چین کا شینژو 24 خلائی مشن بدھ کی صبح کامیابی سے خلا میں روانہ ہو گیا، جس کے تین رکنی عملے میں شامل پاکستانی ذیشان علی تیانگونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔ 40 سالہ پائلٹ ذیشان علی مشن میں پے لوڈ سپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے
یہ کوئی آکسفورڈ سکول کی بچی نہیں نہ ہی یہ ہارورڈ کا تقریری مقابلہ ہے نا ہی یہ ایچی سن ہے ار نا ہی یہ کسی بیکن ہاوس کی طالبہ ہے ۔ یہ گلگت بلتستان کے ایک سرکاری سکول میں پڑھنے والی بچی بی بی نصیب ہے۔ جس نے وہاں تمام ریجنز کے سکول میں آغا خان سکول ایجوکیشن کے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس سے گلگت بلتستان کے تعلیمی لیول کا اندازہ لگائیں۔ ان کی مہمان نوازی لٹریسی سادگی لوئسٹ کرائم ریٹ سے مجھے پہلے ہی لگتا تھا کہ یہ پاکستان کا حصہ نہیں آج اس بچی کی تقریر سن کر یقین ہو گیا کہ یہ ہم میں سے نہیں۔.
بہت اعلی شاندار....❣️❣️❣️
ساری دنیا میں حکومت پر تنقید ہو رہی ہے ، جس طرح عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے خاص طور پر ان کی صحت کے معاملات میں۔ یہ غیر جمہوری، غیر اخلاقی اور غیر قانونی تو ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی اس سے حکومت کو سیاسی حاصل کیا ہو رہا ہے ساری دنیا میں بدنامی کے علاوہ
یہ 26 نومبر کو فوج ڈی چوک پر نہتے پاکستانیوں کا قتل عام کرنے کے لیے سنائیپر گنز نکال رہی تھی، پاکستان کی تاریخ بدترین ریاستی دہشتگردی جس دن کئیں پاکستانیوں کو خون میں نہلا دیا گیا تھا
🚨جرمنی میں ایک یہودی کارکن نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ ڈیوڈ برنیا کو منہ پر جنگی مجرم قرار دے دیا
تم جنگی مجرم ہو، لبنان میں پیجر حملوں کے ذمہ دار تم ہو۔ ہزاروں بچے مارے گئے اور اس کے ذمہ دار بھی تم ہو۔ جرمنی سے نکل جاؤ
آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔
لیکن کیا آپ کو پتا ہے کتنے نئے صوبے بنیں گے؟ ان کی حدود کیا ہوں گی؟
نہیں نا؟ پریشان نہ ہوں، آپ کے وزیراعظم کو بھی نہیں پتا!
مطیع اللہ جان 😂
اس ویڈیو کو ریٹویٹ کریں
اننٹرنشنل میڈیا پروف کے ساتھ کہے رہا ہے کہ پاکستان کی ایجنسیاں تحریک انصاف کے لوگوں کے اوپر تشدد کرتی ہیں ان سے زبردستی بندوق کی نوک پر پارٹی بھی چھڑائیاں ہیں
اسے بولتے ہیں کرمہ ۔۔
برطانیہ کی معذور گوری سے شادی کرنے والا پاکستانی نوجوان پاسپورٹ ملتے ہی پاکستان آیا دوسری شادی کرنے کی تیاری تھی ٹھیک دو روز قبل اس دنیا سے رخصت ہو گیا ۔
کراچی کا نوجوان پاکستان سے برطانیہ گیا وہاں جلدی اپنے قدم مضبوط کرنے کے لیے ایک معذوری گوری لڑکی سے دوستی لگائی اسکو اپنی محبت کے جال میں پھنس-
