X Mber of CEC Punjab Committee PTI,Vice Presiden Punjab sports & culture,Jahantab Tv News beurae chief, Mber of Spirit Foundation,.Member of Social Media Ad
دعا
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ للّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘
خاص طور پر صبح شام یہ دعا کریں
دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ
’’اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنادے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے کردے۔‘‘
بعض اوقات آپ صرف کوشش ہی کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ کامیاب ہوں یا نہ ہوں, کوشش کرنا پہلے سے ہی ایک بہت ہی بہادر چیز ہے۔ کوشش کرنے پر اپنے آپ پر فخر کرنے سے مت گھبرائیں
دعا
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
’’اے اللہ! تو مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام (کردہ) چیزوں سے کافی ہوجا اور مجھے اپنے فضل سے، اپنے ماسوا سے بے نیاز کردے۔‘‘
دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَاسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ
’’اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں (کسی کو) تیرا شریک ٹھہراؤں جب کہ میں جانتا بھی ہوں۔ اور میں تجھ سے ان غلطیوں کی بخشش مانگتا ہوں جنہیں میں نہیں جانتا۔‘‘