بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین واجہ صدیق بلوچ اور زاہد بلوچ، جبکہ ہزارگی اکیڈمی کے صدر احمد علی ��یگ اور جنرل سیکرٹری سرور علی ہزارہ شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے اصغر خان اچکزئی کو اکیڈمیوں کی قانونی خودمختاری اور حالیہ درپیش مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اکیڈمیاں نہ صرف روایتی ادب بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی اپنی زبانوں کی ڈیجیٹلائزیشن (Digitalization) پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔
وفد نے واضح کیا کہ زبانوں کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے، جس پر اکیڈمیاں بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد تحقیقی منصوبوں (Research Projects) پر کام جاری ہے، جو صوبے کی تاریخ، لغت نگاری اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وفد نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اعلیٰ حکومتی سطح پر اکیڈمیوں کے شائع شدہ مواد (Contents) کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کر کے انہیں “مس لیڈ” کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفد نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان اداروں سے ہمیشہ وطن دوست، مثبت اور فکری شعور پر مبنی ادب شائع ہوا ہے، اور اکیڈمیاں اپنا تمام ریکارڈ کسی بھی سطح پر آڈٹ کے لیے پیش کرنے کو تیار ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے اکیڈمیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ ان اکیڈمیوں کو علمی مراکز کے طور پر دیکھا ہے۔ مزید کہا کہ وہ اکیڈمیوں کے نمائندہ وفد کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ موجود غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے اور اکیڈمیوں کی خودمختار حیثیت برقرار رکھی جا سکے۔
ماہِ مقدس رمضان المبارک میں پشتون افغان وطن آگ کے بھڑکتے شعلوں کی زد میں ۔
ریاست اپنے چالیس سالہ دیرینہ اتحادیوں “فتنہ الخوارج” کے ذریعے پشتونخوا وطن کو، اور انہی کے خلاف کارروائی کے نام پر افغان وطن کو مسلسل جنگ کی آگ میں جھونک کر کھنڈرات میں بدل رہی ہے—یہ روش افغان پشتون قوم کے خلاف تاریخی عناد اور کھلی نسل پرستانہ عداوت کی عکاس ہے۔
مگر وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا؛ دنیا امید پر قائم ہے، اور ناامیدی کو کفر کہا گیا ہے۔
غیرت و تاریخ کے امین پشتون افغان جلد اپنی اصل طاقت اور حقیقی قیادت کے ساتھ اُبھریں گے، انشاء اللہ۔
تاریخ کے کٹہرے میں ہم سب نے کھڑا ہونا ہے۔
2021 سے لے کر 2026 تک ہم مسلسل کہتے آئے کہ یہ خوش فہمی نہ پالیں کہ افغانستان میں آپ کی “دوست حکومت” آگئی ہے۔ دہشتگرد کبھی دوست نہیں ہوتا، دہشتگرد صرف دہشتگرد ہوتا ہے۔
ہم نے خبردار کیا تھا کہ نظریاتی وابستگیوں اور وقتی مفادات کی بنیاد پر بنائی گئی پالیسیاں آخرکار ریاست اور عوام دونوں کو نقصان پہنچائیں گی۔ آج وہی عناصر، جنہیں کل تزویراتی گہرائی یا دوستی کا نام دیا جارہا تھا، نہ جانے کس کس عنوان سے آپریشنوں کی زد میں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے تاریخ سے کچھ سیکھا؟
جب تک ریاستی پالیسی کی بنیاد یہ نہیں ہوگی کہ دہشتگرد کا نہ کوئی دوست ہوتا ہے، نہ کوئی مذہب، نہ کوئی قوم تب تک ہم یہی غلطیاں دہراتے رہیں گے۔ تب تک ہمارے اپنے لوگ بے گھر ہوں گے، ہمارے بازار ویران ��وں گے اور ہمارے نوجوان قبروں اور کیمپوں کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گے۔
ریاست کی ذمہ داری وقتی بیانیہ بنانا نہیں، مستقل اصول اپنانا ہے۔ اور اصول صرف ایک ہونا چاہیے:
دہشتگردی کے خلاف بلاامتیاز، غیرمشروط اور دوٹوک موقف۔
ورنہ تاریخ صرف یاد ��ہیں رکھتی، فیصلہ بھی سناتی ہے۔
آج حب میں آل پارٹیز اور ملازمین گرینڈ الائنس کے زیراہتمام اپنے جائز مطالبات کے ح�� میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر تشدد اور لاٹھی چارج کیاگیا۔ جاری کریک ڈاؤن کے باوجود اصغر اچکزئی اپنی تقریر جاری رکھتےہوئے مظاہرین کے آگےآگے موجود رہے۔ غنڈہ گردی نامنظور!
