پیر مختار الدین شاہ مرحوم امتِ مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے،آپ کے انتقال خبر سے دل بوجھل ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ کے انتقال سے آج امت ایک عظیم سرمایۂ ایمان و تقویٰ سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان،اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی،جس کی روشنی سے امتِ مسلمہ نے بھرپور استفادہ کیا۔ مرحوم سے میرے دوستانہ اور برادرانہ مراسم رہے، اور وہ شعائرِ اسلام پر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنے والے بزرگ تھے۔ ان کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی، تصنیفی اور ہمہ جہت خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ کریم ان کی جلیل القدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ مرحوم اپنے اہلِ خانہ اور متعلقین کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کے اہلِ علم اور بالخصوص مجھے، میرے خاندان اور جماعت کو سوگوار کرگئے ہیں۔ میں سب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں۔ اللہ کریم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹی گیٹو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ ارشد شریف مرحوم ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے یہ انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف کو یہود و ہنود فنڈنگ دے رہے ہیں۔
جب کل آپ کے قیمتی ترین اثاثے یک زبان ھوکر آپ کے محبوب وزیرداخلہ کو مولانا صاحب کے گھر میں گلدستہ دیتے ھوئے پیش کررھے تھے عین اسی وقت مولانا صاحب بھکر میں جلسہ عام سے خطاب میں آپکا تیا پانچہ کررھے تھے
کوئ مستند خبر ھی دے دیا کریں ان بےچاروں کو @OfficialDGISPR
امریکی صدر کے امن منصوبہ پر پاکستان کے وزیر اعظم کا موقف نا صرف پاکستان کے اساسی موقف کے خلاف ہے بلکہ ان کے اپنے بیانات سے متضاد ہے،بانی پاکستان نے اسرائیل کو عرب دنیا کی پیٹھ پر خنجر قرار دیا تھا،اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی صدر کی عالمی مجرم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس عالمی عدالت کی توہین ہے،نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے انسانی جرم قرار دیا ہے،اسرائیل کی ہمیشہ طاقت کے زور پر فیصلہ منوانے کی روش رہی ہے آج امریکہ بھی اس کو فالو کر رہا ہے جو سیاسی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔
جہاں تک دو ریاستی منصوبہ کے بات ہے تو ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے تب تک ان پر جبری فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
حماس فلسطین کے عوام کی منتخب جماعت ہے، امریکی صدر نے اپنے اعلامیہ میں حماس کو لاتعلق کردیا ہے جو کہ اصل فریق ہیں،ان کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکتا۔
پاکستان اور سعودیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ
عشائیہ میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت
عشائیہ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت
اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے،مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا،مولانا فضل الرحمان
جےیوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ کرے گا،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ اجتماعی سلامتی کے ایک مضبوط ستون اور امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد کی نمائندگی کرے گی،مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور سعودی عرب میں مسلم امہ کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے،مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات ایک ہیں،مولانا فضل الرحمان
مملکت سعودی عرب، حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے ساتھ، تمام مسلمانوں کے دلوں میں ایک بلند مقام رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان
پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے دفاع کو ایک عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کی نمائندگی کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان
یہ مبارک دور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ترغیب اور ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کو بحال کرنے کا محرک ثابت ہوگا،مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مبارک قدم کو برکت دے،مولانا فضل الرحمان
مملکت اور پوری اسلامی قوم کے عروج اور نشاۃ ثانیہ کا سبب بنے ،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کو ہمیشہ اتحاد امت کے حوالے سے فکرمند پایا ہے،سعودی سفیر
پاکستانی قوم کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سعودی سفیر
امت مسلمہ جسد واحد ہے،سعودی سفیر
تقریب میں مولانا راشد سومرو ، مولانا سعید یوسف ، انجینئیر ضیاء الرحمان ،مولانا اسجد محمود شریک
تقریب میں سنیٹر احمد خان ، سنیٹر دلاور خان ، نور عالم خان شریک
تقریب میں مفتی اویس عزیز ، مفتی ابرار ، جلال الدین ایڈوکیٹ شریک
ہندوستان کو فتح کرنے کا سوچو، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ اپنی ہی قوم کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دو، قوم آزاد ہے، خودمختار ہے۔ الیکشن میں دھاندلی نہ کرو اور نتائج تبدیل نہ کرو۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا راولپنڈی لیاقت باغ میں ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب
@MoulanaOfficial