انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
پاکستان میں بہت سی کمپنیز ہیں جو خواتین عملے کو عبایا پہننے سے روکتے ہیں کہ اس سے ادارے کا corporate image خراب ہوجاتا ہے۔
کیا ہماری ان بہنوں کے بنیادی انسانی حقوق نہیں ہیں؟
اس ملک میں سائنس کا بیڑہ کیوں غرق نہ ہو؟
سائنسدان صاحب Einstein-Rosen bridges کے ریاضاتی مفروضے کو حقیقت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
یہ صاحب بھی اعتراض کر رہے ہوتے ہیں کہ مولوی کی وجہ سے ہم سائنس میں ترقی نہیں کر پائے!
ریشنلسٹ بننے کے نام پر کوئی انسان کبھی الحق تک نہیں پہنچ سکتا۔
اسکے لیے سب برابر ہو جاتے ہیں۔ کوئی چیز بھی طاغوت نہیں رہتی اور طاغوت کا انکار کیے بغیر کوئی مسلمان ہو نہیں سکتا۔
فیصل وڑائچ جیسے لوگ عقل کے نام پر جو فتنہ انگیز رائتہ پھیلا رہے ہیں وہ مکمل الحادی ڈسکورس رکھتا ہے۔
ہمیں خبردار رہنا چاہیے
#shaoorfeed #FaisalWarraich #rationalisation #FaithAndReason #shaoornews
اعجاز اسحٰق کی عدالت مزید تین ضمانتیں فکس ہوگئیں۔
اب تک یہ جج آٹھ ملزموں کو ضمانت دے چکا ہے۔ ان سب کی ضمانت کی درخوااستیں پہلے اسی عدالت سے رد ہوچکی ہیں۔
اس جج کے پاس آخر قانون کا کونسا علم ہے جو باقی ججز کے پاس نہیں؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے جو جج ایسے ہول سیل میں ضمانتیں دے رہا تھا، وہ خود جعلی جج نکلا اور نکال دیا گیا۔
💥قیصر احمد راجہ کا سافٹویئر اپ ڈیٹ💥
میں کسی راجہ کے لیے اپنا انداز نہیں بدل سکتا (احمد نصیر آفیشل)
اللہ دی مہربانی سے پھر جو سافٹویئر اپ ڈیٹ ہونے پر ترلے منتیں کرنی پڑیں وہ اپ خود 2× لگا کر سن لیں
قیصر بھائی میں تو اج سو نہیں سکوں گا
😭😭😭😭
@qaiseraraja
جیو پھر بھی باز نہ آیا ۔ عوام اور علماء اگلی جنگ کے لیئے تیار رہیں!
جیو نیوز نے اگرچہ معذرت جاری کر دی ہے اور پیمرا نے بھی اس کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر واقعی اپنی غلطی کا احساس ہے تو پھر اس کی نشریات یوٹیوب پر کیوں جاری ہیں؟
اگر یہ صرف اس بنیاد پر جاری ہیں کہ یوٹیوب پیمرا کے براہِ راست دائرۂ اختیار میں نہیں آتا، تو یہ معافی کی روح کے مطابق نہیں۔
ہم اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے قانونی اور آئینی طریقے سے رابطے میں ہیں، اور ہمارا واحد رستہ یہی ہے کہ مسئلہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل ہو۔
اگر ضرورت پیش آئی تو ہم علماء کی قیادت میں عوام کو PTA اور دیگر مجاز فورمز، تک اپنی شکایات مہذب، پُرامن اور قانونی طریقے سے پہنچانے کا طریقۂ کار بھی فراہم کریں گے۔
بہ الفاظِ دیگر، پیمرا کے پاس ہزاروں درخواستیں پہنچانے کے لیئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔
جاگیرِ مصطفیٰ میں عزتِ مصطفیٰ پر کوئی سمجھوتہ نہیں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
ہم آپ کو ہر پیش رفت سے بروقت آگاہ کرتے رہیں گے۔
الحمد للہ! تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لیے ہیں۔
الحمد للہ، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کے خاکہ نما بصری مواد نشر کرنے پر پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔
ہم پاکستان بھر کے تمام معزز علماء کرام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بروقت قیادت فراہم کی اور آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مؤثر عوامی دباؤ پیدا کیا۔ اسی طرح پاکستان بھر کے لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کا بھی شکریہ، جنہوں نے اپنی آواز بلند کی اور سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔
گزشتہ رات ہم مختلف قانونی راستوں کا جائزہ لیتے رہے، پاکستان بھر کے علماء سے مسلسل مشاورت جاری رہی، اور عوام سے بھی رابطہ رہا۔ اللہ تعالیٰ نے اس محنت کو قبول فرمایا، اور اس رات کے بعد آنے والی یہ فجر یقیناً حوصلہ افزا ہے۔
یہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ آئندہ قانونی پیش رفت سے بھی آپ کو مسلسل آگاہ کرتے رہیں گے۔
والحمد للہ رب العالمین۔
شکریہ عثمان انور صاحب امید ہے کے چھاپے کے دوران ایک بزرگ کو تھپڑ مارنے والے افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تھپڑ کے بارے میں تو کسی انکوائری کی بھی ضرورت نہیں
یہ انداز کسی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سرکاری ملازمین کا نہیں ہے ایسا لگتا ہے ڈاکو دکان میں گھس گئے ہیں ، اصل قصور حکومت کا نہیں ان سرکاری ملازمین کے والدین کا ہے جنہوں نے اپنی اولاد کو عام آدمی سے بات کرنے کی تمیز نہیں سکھائی
بے شرم انسان کراچی انتظامیہ کا رکن ہوتے ہوئے بھی بھارت اور دہشت گردوں کی زبان بول رہا ہے!
پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیئے اور اسے اس کے عہدے سے برطرف کرنا چاہیئے۔
کل ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ایک نہایت گہری بات انہوں نے کہی، جسے میں اپنے الفاظ میں لکھ رہا ہوں:
اگر آپ محبت میں کسی پتھر کو وہ مقام دے دیں جو اس کا حق نہیں، تو وہ آپ کا خدا بن جاتا ہے۔
اور اگر آپ محبت میں کسی انسان کو وہ مقام دے دیں جو اس کا نہیں، تو وہ آپ کا خدا نہیں بنتا… بلکہ آپ کا فرعون بن جاتا ہے۔
محبت اپنی جگہ خوبصورت جذبہ ہے، مگر اس کی حدیں ہیں۔ جب یہ حد سے تجاوز کرتی ہے تو بندگی میں بدل جاتی ہے، اور بندگی اگر غلط جگہ ہو تو انجام ہمیشہ تباہی ہی ہوتا ہے!