@FaizullahSwati پنجاب کے عوام اور تاجر حکومت سےتنگ ہیں، پیرا فورس، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر صوبائی محکمے عوام اور چھوٹے کاروباروی مالکان پر اپنی یلغار کر چکے ہیں
@RH_views@ShahidShaikh69 نواز شریف نے خود ہیرو گیری کی تھی، نواشریف جب امریکہ گئے تھے ان کو چاہیے تھا جنرل مشرف کو ساتھ کے کر جاتے، سیاسی حکومت رسوا ہو گئی اور مشرف تقریریں کرکے قوم کو بے وقوف بناتا رہا۔ مشرف کو وہاں فورمز پر جواب دینا پڑتا تو نانی یاد آتی اور علم ہوتا کہ بین الاقوامی دباؤ کیا ہوتا ہے
@RShahzaddk مریم نواز صرف تقریر اچھی کرتی ہے عوام کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور سینیٹر وزیر کہتی ہے "لیا ہے طیارہ تو" پہلے یہی وزیر مانتی نہیں تھی۔ خوشامدیوں کا ٹولہ جو شاید حکومت کو ناکام کرنا چاہتا ہے
@RShahzaddk پچھلے سال مئی کے مہینے میں 190 یونٹس کا بل 1938 روپے تھا اس دفعہ مئی میں 195 یونٹس کا بل 3680 روپے ہے جس میں چھ سو فکس چارجز ہیں۔ وزیر صاحب کہتے ہیں کہ 200 یونٹس سے کم والے صارفین بوجھ ہیں جبکہ بجلی کی قیمت ایک سال میں 90 فیصد بڑھ چکی ہے۔
@RShahzaddk وزیر تعلیم اگر صرف خاموشی اختیار کر لے اور سیکشن افسر اور سی ای اوز کے ذریعے نظام چلے اور یہ صرف انکی کارکردگی دیکھے تو کافی بہتری ہو سکتی ہے۔ وزیر موصوف کا ہر بات پر بولنا مسائل کو جنم دیتا ہے
@RShahzaddk 2016کے بعد سے ٹیچرز کی کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ سرکاری سکولوں میں خاکروب کی آسامی ختم کر دی گئی ہے برساتی پانی کے جوہڑ کی طرح محکمہ تعلیم سکڑتا جا رہا ہے ایک دن خشک بھی ہو جائے گا
تعلیم دشمنی میں سب سے اگے
@RShahzaddk ہمیں آخر کار یہ ماننا پڑے گا کہ ہماری سول بیوروکریسی سیاستدانوں سے کہیں زیادہ کرپٹ اور نا اہل ہے، سیاستدان عوام میں رہتے ہیں اس لیے زیادہ بدنام ہو گئے ہیں