گیدڑ سنگهی،
💥ایک محاورے کی معلومات🌴 یہ دراصل گیدڑ کے سر میں نکلنے والا ایک دانا (پهوڑا ) ہوتا ہے جو کہ اسکے سر میں اپنی شاخیں پهیلاتا ہے اور ایک خاص حد تک بڑا ہونے کے بعد خود بخود جهڑ کر گر جاتا ہے گرنے کے بعد بهی یہ جاندار رہتا ہے ، اور اسے جادو ٹونے کرنے والے اٹها کر لے جاتے ہیں اور اپنے خاص مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں.
اسے سندور میں ہی رکها جاتا ہے ورنہ اسکی بڑهوتری ختم ہوجاتی ہے یہاں تک کہ یہ مر جاتا ہے ...کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ نر اور مادہ حالتوں میں ہوتا ہے ...
جادوگروں کے پاس شوہر یا محبوب یا سسرال والوں کو قابو کرنے کے خواہش مند خصوصاً محبت کا حصول چاہنے والے مرد و زن جب آتے ہیں تو ان��یں ایک مخصوص رقم کے عوض یہ گیدڑ سنگهی دی جاتی ہے، گیدڑ سنگهی کی ہمیشہ جوڑی ( نر اور مادہ ) ایک ساتھ رکهی جاتی ہے ورنہ بقول ان بد عقیدہ لوگوں کے یہ کام نہیں کرتی اور بے کار ہوجاتی ہے .
اسکے علاوہ لوگ نعوذباللہ اسے شوقیہ گهر میں خیر و برکت کے لیے ، روزگار کے حصول کے لئے، دولت میں اضافے کے لئے خریدتے ہیں اور بہت عقیدت سے اپنے پاس رکهتے ہیں .
گیدڑ سنگهی کے بال باقاعدہ بڑهتے ہیں اور انکی باقاعدگی اور ایک خاص طریقے سے تراش خراش بهی کی جاتی ہے یہ تو تهی گیدڑ سنگهی کے بارے میں وہ معلومات اور عقائد جو مجهے پتا چلے اور میں نے اپنا فرض جان کر آپ تک پہنچائے.
اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان میں کیا سچ ہے اور کیا جهوٹ کیونکہ اللہ ہی سب سے بہتر علم رکهنے والا ہے .
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ گیدڑ سنگهی جیسی عجیب الخلقت چیز کو لوگوں کو فروخت کرتے ہیں وہ بهی اس دعوے سے کہ اسے رکهنے سے آپکے معاشی مسائل دور ہوں گے اور آپ کے گهر روپے پیسے کی ریل پیل ہوگی تو کیا ان لوگوں کی خود کی رہائش اور حلیے دیکھ کر بهی لوگوں کو عقل نہیں آتی . ؟
انکے ذہنوں میں یہ سوال نہیں ابھرتا کہ فروخت کرنے والے کے پاس تو نجانے کتنی تعداد میں انکی جوڑیاں موجود ہیں پهر وہ کیوں ابهی تک خالی ہاتھ ہیں .
ان خالی الذہن لوگوں کو کوئی بتائے کہ یہ بهی بڑا شرک ہے کہ:
تم اللہ کے ہوتے ایک ڈرپوک جانور کے جسم سے خارج ہوئے پهوڑے کو اپنا مشکل کشا مانتے ہو:
لعنت ہو ایسی سوچ رکھنے والوں پر پهر ..... جبکہ ان بد نصیبوں کو تو پتا ہی نہیں ہے کہ ان کے گهر کی خوشیاں ، خیروبرکت اور رونق اس بد شکل شے کی وجہ سے نہیں بلکہ پانچ وقت کی نماز سورتیں ، آئیتں پڑهنے اور زمین پر سجدہ کرتے وقت سبحان ربی اعلیٰ کہنے کی ہی بدولت ہیں ...
کاش کہ انکو عقل آسکے ....
اللہ انہیں بھلائی و ہدایت عطا فرمائے...
