قوم کی لاکھوں معمار بیٹیاں سڑکوں پر ھیں
مگر اس ملک میں کوئی ان کے بات سننے کو تیار نہیں
آخر ھم اپنی ریاست کو کدھر لے جا رھے ھیں ؟؟؟؟؟
اساتذہ کو ان کا حق دو
گورنمنٹ سکولز کی نجکاری نامنظور نامنظور
#ملازمین_کو_جینے_دو
جس سنجیدگی کے ساتھ حکومتِ پنجاب نے پرامن اساتذہ پر ریاست کی رٹ نافذ کی ہے، کاش، اس سے آدھی طاقت بھی کسی دہشتگرد تنظیم کے لیے استعمال کی ہوتی تو ہم یہاں نہ ہوتے۔ پرامن احتجاج، ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے اور فساد فی الارض، مذہبی اور قانونی طور پر جرم ہے۔ آفرین ہے ان لوگوں پہ جو استادوں کے گریبان پکڑتے ہیں اور دہشتگردوں کے پائوں۔
ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظمِ بست و کشاد
کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
#LahoreProtest #اگیگا_قائدین_رہا_کرو
میری ملازمین سے التماس ہے تاخیر تو ہو سکتی ہے لیکن انکار رہی ہمارے مطالبات ان شاءاللہ پورے ہوں گے۔صبر کریں اور امید کا دامن نہ چھوڈیں۔
اور افواہوں پہ کان نہ دھریں۔الحمداللہ ہم ایک طاقت ہیں اور حکومت دیکھ چکی ہے۔دوبارہ دھرنا نگران حکومت برداشت نہیں کر پائے
گی
#نوٹیفکیش_جاری_کرو
ویسے عام تاثر تو یہی ہے کے محسن نقوی صاحب پیپلز پارٹی کے بندے ہیں مگر پھر بھی ہم پیپلز پارٹی کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اب تمام نظریں نون لیگ کی طرف ہیں کے کیا وہ پنجاب کے 15 لاکھ ملازمین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا مخالف
@CMShehbaz#ہمارے_مطالبات_پورے_کرو#چلو_چلو_لاہور_چلو
ہماری جدوجھد ایک اہم مرحلےمیں داخل ہو چکی ہے۔تمام ملازمین نےحکومت وقت کو اچھی طرح باور کرا دیا ہےکہ ہم اپنا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دفتری امور تقریباً تمام اضلاع میں ٹھپ ہو چکےہیں۔تمام نظام سرکار مکمل جمود کا شکار ہے
#چلو_چلو_لاہور_چلو#ہمارے_مطالبات_پورے_کرو
اگیگا کے زیر اہتمام دھرنے میں علامہ ابتسام الہی ظہئر کا خطاب۔۔
علامہ صاحب کا ملازمین کے حق میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں
#چلو_چلو_لاہور_چلو
اظہارِ تشکر
سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے تیسرے روز اظہارِ یک جہتی کے لیے "امیر جماعت اسلامی پاکستان" جناب سراج الحق دھرنا گاہ میں تشریف لائے۔ ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں
#چلو_چلو_لاہور_چلو
نو نو سالوں سے ہمارے اساتذہ مستقلی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ لیکن ارباب اختیار کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی۔۔آپ بتائیں کس صوبے کے ملازمین نو نو دس دس سالوں سے کنٹریکٹ کی سولی پہ لٹک رہے ہیں؟ یہ ظلم صرف پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ کیوں؟
#چلو_چلو_لاہور_چلو
In the midst of this intense heat, let's take a moment to remind ourselves to stay cool and hydrated. It's important to prioritize our health and well-being, especially on hot days like today. Take breaks, drink water, and stay safe.
#چلو_چلو_لاہور_چلو