یہ صبح سویرے سائیکل پر بیٹھ کر لاہور کی سڑکوں پر نکلتی ہیں اور اپنے کالج پہنچ کر اپنے دن کا آغاز کرتی ہیں۔ کالج میں یہ بطور پرنسپل اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ اعلیٰ افسر اگر یوں مثالی کردار ادا کرے تو اسے رول ماڈل بنانے میں کیا ہی حرج ہے؟
عالیہ رحمان خان نے مثال قائم کی جس کی خوب پزیرائی ہوئی۔
گورنمنٹ محمڈن اینگلو کالج (ایم اے او کالج) کا شمار لاہور کے قدیم ترین تعلیمی ادارو�� میں ہوتا ہے۔ سنہ 1933 میں قائم ہونے والے اس کالج میں کبھی کوئی خاتون بطور پرنسپل تعینات نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عالیہ رحمان خان وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دہائیوں سے چلی آ رہی اس روایت کے برعکس ادارے میں پہلی خاتون پرنسپل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ڈاکٹر عالیہ رحمان نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز، ج��معہ پنجاب سے ایم فل جبکہ آسٹریا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ان دنوں ڈاکٹر عالیہ رحمان اپنے ایک ایسے اقدام کے بعد زیر بحث آئی تھیں کہ جس کی بدولت وہ پاکستان میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔ وہ کلین اینڈ گرین پاکستان سمیت خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی تگ و دو طویل عرصے سے جاری رکھی ہوئی ہے۔
گلگت کے الیکشن میں سب سے بہترین اور بھرپور مہم نواز خان شانگلہ نے چلائی۔ مخالفین کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والا یہ بہادر رہنما ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ❤️
یہ وہ غیرت مند انسان ہے جس نے خالد خورشید کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور واقعی عمران خان کے وژن اور اعتماد کا حق ادا کر دیا۔
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان