غیر ملکی خواتین کی ساتھ جو گھناؤنا واقعہ ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے،اس کیس میں ملک کی جگ ہنسائی ہوئی، ملزمان جتنے طاقتور ہوں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
@NaeemRehmanEngr
کشمیری عوام سے سرنڈر کا مطالبہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی دشمن سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جائے۔ فارسی کا معروف شعر ہے:
"آنچہ دانا کند، کند ناداں
لیک بعد از خرابیِ بسیار"
یعنی عقل مند بروقت درست فیصلہ کرتا ہے، جبکہ نادان وہی فیصلہ بہت زیادہ نقصان اٹھانے کے بعد کرتا ہے۔
حکومت اور سیاسی قیادت حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے افہام و تفہیم، مکالمے اور مزاکرات سے اس مسئلے کا حل تلاش کریں، اس سے پہلے کہ مزید تاخیر حالات کو ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار کر دے۔
جب ہر روز بازار میں نئی قیمتیں ملیں اور عوام کی قوتِ خرید ختم ہو جائے، تو خاموشی نہیں بلکہ جواب دہی ضروری ہوتی ہے۔ مہنگائی کے ذمہ داروں سے حساب لیا جائے۔
#حساب_ہوگا_احتجاج_ہوگا
High petrol prices increase transportation costs, which ultimately make everything more expensive. It's time to provide relief to the people. Hafiz Naeem
#عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی قیمتیں اور حکومت کا صرف ایک روپے ستانوے پیسے کی کمی کا اعلان افسوسناک، شرمناک، عوام دشمن فیصلہ ہے ۔حافظ نعیم الرحمان۔
حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی نہ کرکے عوام کے حق پر ڈاکہ مار رہی ہے، ا
Hafiz Naeem
پیٹرول225روپےلیٹرکرو#
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے جمعۃ 10 جولائی کو ملک گیر دھرنے اور احتجاج ہو گا، نوجوان باہر نکلیں اور سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکلیں بند کر کے اس احتجاج میں حصہ لیں
#عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
Hafiz Naeem
پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے۔ جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی آواز بلند کریں۔
Hafiz Naeem
#عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
لاہور- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ لاہور میں ملکی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جمعہ دس جولائی کو ملک گیر دھرنوں اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے پاکستان کے پانیوں پر بھارتی جارحیت کے مسئلہ کو بھرپور طریقہ سے عالمی فورمز پر اٹھانے، ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام کے فوری آغاز اور ایران سے باضابطہ تجارت کے آغاز کے مطالبات کیے۔ حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خواتین کے اغوا اور ریپ کیس کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے اور حکومت فوری طور پر آزاد کشمیر مسئلہ کے حل کے لیے مذاکرات کی میز سجائے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹریز شیخ عثمان فاروق ، نذیر احمد جنجوعہ ، امیر لاہور ضیاالدین انصاری اور امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
@NaeemRehmanEngr
غریب دشمن بجٹ
اگر بجٹ سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہو جائے... تو یہ ترقی نہیں، ناانصافی ہے۔
وقت آ گیا ہے کہ عوام دوست معاشی پالیسیاں بنائی جائیں۔
منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی
@monemzafarkhan#Karachi
🚨 Trend Starts Now!
The people of Pakistan deserve affordable fuel, not endless price hikes.
Join our campaign and raise your voice for relief from the rising cost of living.
Use the hashtag: #عوام_کامطالبہ_پیٹرول_سستاکرو
🕒 Trend Time: 3:00 PM
Retweet, post, and encourage others to participate. Together, let's make the voice of the people impossible to ignore.
پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام پر ایک اور ناقابلِ برداشت بوجھ ہے، جبکہ دوسری جانب حکمرانوں اور افسر شاہی کے اخراجات اور مراعات گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل بڑھتے چلے آ رہے ہیں۔
عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مگر اشرافیہ کی شاہانہ زندگی میں کوئی کمی نہیں آتی۔ یہ طرزِ عمل کھلی ناانصافی ہے۔ ہم اس ظالمانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور حکمران طبقے کی غیر ضروری مراعات اور شاہانہ اخراجات ختم کی جائیں۔
#Jamiatpk #presidentijt_WasimHaider #petrolpricehike
Unjustified and oppressive fuel price hikes are a blatant act by the government to further crush the common man.
Instead of reducing taxes and levies, the common Pakistani, including students, laborers, and daily wage earners, are once again burdened. We condemn, reject, and will hold nationwide protests on April 3.
#petrol
اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کے بجائے محض نمائشی کارروائیوں تک محدود ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چند مخصوص افراد کی حفاظت اور پروٹوکول پر مامور ہیں،
جبکہ عام عوام دہشتگردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔
آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
کشمیر کی آزادی محض قراردادیں پاس کرنے سے نہیں، عملی جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔
کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کا حوصلہ، عزم اور آزادی کی جدوجہد آج بھی زندہ ہے۔
پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ان شاء اللہ آزادیٔ کشمیر کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔
#یوم_یکجہتی_کشمیر
#StandWithKashmir
#حق_خودارادیت
خلیجِ فارس میں خطرناک جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
اس جنگ کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
اسلامی ممالک کو متحد ہو کر امریکہ کو ایران پر جارحیت سے باز رکھنا چاہیے،
امریکہ کی اسرائیل نوازی پورے خطے کو آگ میں دھکیل رہی ہے، اور یہ آگ ہمارے بارڈرز تک پہنچ سکتی ہے۔
انجمنِ غلامانِ امریکہ میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہے،
جس کی قیمت آنے والی نسلیں ادا کریں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے جس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں۔ بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔ تعمیر نو کے نام پر غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا یہ موقف کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا حقائق کے برعکس ہے۔ خود ٹرمپ کہہ چکا ہے کہ اس کا بورڈ آف پیس ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔ ٹرمپ کے اس مؤقف کے بعد پاکستان کا بورڈ میں شمولیت کا کیا جواز؟ ہم ایک بار پھر بہت واضح انداز میں کہتے ہیں پاکستان کی فوج کسی صورت بھی غزہ نہیں جانی چاہیے۔
گوادر کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، کوئٹہ اور جعفر آباد کے بعد گوادر میں بنوقابل آئی ٹی پروگرام کے لیے ہزاروں نوجوانوں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ بلوچستان کے مسائل کا حل نوجوانوں کے لیے برابر کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں سے جوڑنا ہے۔ یہ ہزاروں نوجوان الخدمت کے تحت آئی ٹی کورسز کے ذریعے نہ صرف اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے بلکہ ملک و قوم کی تعمیروترقی میں کردار ادا کریں گے۔