آمین ثم آمین🤲
پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے کے فائدے
یہ تحریر انیب شاہد صاحب کی وال سے کاپی کی گئی ہے
ہم ایک انمول راز و عمل بیان کررہے ہیں امید کہ پسند آئے گا
اور آپ اسے اپنی بھلائی کی خاطر خاطر میں لاکر اس پر عمل بھی کریں گے.
ایک شخص نے کہا کہ
میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے،
نہ کمر جھکی،
نہ جوڑوں میں درد،
نہ سر درد،
نہ دانت ختم،
ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے حکیم نے مشورہ دیا تھا
(اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا)کہ
سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں.
اس سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے.
چنانچہ ہم نے اس پر مداومت کے ساتھ عمل کیا
بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔
ایک طالب علم نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ
بچپن میں میری نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔
#ایک تاجر نے اپنا واقعہ بیان کیا کہ
میں چترال میں سیر و تفریح کرنے گیا ہوا تھا
وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی
میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟
میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا کہ
آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں
وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا
اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔
ہم نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا ہے اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔
پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے.
واقعی! اس عمل میں جا��و جیسا اثر ہے.
# ہمیں معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔
یہ ٹوٹکہ بہت ہی پرانا ہے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی مائیں تیل سے مالش کرتی چلی آرہی ہیں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں۔
روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دیں اس عمل سے پاؤں کا درد ختم ہوجائےگا۔
پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی ہو چلنے پر تھکن سے چور ہو جاتے ہوں تورات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کردیں صرف 2 دنوں میں پاؤں کی سوزش دور ہوجائےگی ۔
عام طور سے بہت سے لوگوں کو تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا ہے.
ایسی حالت میں لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کردینے سے تکلیف سرے سے دور ہوجائےگی۔
یہ ایک مجرب عمل ہے.
تھائیرائیڈ کی حالت میں ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا ہو تھا تو رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کریں اس سے بہت سکون ملےگا ۔
پاؤں سن ہو رہے ہوں تھے تو رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کریں دو دن میں بہت زیادہ فرق معلوم ہوگا۔
ایک صاحب نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ
بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ،
اب اس سے میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے
اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔
پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا ہو تو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کریں اور پر سکون نیند کے مزے لیں.
کمر میں بہت درد ہو تو رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کریں .
اور اس ٹوٹکہ سے کمر کے درد کو دور بھگائیں.
اور اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔
ایک مغلیہ راز :۔
راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا
کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں.
پھر قدرت کا کمال دیکھیں.
آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں,
جوتے صاف کرتے ہیں ،
تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔
#قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب(Acupressure Points) (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔
جن کو دبانے ا��ر مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔
اس کوFoot Reflexogyکہا جاتا ہے۔
پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے.
