چیئرمین @BBhuttoZardari نے جاندار طریقے سے پاکستانی موقف پیش کر یہ بات منوا لی کہ پہلگام حملے کی عالمی انکوائری کی جائے اور پاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گا امریکہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بہترین دلائل کو مانتے ہوئے پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کی حمایت کر دی ہے
@SaeedGhani1
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار پر منعقدہ فاتحہ خوانی، قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزیر سعید غنی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ انفارمیشن سیکریٹری فرخ نیاز تنولی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
پی ایس 105 کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اعظم تنولی کی جانب سے "جیالا مرکز" میں منعقدہ اس عشائیے کے دوران سیاسی صورتحال اور آنے والے پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
@SaeedGhani1
وزیرِ محنت سندھ سعید غنی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے درگاہ محمود شاہ بخاری کے 235ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ شاندار **ملاکھڑے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت** کی۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ اقبال ساند، پیر سید محمود شاہ بخاری، پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ جیلانی، فہد غنی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
میرے خیبر پختونخوا کے بہادر عوام!
آج وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امن کے قیام، عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کے لیے ایک فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا صوبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے ��ناہ قربانیاں دے چکا ہے۔ ہمارے عوام، پاک فوج، پولیس, شہری��ں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور مل کر اپنے صوبے میں پائیدار امن قائم کریں.
میں اپنے تمام بھائیوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیں، سیاسی اختلافات کو اپنی جگہ رکھتے ہوئے، اپنے صوبے کے امن، اپنے عوام کے تحفظ اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل پر متحد ہو جائیں۔ ہمیں اپنی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں اپنے اختلافات کو اپنے صوبے کے مشترکہ مفاد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ ��ے حقوق کی آواز بننا، آپ کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھانا اور آپ کے لیے مواقع پیدا کرنے کی جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے. میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ خیبر پختونخوا کے ��قوق کے لیے بھی، یہاں امن کے قیام کے لیے بھی اور اس صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی۔ لیکن اس جدوجہد میں مجھے آپ کا ساتھ چاہیے۔
یہ صوبہ ہمارا ہے، اس کا مستقبل ہمارا مشترکہ خواب ہے اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
میں آپ کا گورنر ہوں، لیکن اس سے بڑھ کر میں اس مٹی کا خادم اور آپ کے حقوق کا محافظ بن کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آئیے، مل کر خیبر پختونخوا میں امن لائیں،اور اپنے صوبے کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں
پاکستان زندہ باد!
خیبر پختونخوا پائندہ باد !
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے 1100 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے منفرد ریکارڈ قائم کرنے والے شعیب منصوری مروت کے کراچی پہنچنے پر منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین فرحان غنی نے شعیب منصوری مروت کا شاندار استقبال کیا اور کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کے عزم، حوصلے اور جذبے کو سراہا۔
استقبالیہ پروگرام میں ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالہ رحیم، صدر PS-99 مستی خان، جنرل سکریٹری پی ایس 97 حسین برفت، انفارمیشن سکریٹری پی ایس 97 صمد بروہی، سردار نزاکت اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئ کا لانگ مارچ عوام کے زہنوں کے ساتھ دہشتگردی ہے انتشار اور تشدد کی سیاست ان کا وطیرہ ہے پی ٹی آئ کی ہر ریلی پرتشدد ہوتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پر تشدد سیاست کی مخالفت اور مذمت کی ہے یہ بات انہوں نے اسکیم 33 میں 900 میٹر روڈ کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی اس موقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈی جی کے ڈی اے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئ والے خود اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوۓ ہیں یہ لوگ اپنے کارکنوں کو خطرے میں ڈال کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں گورنر راج کی سب سے پہلے مخالفت بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی چیئرمین نے بات چیت کے زریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ان لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ��ذاکرات ناکام ہوۓ پرتشدد اور انتشاری سوچ کی وجہ سے بات چیت ناکام ہوئ پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ موجودہ معاشی و دہشت گردی کے ماحول میں ملک کسی بھی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ناصر شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میں موٹر وے سی پورٹ سے شروع کیا جاتا ہے مگر سب سے اہم روٹ پر توجہ نہیں دی گئ دیگر صوبوں میں موٹروے بناۓ جارہے ہیں مگر سکھر تا حیدرآباد کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کو معاشی طور پر 67 فیصد دیتاہے مگر وفاق ترقیاتی کاموں کے لیے صرف دو فیصد دیتا ہے 2013 سے 2018 تک ایک فیصد بھی سندھ کو نہیں دیا گیا ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑوانے والوں کو مسترد کردیا ہے جلاؤ گھیراو کرنے والوں کو کراچی کے عوام بھولے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قیادت بلاول بھٹو کے وژن کو مکمل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے کراچی میں کثیر تعداد میں منصوبے مکمل ہونے والے ہیں روزانہ کی بنیاد پر افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جارہے ہیں جوکہ مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جون 2027 منصوبوں کو معیاد سے قبل مکمل کرکے افتتاح کیا گیا ہے 150 چھوٹی بڑی شاہراؤ پر کام جاری ہے ڈی سیلیشن پلانٹ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جس سے انڈسٹری کو پانی کی فراہمی بہتر ہوگی ناصر شاہ نے کہا کہ مختلف حلقوں میں ہماری نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ان حلقوں میں زیادہ کام کیا جارہا ہے پارکس پر سے قبضے چھڑوا کرعوامی سہولیات کے منصوبے بناۓ جارہے ہیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ مخالفین کی زبانوں پر ہمیشہ رونا دھو��ا ہوتا ہے ہم آپ کو صرف اپنی کارگردگی دکھانے کے لیے بلاتے ہیں بلاول بھٹو نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈی سیلیشن پلانٹ کا افتتاح کردیاہے تھر میں کوئلے سے بننے والی بجلی کے بلاک 3 کا افتتاح کیا ہے نۓ اسپورٹس کمپیلکس کا افتتاح بلدیہ میں کیا جاۓ گا جناح اہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لیے نۓ منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہارنے کے باوجود بھی علاقے کی بہتری اور خدمت میں صف اول میں نظر آتے ہیں
الحمدللہ، آج سماء نیوز، نوید صدیقی، فرحان ملک اور سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب ر��پے ہتک ��زت کے دوسرے کیس کا فیصلہ بھی میرے حق ہوگیا ہے اور مجھ پر لگائے گئے الزامات عدالت نے مسترد کردیے ہیں- اسی مقدمے میں حلیم عادل شیخ نے اپنے الزامات واپس لے لئے تھے-
@BBhuttoZardari