🔴 166مراد بہاولنگر میں مشتعل ہجوم کے دباؤ پر احمدیہ عبادت گاہ کے میناروں کو مسمار کردیا گیا
▫️ شرپسندوں نے احمدی گھروں کے دروازوں کو توڑ کر لوٹ مار بھی کی
▫️ دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص کی وفات کو جواز بنا کر احمدیوں کے خلاف کارروائی کی
▫️ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں: ترجمان جماعت احمدیہ
چناب نگر :(۱۰/مارچ ۲۰۲۵) 166مراد ضلع بہاولنگر میں مشتعل ہجوم کے دباؤ پر پولیس نے ہیوی مشینری سے جماعت احمدیہ کی عبادتگاہ کے میناروں کو مسمار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے جماعت احمدیہ کے مخالفین اور شر پسند عناصر اس کوشش میں تھے کہ احمدیہ بیت الذکر کے مینار گرائے جائیں۔مورخہ 8 مارچ بروز ہفتہ مخالفین کے دو گروہوں کا کسی معاملہ پرآپس میں جھگڑا ہو گیا۔ان کی آپس میں تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے دوران امجد نامی فرد کی طبیعت خراب ہونے پر اسےہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں اس کی وفات ہو گئی۔ مذکورہ معاملے کے وقت قرب وجوار میں کوئی احمدی موجود نہ تھا۔ تاہم تحریک لبیک نے مذکورہ شخص کی وفات کو جواز بنا کر ڈاہرانوالہ میں احتجاج شروع کردیااور سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کواشتعال دلایا گیا کہ اسے احمدیوں نےقتل کردیا ہے اور پھر اس کو جواز بنا کرمطالبہ کیا گیاکہ احمدیہ بیت الذکر چک نمبر 166 کو منہدم کیا جائے اور احمدیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ مشتعل ہجوم نےاس موقع پر ٹائر وغیرہ بھی جلائے۔ پولیس نےمشتعل ہجوم کے ان مطالبات کو تسلیم کر نے میں عافیت جانی کہ متوفی کی تدفین سے پہلے احمدیہ بیت الذکر کے مینار منہدم کیے جائیں اور ان کے مطالبات کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔ مخالفین کے مطالبے پر پولیس نے 2احمدیوں کے علاوہ 7 دیگر مقامی افرادکے خلاف 302,109,148,149کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں رات کے اندھیرے میں احمدیہ عبادت گاہ کے میناروں کو ہیوی مشینری سے مسمار کر دیا۔اس کارروائی کے دوران احمدیوں کے گھروں کے دروازے توڑ کر لوٹ مار بھی کی گئی۔
ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان عامر محمود نے مشتعل ہجوم کے بے بنیاد مطالبات اور احمدیہ عبادت گاہ کے میناروں کی مسماری پر اور 2احمدیوں کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک گروہ کی خوشنودی کے لیے احمدیہ عبادت گاہ کے مینار غیر قانونی طور پرمسمار کرنا قابل افسوس ہے ۔مذہب کے مقدس نام پر مذموم مفادات کے لئے شر پسند عناصر پاکستان میں احمدیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لا رہے ہیں اور انتظامیہ احمدیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے اور جو بھی اس معاملہ میں ملوث ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔
https://t.co/5IwaEn60LC
As if this was not enough, on 27/28 Feb, Police in Gujranwala desecrated a 120 year’s old Ahmadiyya worship place despite there being decisions of the Superior courts. The police even detained 5 Ahmadis and 4 locals who questioned the police about the validity of their actions.
قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡکُوۡا بَثِّیۡ وَحُزۡنِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ
اس (حضرت یعقوب علیہ السلام) نے کہا میں تو اپنے رنج واَلَم کی صرف اللہ کے حضور فریاد کرتا ہوں
166 مراد ضلع بہاول نگر
#AhmadiyyaApartheid
𝗥𝗨𝗡 𝗙𝗢𝗥 𝗕𝗥𝗔𝗠𝗣𝗧𝗢𝗡
In support of 𝗪𝗶𝗹𝗹𝗶𝗮𝗺 𝗢𝘀𝗹𝗲𝗿 𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵 𝗦𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺
🗓️ 𝗦𝗲𝗽𝘁𝗲𝗺𝗯𝗲𝗿 𝟮𝟴, 𝟮𝟬𝟮𝟰
📍 Central Peel Turf Field (32 Kennedy Rd. N) Brampton, ON
Register Now: https://t.co/TMXSaJpvnb
#RunForBrampton#Mercy4Mankind#Brampton
Alhamdulillah, under divine guidance, the framework is set for Jalsa Canada! From the majestic main marquee to the meticulous planning for ladies' comfort, every step reflects our commitment. Overflow areas, offices, A/V setups, and more - all poised to welcome guests with warmth and hospitality. #JalsaCanada 🕌✨
Power corrupts the humans pretty much every time. Bangladesh complained of atrocities committed against them in 1971 and today, they are busy abusing their power!