آج سے ایک ہفتہ پہلے میں نے اس خاتون کی وڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ اس کہ اس کی محکمہ کے ایک اعلی افسر نے جس کے گھر یہ ملازم تھی جعلی ڈگری و کاغذات بنوا کر بطور ٹیچر نوکری لگوادی۔ جبکہ یہ بیچاری ان پڑھ ہے۔
اور اس کے نام پر کسی نے بینک سے دس لاکھ ادھار لیا اب یہ خاتون ماری ماری پھر رہی ہے۔
تم بابا کو نہیں جانتے ۔۔ بھلا بتاؤ کیا غلط کہہ رہی تھی یہ۔ اس عورت نے پانچ افراد کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کردیا۔۔ اور آج بری ہوگئی۔۔ نام ہے نتاشہ۔۔ لگ نشے میں رہی تھی ۔۔ لیکن بابا واقعی تگڑے تھے اس کے۔۔ کیا ریاست مدعی بنے گی اس کے خلاف؟
تمھاری یہی سوچ ہے تعصب کی جو تم نے میری بات کا دلیل سے جواب دینے کی بجائے میرے باپ دادا کو پناہ گیر اور خود کو احسان کرنے والا قرار دیا۔
میں اور تم برابر کے پاکستانی ہیں۔
تعصب نکالو اپنی سوچ سے۔
کسی کے باپ کا احسان نہیں ہے ہم پر۔۔
اور تمیز سے بات کرنا سیکھو!
سندھ کے حکومت کی ایک بات کی تعریف نہ کرنا بہت ظلم ہو گا۔ کراچی کو بیشک کھنڈر بنا دیا ہے لیکن مسلمان ممالک کا بہت خیال رکھتے ہیں کراچی کا پیسہ دوبئی بھیج کر۔
یہ ویڈیو دیکھ کر آپکو اندازہ ہوگا کے ہمارا تعلیمی نظام بچوں کو کیا فضولیات پڑھا رہا ہے🙄
جبکہ باقی دنیا اپنے بچوں کو اے آئی ۔ کمپیوٹر سائنس ۔ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور آگاہ کروا رہی ہے۔
کاش کوئی آپ کو پورے احترام کے ساتھ فیصل آباد کا دورہ کروائے اور وہاں قائم ایک ایک تعلیمی ادارے کی زیارت کروائے تاکہ آپ پر حقیقت کھل کر سامنے آ سکے۔
سب سے پہلے آپ کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر لے کر جایا جائے اور بتایا جائے کہ یہ پاکستان کی پہلی اور عظمت والی زرعی یونیورسٹی ہے، جس کی بنیاد 1906ء میں پنجاب زرعی کالج کے طور پر رکھی گئی اور 1961ء میں اسے باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ ملا، جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو غذائی تحفظ اور زرعی انقلاب دیا اور جس کی علمی و تحقیقی رینکنگ کا لوہا دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔
پھر آپ کا رخ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (NTU) کی طرف کیا جائے جہاں لے جا کر آپ کو دکھایا جائے کہ پاکستان کی اربوں ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات اور معاشی ریڑھ کی ہڈی کو سنبھالنے والے انجینئرز اسی جامعہ کے تراشیدہ ہیں۔
اس کے بعد آپ کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (GCUF) لایا جائے جہاں پچاس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات جدید سائنس، آرٹس اور آئی ٹی میں ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں اور یہ پنجاب کے عظیم الشان تعلیمی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔
پھر آپ کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU) اور الائیڈ ہسپتال دکھایا جائے تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ دن رات انسانیت کی خدمت کرنے والے باصلاحیت ڈاکٹرز کس معیار کی اعلیٰ طبی تعلیم حاصل کر کے نکل رہے ہیں۔
اس کے بعد آپ کو گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی، FAST، NUML، UET کیمپس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس اور رفاہ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد، UCP اور سپیریئر جیسے پرائیویٹ اداروں کے سامنے لے جایا جائے تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ فیصل آباد میں 15 سے زائد بڑی یونیورسٹیاں اور ان کے کیمپسز کامیابی سے چل رہے ہیں۔
اگر اپ کو کالجوں اور سکولوں کی خبر نہیں تو جان لیجیے کہ ضلع فیصل آباد میں 130 سے زائد ڈگری و پوسٹ گریجویٹ کالجز موجود ہیں جن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد اور گورنمنٹ سائنس کالج جیسے 25 سے زائد سرکاری اداروں کے علاوہ دیگر نامور کالجز بھی شامل ہیں۔ کیڈٹ تعلیم اور نظم و ضبط کے لیے چناب کیڈٹ کالج، فیصل آباد کیڈٹ کالج اور ڈویژنل پبلک سکول (DPS) جیسے قد آور ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسکولوں کے نیٹ ورک کا عالم یہ ہے کہ ضلع میں 285 سے زائد ہائیر سیکنڈری سکول، 950 سے زائد ہائی سکول، 1100 سے زائد مڈل سکول اور 2900 سے زائد پرائمری سکول قائم ہیں، یعنی مجموعی طور پر 5250 سے زائد سرکاری و نجی سکول اس شہر میں بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔
اگر آپ کو چھوٹے انتظامی یونٹس یا صوبائی وسائل کی تقسیم پر بات کرنی ہے تو دلیل اور اعداد و شمار کی بنیاد پر کریں۔ اپنے تجارتی يا سیاسی نقطہ نظر کی وکالت کرنے کے لیے ایک کروڑ انسانوں کی آبادی والے تاریخی و صنعتی شہر کو تعلیمی بنجر قرار دینا نہ صرف حقیقت کے منافی ہے بلکہ ایک تعلیمی شخصیت کے شایانِ شان بھی نہیں ہے۔
کراچی ڈیفنس میں خاتون پر چوری کا الزام لگا کر پولیس کی مدد سے تشدد کرنے والی فیملی ایس ایس پی کی رشتہ دار ہے, تشدد کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد چوری کی دفعات واپس لے لی گئی ہیں اور پولیس کا موقف بدل گیا ہے, نمائندہ جیو نیوز کاشف مشتاق
آئی پی پیپیز خون چوس گئے 25 کروڑ لوگوں کا، اور نتیجہ انتہائی حبس کے موسم میں شدید لوڈ شیڈنگ،
کونسا عفریت چمٹ چکا ہے ہمارے وطن کو، جہاں لوگوں کے دکھ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے،
کبھی بچوں کی لاشیں وصولتے ہیں،کبھی بھوک سے مرتے ہیں، تو کبھی اندھیروں کے میں رُلتے رہتے ہیں۔۔😟