الرٹ۔۔۔۔
@gbSumudFlotilla قلیل وقت میں اج رات کی تاریکی میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے
کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں۔
فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے!
فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ!
غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کرو غزہ میں جینوسائیڈ کو ختم کرو
@gbsumudflotilla@Pak_PalForum
نہ آپ کا شیعہ ہونا اہم ہے۔ نہ آپ کا سیّد ہونا اہم ہے۔ نہ آپ کا سُنّی ہونا اہم ہے نہ کُچھ اور۔
اگر آپ آج کی تاریخ میں حق پر نہیں کھڑے ہوۓ تو مُستقبل کو فرق نہیں پڑیگا کہ آپ مسجد میں بیٹھے تہجد گُزار تھے یا سڑکوں پر بیٹھے جواری۔۔۔۔۔۔
حق پر کھڑے ہونا ہی اسلام ہے چاہے آپ کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
شب بخیر اور فلسطین زندہ باد۔
السلام وعلیکم
عید الاضحی مبارک
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے اپنی رحمت اور کرم سے ہم سب کی مغفرت فرمائے اور دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے اور عالم اسلام بالخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت فرمائے۔ آمین یارب العالمین
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
الزام تراشیاں کرنی ہیں؟ انگلیاں اٹھانی ہیں آئیں میں آپ کے ساتھ اٹھاتا ہوں۔ ۹ اپریل کو ہی ڈٹ جاتے تو یہ سب نہ ہوتا۔ میں نے تو کہا تھا خان صاحب کو کہ جو آپ کو ہٹا رہے ہیں وہ اس لیے نہیں ہٹا رہے کہ آپ کو واپس آنے دیں گے۔ لڑ جاتے اسی دن۔ دیکھ لیتے کون کس پر لگاتا آرٹیکل ۶۔صحیح ہے ایسے؟
چلو پھر ۲۵ مئی کو تو واپس نہ جاتے۔ لوگ مرتے؟ تین سال سے مر ہی تو رہے ہیں۔ تب مرجاتے۔ یہ فوج اور عوام کو سامنے لارہے تھے، تو اب کیا ہوا ہے؟ تب ہی ہوجاتا، نہیں؟
۴ نومبر کو گولیاں کھا کر عمران خان کنٹینر کے دروازے پر آکر مکا نہ لہراتا۔ مسکراتا نہیں، ہر جانب آگ لگ جاتی۔ تبھی دھڑن تختہ ہوجاتا سب کا۔ وہی گھڑی تھی اسی دن فیصلہ ہوجاتا، نہیں؟
۹ مئی کو ہائیکورٹ کے احاطے سے غیر قانونی اغوا کرکے فالس فلیگ آپریشن کیا پھر الزام لگایا کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کو مقیم کررکھا ہے۔ عمران خان نے زمان پارک کے کیمپ ہی خالی کرادیے۔ تھے ہم دہشتگرد بیٹھا رہنے دیتے ہمیں وہیں۔ بھیج دیا تو کون سا نیک نام ہوگئے، مطلوب تو اب بھی ہیں۔ آ کے دکھاتا پھر کوئی اور لے جا کے دکھاتا عمران خان کو۔ بتاتے ہم بھی پھر دہشتگرد کیسے ہوتے ہیں۔ کچھ غلط کہا؟
مگر یہ سب فیصلے تو عمران خان کے تھے نا؟ میرا، آپ کا، ہمارا لیڈر۔ جس کی نیت اور خلوص پر ہمیں کوئی شک نہیں!
پھرآج کیا ہوا؟ لڑائی طویل ہوگئی ہے؟ نتائج حسب منشاء نہیں؟ چار انڈے گندے نکل آئے؟ تو یہ جو ہزاروں لوگ مہینوں سے ہزیمت، تشدد، نقصان، اذیت برداشت کررہے ہیں ان کا کیا؟ آج آپ کو اس کی تربیت پر بھی شک ہے، اس کے فیصلوں کی حکمت پر بھی شک ہے۔ اس کے ساتھ کھڑے لوگوں پر بھی شک ہے۔ کیوں؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ جو لڑائی ہم سب لڑ رہے ہیں وہ اس ملک کی تاریخ میں کسی نے نہیں لڑی؟ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ دنیا کی ہر طاقت اس وقت ایک بات پر متفق ہے؛ مائنس عمران خان!
کیا آپ نہیں جانتے کہ عمران خان کی واپسی کا ایک ہی راستہ ہے؛ یہ ثابت کرنا کہ عمران خان فرد نہیں نظریہ ہے۔ یہ کہ اس کا وجود قید کرکے بھی آپ اس کا دیا شعور نہیں قید کرسکتے؟
۲۷ سال وہ ہواؤں کے مخالف لڑا ہے۔ اس لیے کہ وہ منظر سے غائب ہو تو ہم ایک دوسرے کے گریبانوں کو پڑ جائیں؟ حالات سخت ہوں تو ایک دوسرے کا چہرہ نوچیں؟ ایک دوسرے کی وفاداری پہ سوال اٹھائیں؟ یہ مشن تھا اس کا فین کلب نہیں۔ دو سال اس نے گھنٹوں طویل لیکچر دے کر ہمیں آپ کو سمجھایا کہ لڑائی صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی اور جیت میں صرف تخت و تاج نہیں ملتے۔ ہم کیسے بیس دن میں یہ بھول سکتے ہیں؟
"انتہائی اھم" 👇
تمام دوست اس کو سیو کر لیں۔ روازنہ اپنا ٹیسٹ لیا کریں۔
جن کے 5 سے نیچے ہیں وہ فکر کریں۔ اور جلد اوپر لے کر آئیں۔
جن کے 5 سے اوپر ہیں وہ بہتر ہیں۔
لیکن آپ اس کو روزانہ کی پریکٹس سے مزید بہتر کر سکتے ہیں۔
اپنا ٹارگٹ 10 کو سیٹ کریں۔
👇
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا :
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دے دیتا ہے اور جب اس کو پکڑ لیتا ہے تو پھر جانے نہیں دیتا ۔‘‘ پھر آپ نے ( یہ آیت ) پڑھی :’’ اور جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو اپنی گرفت میں لیتا ہے
1/2
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( کسی ظالم کے ) سپرد کرے ۔ اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا ۔“
(صحیح البخاری : 6951)
آواز اٹھاٸیں ورنہ اللہ کی غذاب کا انتظار کریں،
ایک وڈیرے کے کھیت میں جانے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔
یاد دلاتا چلوں کہ صرف چار لوگ تھے جنہوں نے حضرت صالح کی اونٹنی کو مارا۔ لیکن پوری قوم کو عذاب دیا گیا اور حضرت صالح علیہ السلام کی پوری قوم تباہ و برباد ہو گئی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔
(صحیح البخاری : 1521)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے“۔
(جامع ترمذی،۳۳۸۰)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
” ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے ( جو قبول کی جاتی ہے ) اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ رکھوں ۔“
(صحیح بخاری، ۶۳۰۴)
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی برہنگی چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی برہنگی چھپائے گا ۔ اور جو شخص اپنے مسلمان بھائی کا پردہ فاش کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کرے گا حتی کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دے گا ۔‘‘
(سنن ابن ماجہ، ۲۵۴۶)