Jeewy @AsgharAchakzaii 👏🙌
حب (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے حب پریس کلب کے سامنے گرینڈ الائنس کے حق میں اور حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے خلاف کیے گئے اقدامات ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فارم 47 کی پیداوار نام نہاد ہائبرڈ رجیم اپنے ہی ملازمین کے خلاف صف آرا ہو چکی ہے جو اس حکومت کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے
انہوں نے کہا کہ ح�� میں نہتے اور پرامن سرکاری ملازمین آل پارٹیز کے کارکنوں اور سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج حکومتی جبر آمرانہ سوچ اور عوام دشمن پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے حکومت اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ملازمین کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے مگر عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جمہوری قوتیں ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر لالا منان افغان اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات نصیر برفت کیساتھ پولیس کی جانب سے بدتمیزی دھمکی آمیز رویے اور طاقت کے بے جا استعمال کی سخت مذمت کی انہوں نے کہا کہ پرامن ��حتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتااس سے قبل ضلع حب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی حب پریس کلب پہنچی جہاں یہ ریلی ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے تاہم پرامن مظاہرے پر بلاجواز آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے کئی افراد متاثر ہوئےعلاوہ ازیں آل پارٹیز کی اپیل پر صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور حکومت کی بے حسی نااہلی اور عوام دشمن رویے کی کھل کر مذمت کی گئی مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرےطاقت کے استعمال سے باز آئے اورجمہوری و آئینی راستہ اختیار کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.
#AsgharKhanAchakzai
#AwamiNationalParty
#EmployeesRights
#HumanRightsViolation
#StopVictimization
#ANP
تمھاری فسطائیت، تمھارا جبر، تمھارا ظلم —
یقیناً تمھیں ڈبو کر تاریخ کے اندھیروں میں دفن کر دے گا۔
ہاں، جو کچھ تمھارے بس میں ہے،
اپنی پوری قوت سے کر دیکھو۔
مار لو، اٹھا لو، پھینک دو، قید کر لو،
ظلم کے پہاڑ توڑ لو۔
مگر یاد رکھو!
تمھارا کام صرف تباہی ہے،
اور ہمارا کام سچائی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔
ہم تمھارے ناکارہ، بدبودار اور ظالمانہ چہرے کو
عوام کے ضمیر پر عیاں کرتے رہیں گے۔
کیونکہ جبر کی عمر ہمیشہ مختصر ہوتی ہے،
اور حق کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی۔
ریاست آج کے کامیاب عوامی ہڑتال کو ناکام بنانے اور سبوتاژ کرنے کیلئے #ANP کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ضلع کوئٹہ کے صدر ثناءاللہ کاکڑ ممبر مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ #PSF کے مرکزی جنرل سیکریٹری مزمل شاہ کاکڑ،صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ سمیت اے این پی اور دیگر قوم پرست و سیاسی جماعتوں و طلباء تنظیموں کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو کثیر تعداد میں گرفتار کئے گئے
پریس کلب کوئٹہ میں 2 ستمبر کے ناخوشگوار واقعے سے متعلق پریس کانفرنس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی خطاب کر رہے ہے۔ اس ��وقع پر محمود خان اچکزئی، سردار اختر جان مینگل، میر کبیر محمد شہی، داود شاہ کاکڑ اور ولایت حسین بھی موجود ہیں ۔