کچھ مردوں/عورتوں کو اُس وقت تک سکون نہیں ملتاجب تک اپنی حرکتوں سےایک دوسرےکی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کےلیےگالیوں کاسامان نہ کرلیں۔لعنت ہےایسے مردوں پربھی اور ایسی عورتوں پربھی جوچند لمحوں کی توجہ کےلیےاپنا وقار داؤ پرلگادیتی/دیتےہیں۔دوسروں کےسامنےتماشابننےوالےکردار محض جوکر ہوتےہیں
✨اُنہیں کبھی مت بھولنا جو تمہیں اُس وقت جانتے تھے،
جب تمہیں اپنا تعارف کروانے کے لیے اپنی کامیابیاں نہیں گنوانی پڑتی تھیں۔
جنہوں نے تمہاری خالی جیب میں بھی تمہاری قدر دیکھی،
اور تمہارے برے وقت میں بھی تمہیں وہی عزت دی۔
زندگی میں بہت لوگ تمہیں وہاں ملیں گے جہاں تم پہنچو گے،
مگر چند ہی ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ تم وہاں سے چلے تھے جہاں تمہارے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔
بلندی پر پہنچ کر اُن ہاتھوں کو مت بھولنا،
جنہوں نے تمہیں تب تھاما تھا جب دنیا تمہارا نام تک نہیں جانتی تھی۔✨🤍
'اس شخص کے اخلاق ناقص ہیں جسے اس وقت غصہ نہیں آتا جب غصے کا اخلاقی جواز موجود ہو۔۔۔۔
جائز بات پر غصہ انصاف کا ضامن ہوتا ہے۔۔۔۔
اگر تم ناانصافی کے درمیان غصے کے بغیر رہ رہے ہو تو تم خود بھی انصاف اور اخلاق سے عاری ہو 🙂
فجا پہلوان بھی بڑی چیز ۔۔۔۔۔ ہے۔۔۔
چور سے کہتا ہےـ" چوری کر"
تھانیدار سے کہتا ہے۔ "پکڑ لے۔"
پہلے بالے کو جو اس نے مانگا تھا اس سے زیادہ دیا۔ پھر خود ہی شاہ صاحب کو خبر کردی۔
"اپنی عزت سنبھال لو"😁
فجا نہ ہوا فاروق نیازی ہو گیا 🤧
اصل کمال کہانی میں نہیں، اسکی فلم بندی، اداکاری اور پیشکش میں ہےایسی کھچ کہانی جیسی دس کہانیاں کوئی بھی تھڑے پر بیٹھا چاچا آپ کو سنا سکتا ہےاور اس سے مزے کے ٹوئسٹ اُس میں آ سکتے ہیں۔
کہانی اوسط درجے کی،پیشکش شاندار اور مقبولیت آسمان پر؛ شاید یہی ہمارے ڈرامائی ذوق کا اصل المیہ ہے
مٹی دے باوے🍂
یہ ڈرامہ ویسے تو جتنا بھی فضول و گھٹیا اسکرپٹڈ ہو پر یہ #X کے ان مرد وخواتین پر فٹ بیٹھ رہا ہےجو شادی شدہ ہوتےہوئےیہاں معاشقہ بازی سے ایک دوسرےکےگھر اجاڑنے میں لگے ہیں مذہبی ٹچ کےساتھ کہانی مراثیوں کےغیرت مند قوم اور سادات کی تذلیل کرتی بھی دکھائی۔۔👇
#MittiDeBaway
کسی شریف انسان سے پوچھیں تو وہ یہی کہے گا کہ یہ کھلم کھلا بے غیرتی کی کہانی ہےمحبت کی کوئی عظیم داستان نہیں، بلکہ بے وفائی، دھوکے اور ناجائز تعلقات کو رومانوی رنگ میں پیش کرنے والی ایک عام سی کہانی ہے۔
اتنی کھچ کہانی کے اتنا مقبول ہونے پر قوم کی پسند کو سلام ہی کہا جا سکتا ہے