Somewhere in this world right now, someone is letting the gentle song of birds replace the chaos of breaking news.
And in that simple moment, the world feels a little more hopeful again.
جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :
1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]
31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]
32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے
33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]
39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]
42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]
43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]
44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]
45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]
49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]
50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]
51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]
52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]
53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]
"حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. 🥀
نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.🥀
اور خیر سے یہ ساری برائیاں مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں پھر یہ دعویٰ بھی ہے کہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے پناہ مانگی۔
آمین یارب العالمین 🤲
Almighty. Forgive us for the times we forgot to lower our gaze, for using foul language and things we weren’t supposed to do. Protect us from shame & failure, from Your punishment, anger, wrath & Hellfire. Grant us Your Mercy & the best of both worlds. Aameen.
عنوان:
بدھ کے دن دعاء
کی قبولیت سے متعلق
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ
عنہما کی حدیث کی تحقیق و تخریج
سوال: حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بدھ کے دن ظہر سے عصر کے درمیان دعاء کرتا ہوں، میری دعاء قبول ہوجاتی ہے۔ (مسند امام احمد، رقم الحدیث 14568) مفتی صاحب! اس کی تصدیق فرمادیں۔
جواب: سوال میں مذکور الفاظ مشہور صحابی حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ عنہما کے ہیں، جو انہوں نے ایک حدیث مرفوع کے آخر میں فرمائے ہیں، وہ حدیث مسند احمد میں مذکور ہے، ذیل میں اسے سند ومتن اور ترجمہ کے ساتھ درج کیا جاتا ہے:
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا كَثِيرٌ، يَعْنِي: ابْنَ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُاللهِ بْنُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، حَدَّثَنِي جَابِرٌ، يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا: يَوْمَ الاِثْنَيْنِ، وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَيَوْمَ الأَرْبِعَاءِ، فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلاتَيْنِ، فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ، قَالَ جَابِرٌ: فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ، إِلَّا تَوَخَّيْتُ تِلْكَ السَّاعَةَ، فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الإِجَابَةَ.
(مسند احمد: ٢٢/ ٤٢٥ (١٤٥٦٣)، وأورده الهيثمي في «المجمع» ٣/ ٦٨٤ (٥٩٠١) كتاب الحج/ باب في مسجد الفتح، وقال: رواه أحمد، والبزار، ورجال أحمد ثقات.
ترجمہ: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مسجد الفتح میں تین دن (پیر، منگل اور بدھ) تک دعا مانگی، بالآخر بدھ کے روز دو نمازوں ( ظہر اور عصر) کے درمیان آپ کی دعا قبول ہو گئی، دعا کی قبولیت پر آپ کے چہرہ انور پر خوشی کے آثار دیکھے گئے۔
حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہما کہتے ہیں: جب بھی مجھے کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا، تو میں اسی گھڑی کا انتظار کرتا (بدھ کے دن ظہر اور عصر کی درمیانی گھڑی) اور اس وقت میں دعا مانگتا تھا، تو میری دعا قبول ہو جاتی تھی۔
حدیث کا حکم
علامہ ہیثمی رحمہ اللّٰہ نے اپنی کتاب "مجمع الزوائد" میں اس حدیث کے تمام راویوں کو ثقہ قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ بالا حدیث صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تخریج الحدیث:
حديث جابر بن عبد الله رضي الله عنهما في المصادر الأخرى
2-البخاري-الأدب ص ٢٤٦ (٧٠٤)باب الدعاء عند الاستخارة.
3-البزار-م (كشف) ١/ ٢١٦ (٤٣١)كتاب الصلاة/ باب في مسجد الفتح، بثلاثة طرق.
4-البيهقي-شعب ٥/ ٣٨٧ (٣٥٩١)باب في الصيام/ صوم شوال والأربعاء والخميس والجمعة، وفي أوله: دَعَا رَسُولُ اللهِ ﷺ فِي مَسْجِدِ الأَحْزَابِ يَوْمَ الإثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَوْمَ الأَرْبِعَاءِ، فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الظُّهْرِ وَالعَصْرِ ....
ولہ شاهد من حديث المطلب بن عبد الله بن حنطب رحمه الله أخرجہ ابن شبۃ فی أخبار المدینۃ
5-ابن شبة- أخبار المدينة ١/ ٥٨ ذكر المساجد والمواضع التي صلى فيها رسول الله ﷺ، مرسلًا و١/ ٦٠ ذكر المساجد والمواضع التي صلى فيها رسول الله ﷺ، مرسلًا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
طالب دعا
محمد اطہر سہارنپوری (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
Almighty. Redirect our thoughts so that we focus on those things that are good and pure, honorable and righteous, excellent and worthy of praise. Banish thoughts that cloud our judgement, cause doubt and make us think ill of others. Aameen.
Procrastination fades the moment you see through its illusion. There is no “later.” There is only now. When you act in the now, you touch the flow of life itself. Begin, even with the smallest step, and you will discover movement reveals truths that thought alone can never reach.
Almighty. We need You now more than ever. Keep hopelessness and despair away from us. Don’t let fear and anxiety take over. Shine Your light and be our source of Strength always. Aameen.
Almighty. We pray for healing; from disease, failure, hardship, depression etc. We’re battling fear and worry at every turn. You can heal us in a heartbeat. Take away the pain and grant miraculous healing which only You are capable of. Fill us with hope as we wait. Aameen.
وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
اور (لوگو) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم کرنے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
سُورَةُ البَقَرَةِ - 163