غیر آئینی اور غیر قانونی گورنرراج کو اس وقت چار ہفتے گزار چکے ھیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کا منتخب شدہ وزیراعلی سہیل آفریدی تاحال لاپتہ ھے ۔ اسی طرح سپیکر صاحب جو ایک آئینی عہدے پر موجود ھے وہ اپنے عہدے سمیت اٹھالیا گئے ھیں وہ بھی تاحال لاپتہ ھے۔
خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کی جو بنیاد بنائی گئی وہ دہشت گردی کے بارے میں صوبائی حکومت عدم تعاون بتایا گیا ۔ اب اس ایک مہینے میں عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگ جو اپنے الیکشن کوئی آٹھ دفعہ کوئی پانچ دفعہ ہار چکے ھیں جو کونسلر نہیں بن سکتے ان کو پختون خواہ کے ساڑھے چار کروڑ لوگوں پر زبردستی مسلط کیا گیا۔ وہ کارکردگی پورے پاکستان کے سامنے رکھے کہ انہوں اس ایک مہینے میں دہشگردی کے خلاف کیا کاروائیاں کی ۔ کہاں کہاں پر کی ۔ اس کے اعدادوشمار کیا ھے ۔
اس وقت آپریشن صرف تحریک انصاف کے خلاف جاری ھیں۔تحریک انصاف کے جھنڈے کے خلاف۔تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں کے تختیوں کے خلاف ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور پارلیمنٹرینز کے خلاف ��ور ان کے رشتہ داروں کے خلاف ۔ تجاوزات کے نام پر غریبوں کے خلاف ۔ کرپشن کا بازار اس وقت گرم ھے ۔ کھلے عام بولیاں لگائی جارہی ھیں پوسٹنگ ٹرانسفرزمیں ۔
جو اس وقت بدانتظامی اور کرپشن کی بات کرتے تھے ۔ جن کے اپنے دامن خود کرپشن سے داغدار ھیں ۔ ابھی تک کوئی چیز سامنے نہ لا سکے ثبوت کے ساتھ ۔
ہاں البتہ پنجاب کے کرپشن اور بد انتظامی قصے ان کے اپنے لوگ چوک و چوراہوں پر کر رہے ھیں ۔ سندھ پر قابض شدہ ٹولہ کی بد انتظامی اور کرپشن ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ھیں ۔ ۸۰ فیصد بلوچستان نوگو ایریا بن چکا ھے ۔
اللہ الحق ھے ۔
ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئے گی ۔ یہ مسترد شدہ لوگ اس صوبے کو مزید دہشتگردی کے آگ میں دھکیل رہے ھیں ۔ وفاقی حکومت کے نیت پر پہلے بھی شک تھا اور اب تو ثابت ھو چکا ھے ان کی نیت تحریک انصاف کو ختم کرنے کی ھے نہ کہ دہشتگردی ختم کرنے کی ۔ تب بھی سی ایم آفریدی نے کہا جو پالیسی ھمارے پاس ھے دہشتگردی کے حوالے سے اس پر عمل پیرا ھو کر ۱۰۰ دن کے اندر خیبر پختون خواہ میں امن ھم لاسکتے تھے ۔ یہ پیشکش ہم نے ایپیکس کمیٹی کے میٹنگ میں بھی پیش کی ۔ لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔لیکن اس حکومت نے ھمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ پھر ��ھی ھم نے آخری رات ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہاکہ آئے بیٹھتے ھیں ۔ایک ہی دفعہ اس دہشتگردی کے ناسور سے جان چھوڑواتےھیں۔ اپنے سویلین کے جان اور کاروبار بچاتے ھیں ، پاک فوج ، پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے جوانوں کی جان جو بہت قیمتی ھیں ان کو شہادتوں سے بچاتے ھیں ۔ لیکن شاید مقصد اور عزائم کچھ اور تھے ۔
سیاسی جماعتیں کھبی ختم نہیں ھوتی ۔ یہ تجربہ سب کو ھو چکا ھے۔ پچھلے چار سالوں سے تحریک انصاف سے زیر اعتاب ھیں ۔ کوئی حربہ نہیں چھوڑا گیا جو استعمال نہ کیا گیا ھو ۔ لیکن آج بھی تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ھے ۔
پاکس��ان ہمارے ایمان کا حصہ ھے ۔ اس نظام کو ٹھیک کرنے کی ھم سب کی ذمہ داری ھے ۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
ہم خاموش تھے، آغاز تم نے کیا۔ ابھی تو ہم نے جواب دینا شروع ہی نہیں کیا اور تم نے رونا دھونا شروع کر دیا!
اگر تمہارے دفاع کے لیے چمن کا پانڈی، سیاسی یتیم اور فلسطینی چندہ خور ہی رہ گئے ہیں تو بہتر ہے معافی مانگ لو۔
ترکی کے فلیٹوں سے اسلام آباد کے بنگلوں تک بہت سے حقائق ہیں۔ مزید پردے نہ اٹھواؤ۔
ویسے بھی حکیم ثناء اللہ کے ہاں منت سماجت اور معافی تلافی کی جو انتہا کر دی ہے، اس کے بعد کہنے کو الفاظ ہی نہیں بچے!
آغاز تم نے کیا، اب جواب سے گھبراؤ مت!
@MaryamNSharif@MaryamNSharif محترمہ رضا ڈار کیس کا کیا بنا؟؟؟ جو اس کیس میں لوگ انوالو تھے انکا کیا ہوا؟؟؟ وہ آپکے رشتہ داروں میں سے ہیں یا ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا؟؟