لڑکی نے اس نوجوان کی خاطر اسلام قبول کرنے پر تیار تھی وقت گزرتا رہا دونوں کی شادی ہو گئی لڑکی نے نوجوان سے محبت میں اسلام قبول کیا مگر ۔
نکاح کے بعد نوجوان کے قدم برطانیہ میں مضبوط ہو گئے اس کو پاسپورٹ بھی مل گیا اب اس کو محسوس ہوا کہ اب اسے برطانیہ میں رہنے کیلے اس معذور عورت کی ضرورت نہی ہے ۔۔
اس کی خواہش تھی وہ کسی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرے اور جب اپکے پاس یوکے کا پاسپورٹ ہو تو ڈاکٹر کا بھی رشتہ اسانی سے مل جاتا ہے رشتہ مل گیا شادی طے ہو گی ۔۔
دونوں کی فون پر گپ شپ ہوتی رہتی ہے اور وہ شادی کیلے واپس پاکستان اتا ہے اور دو دن شادی میں باقی تھے ۔ وہ گھر سے شادی کی شاپنگ کیلے نکلا اور روڈ حادثے میں جان چلی جاتی ہے ۔۔
یہ واقعہ سنایا ہے اس نوجوان کے قریبی ساتھی جس کے بقول وہ اسے منع کرتا رہا کہ شادی تم بیشک کرو مگر اس گوری کو مت چھوڑو یہ تیرے برے وقت کی ساتھی تھی تجھ پر پیسہ لگایاسپورٹ کیااسلام تک قبول کیا مگر وہ بضد تھا کہ میری ذکواہش تھی ڈاکٹر بننے کی ڈاکٹر تو نہ بن سکا مگر اب ڈاکٹر سے شادی کر سکتا ہوں اور اس گوتی سے جان چھڑانی ہے ۔۔
اب یہ حادثہ ہے یا قدرت کا کای انتقام مگر حقیقت یہ ہے کہ جس عورت نے اپنے باہ دادا کا مژہب چھوڑ کر نکاح کیا نیت اچھی رکھی رشتہ نبھایا اس عورت کے ساتھ دھوکہ دیا ۔
شاید اس نے بدعا کی ہو اللہ پاک اس شخص کے درجات بلند فرمائیں انسان کو کسی کو بھی دھوکہ نہی دینا چاہیے۔۔
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
🚨اس نے پاکستان کا قومی پرچم بلند کیا اور کیمرے کی جانب سلیوٹ کیا۔ چند لمحوں تک اسی انداز میں کھڑا رہا، پھر خلائی جہاز میں سوار ہونے کے لیے آگے بڑھ گیا
ان چند لمحوں میں دونوں جانب آنکھیں نم تھیں۔ ایک طرف پاکستان، جس نے اپنے خلانورد کو خلا میں بھیجنے کے لیے کئی دہائیوں تک انتظار کیا، اور دوسری جانب چین، جس نے اپنے خلائی جہاز میں ایک بھائی کے لیے جگہ بنائی
رات 8 بج کر 18 منٹ، شینژو-24
یہ خلائی جہاز محض ایک خلائی مشن پر روانہ نہیں ہوا، بلکہ اپنے ساتھ چھ دہائیوں پر محیط ایک اٹوٹ دوستی کی داستان بھی لے کر جا رہا ہے
دعا ہے کہ اس کا سفر محفوظ، مشن کامیاب ہو اور وہ دن جلد آئے جب دونوں ممالک مل کر اس کی وطن واپسی کا استقبال کریں
🇵🇰🤝🇨🇳
بدقسمتی سے پاکستان میں جرنیلوں کی مداخلت سے قانون پر عملداری قائم نہیں ہوسکی جنکا پاکستان کی سیاست حکمرانی پر کوئی دخل نہیں تھا
جسٹس اطہر من الللہ کا نیویارک بار میں اہم خطاب
ریٹویٹ
روس کی نمایاں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک (Sputnik) نے اردو زبان میں اپنی نیوز سروس کا آغاز کر دیا ہے!