تہذیب و ترتیب :(ابوفواد عالی الجامعی)
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
محمد انیب شاہد
مالٹا / کینو
موسم سرما کا بہترین پھل جس کی کٸ اقسام ہیں پاکستان میں بھی بہت اقسام کا مالٹا پایا جاتا ہے ہمارے ہاں سب سے بہترین مالٹا کنو سنگترہ مسمی ریڈ بلڈ مالٹا زیادہ پایا جاتا پنجاب اس کی پیداوار کے لیے مشہور ہے جس میں سرفہرست نام سرگودھا کے شہر بھلوال کا ہے باقی سرگودھا اور پنجاب میں بھی بہت مق��ار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ دنیا میں پہلے نمبر پہ ریڈ بلڈ مالٹا جو پختونخواہ کے ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور میں پایا جاتا ہے جس کی مثال پاکستان کیا پوری دنیا میں نہیں
چلیں آج کچھ طبعی فاٸدے جانتے ہیں مالٹا انسانی صحت پہ کیا اثر رکھتا ہے
ایک مالٹے سے جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وٹامن موجود ہیں یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لیے بھی اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کو خون کی شریانوں اور مسلز کی تشکیل کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
معدے کے لیے بہترین
ایک مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے۔
فائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے یا اس سے ریلیف میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ غذائی جز آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایک مالٹے میں 66 کیلوریز ، 86 فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین ، 15 گرم کاربنز ، 12 گرام شوگر، 3 گرام فائبر، تقریباً زیرو گرام فیٹ، 92 فیصد وٹامن سی، نو فیصد فولیٹ، 5 فیصد کیلشیم، اور 5 فیصد پوٹاشیم شامل ہے۔
مالٹوں میں وٹامن سی، فائبر ، پوٹاشیم ، اور کولین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ جسم میں اگر پوٹاشیم کی سطح کم ہو جائے تو دل کی دھڑکن بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق ہر روز اگر چار گرام تک پوٹاشیم استعمال کیا جائے تو اس سے دل کی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہونے والی موت کی شرح میں 49 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے سے جسم کو حاصل ہونے والی پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے اور خون کی شریانوں کے امراض بھی کم ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار ہے
آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے
گردوں کی نگہداشت اور پتھری کے لیے اس کے سی��رک ایسڈ اور پوٹاشیم پتھری نہیں بننے دیتے
جِلدی بیماریوں میں بہت مفید ہے
5 منٹ کے اندر نیند کو یقینی بناتا ہے
اسی طرح فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔
مالٹوں میں موجود فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
ہر مالٹے میں 170 phytochemicals اور 60 فلیونوئڈز ہوتے ہیں، یعنی یہ ورم کش پھل ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل طویل المعیاد ورم سے لڑنے میں ادویات سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
کم از کم ایک مالٹا روز ضرور کھاٸیں
اس کے علاوہ پانی کی کمی کیونکہ سردیوں میں پانی کا استعمال کم ہو جاتا ہے اس لیے مالٹا بہت مفید ہے
ضروری بات اس کا جب چھلکا اتارتے ہیں تو جو سفید دھاگے کی طرح کے ریشے ہوتے ہیں ان سمیت کھاٸیں کیونکہ ان میں فاٸبر موجود ہوتی ہے جسے آپ ضاٸع کر دیتے ہیں
باقی بیماریوں میں بھی اس کا مختلف طریقہ استعمال طبیب بتاتے ہیں جن کے اپنے اپنے تجربات سے گزرا ہوا مشاہدہ ہے
جتنا ہوسکے قدرت کے قریب رہیں پھل سبزی کا استعمال زیادہ کریں بازاری ڈرنکس جوس فاسٹ فوڈز سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ اچھی صحت اچھی سوچ کی ضمانت ہے
خوش رہیں آباد رہیں
A message to all the employees protesting in the sweltering heat: Your perseverance is admirable, but please take care of yourselves. Stay hydrated, avoid prolonged sun exposure, and take breaks when needed. Your well-being is essential.
#چلو_چلو_لاہور_چلو
Lahore, known for its warmth and generosity, let's extend that hospitality to our hardworking employees struggling in the scorching heat. It's time to show compassion, provide relief centers, and ensure their well-being.
#چلو_چلو_لاہور_چلو
To the government: Do you think it's easy for us to come on the roads, enduring scorching heat, spending days and nights, demanding fair pay and pension? Our lives are already difficult without proper compensation.
#چلو_چلو_لاہور_چلو
Walking the streets in this oppressive heat is a testament to our determination for fair pay and pension. Government, it's time to acknowledge the difficulties we endure and fulfill our rightful demands. Our lives depend on it.
#چلو_چلو_لاہور_چلو
پنجاب کے دل لاہور میں اسوقت اساتذہ کرام نگران حکومت اور مہنگائی کیخلاف بہت بڑا احتجاج کررہے ہیں. لیکن بکاؤ میڈیا آپکو یہ نہیں دکھائے گا.
ان شاء اللہ ان سب کا مکافات عمل شروع ہوچکا ہے.
#چلو_چلو_لاہور_چلو