بولان میڈیکل کالج کی بندش اور قبضے کے خلاف بلوچستان کے طلباءتنظیموں کی جانب سے کالج گیٹ پر احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی چیک پوسٹ میں تبدیل کرنے کی سرفرازی پالیسی نامنظور۔ ہم اپنے اداروں کے وارث ہیں اور ان اداروں کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی جدوجہد کرینگے۔
سخت سردی اور بارش کے باوجود بولان میڈیکل کالج کے طلباء کی جانب سے تیسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ طلباء ہاسٹلز اور کالج کی بحالی کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