نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چھوٹے انتظامی یونٹس سے عوام کو بہتر سہولیات، تیز تر فیصلے اور وسائل کی زیادہ مؤثر تقسیم ممکن ہو سکتی ہے۔ انتظامی بہتری ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔ 🇵🇰
منشیات کے خلاف جنگ میں حکومتِ بلوچستان زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے گزشتہ دو برس کے دوران صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل)، 620 کلوگرام چرس اور 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب و بیئر کی بوتلیں اور کین قبضے میں لے کر تلف کیے ہیں۔یہ کارروائیاں ہماری اس پختہ عزم کا اظہار ہیں کہ بلوچستان کی نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا منشیات سے پاک بلوچستان، ہماری اولین ترجیح ہے۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 خوارج ہلاک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے اور 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گڈانی میں ریکارڈ منشیات برآمدگی پر ڈی جی ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان اور ٹیم کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گڈانی میں ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 1,013 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ) کی تاریخی برآمدگی پر ڈی جی ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (South Zone) محمد زمان اور پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
74.19 ارب روپے مالیت کی یہ ریکارڈ برآمدگی کوسٹل بیلٹ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے اسمگلنگ نیٹ ورکس کو 133.56 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔ حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