دنیا بھر میں اردو بولنے والے ۲۴ کروڑ ۶۰ لاکھ افراد کے لیے یہ نئی سروس عالمی سیاست اور جغرافیائی و تزویراتی امور سے متعلق اعلیٰ معیار کی خبروں، تجزیوں اور بین الاقوامی حالات و واقعات کی جامع کوریج کے حصول کا ایک متبادل ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
ایکس (X) پر اسپوتنک اردو کو فالو کری
@SputnikUrduNews
✈️ ناقابلِ یقین مناظر! پولینڈ کے مسافر طیارے کی پہیوں کے بغیر حیرت انگیز ایمرجنسی لینڈنگ
یکم نومبر 2011 کو LOT پولش ایئرلائنز کی پرواز 16 نے وارسا کے شوپن ایئرپورٹ پر پہیوں کے بغیر ہنگامی لینڈنگ کی
بوئنگ 767 طیارہ امریکی شہر نیوارک سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا جا رہا تھا۔ اس میں 231 افراد سوار تھے، جن میں 220 مسافر اور عملے کے 11 ارکان شامل تھے
لینڈنگ سے قبل طیارے کے پہیے نہ کھل سکے، جس کے باعث پائلٹس کو طیارے کے نچلے حصے کے بل رن وے پر اتارنا پڑا
حیرت انگیز طور پر لینڈنگ اتنی ہموار تھی کہ کئی مسافروں نے بعد میں اسے اپنی زندگی کی سب سے آرام دہ لینڈنگ قرار دیا
سب سے حیران کن بات یہ کہ تمام 231 افراد محفوظ رہے اور کسی ایک کو بھی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم طیارہ شدید نقصان کے باعث ناقابلِ استعمال قرار دے دیا گیا
بعد کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ہائیڈرولک نظام سے سیال کے رساؤ کے باعث لینڈنگ گیئر ناکام ہوا، جبکہ ایک فیوز خراب ہونے کی وجہ سے متبادل نظام بھی کام نہ کر سکا
👏 یہ واقعہ پائلٹس کی غیر معمولی مہارت، حاضر دماغی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی شاندار مثال بن گیا
بریکنگ نیوز 🚨
معروف برطانوی صحافی یوون رڈلی کا عمران خان کی مکمل رہائی کا دوٹوک مطالبہ۔ حق و انصاف کی اس آواز کو آگے بڑھائیں، یہ ویڈیو آج ہر ٹائم لائن پر موجود ہونی چاہیے۔
امریکا کی ایک نوجوان خاتون صبح ساڑھے آٹھ بجے ملازمت پر جاتے ہوئے اوبر گاڑی میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ گاڑی چلانے والے صومالی مسلمان ڈرائیور کی رہنمائی میں انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھا۔ اور اسلام میں داخل ہوگئیں۔۔
کراچی میں خواتین کا تحفظ بھی سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔ ایک طرف ڈاکو خواتین سے پرس چھین رہے ہیں تو دوسری جانب روزگار کے لیے گھر سے نکلنے والی خواتین بھی ہراسانی سے محفوظ نہیں رہیں۔
کراچی کے علاقے شفیق موڑ سے چنگچی رکشے میں سوار ہونے والی ایک خاتون کے مطابق، رکشے میں موجود دو افراد نے پہلے ان سے ہنسی مذاق شروع کیا۔ خاتون نے انہیں نظر انداز کیا تو ایک شخص نے ان کی کمر پر ہاتھ پھیرا۔ خاتون نے شور مچایا تو دوسرے شخص نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔
خاتون کی آواز سن کر وہاں سے گزرنے والے چند موٹر سائیکل سوار نوجوان رکشے کے قریب پہنچے، اسے رکوایا اور دونوں افراد کو پکڑ کر ان کی پٹائی کی۔ دوسری جانب رکشے کے ڈرائیور نے خاتون کی مدد کے لیے رکشہ روکنے کی زحمت تک نہیں کی۔
یہ واقعہ شہر میں خواتین کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ روزگار کے لیے گھر سے نکلنے والی خواتین اگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی محفوظ نہیں تو ان کے تحفظ کی ذمہ داری کون لے گا؟
بریکنگ نیوز 🚨لیڈر کے شہزادے کا اہم ترین انٹرویو آگیا۔ ہر انصافین اسے فرض سمجھ کر وائرل کر دے 🔥🔥
سپریم کورٹ نے عمران خان کا ہسپتال سے علاج کروانے کا حکم دیا۔ بیٹوں سے ہفتہ وار بات کروانے کا حکم بھی دیا تھا، جسے ہوا میں اڑادیاگیا ہے۔ میں برطانوی حکومت سے چاہوں گ اکہ وہ حکومت پاکستان پر دباؤ ڈلوا کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔
کور کمانڈر پشاور نے تقریر میں عجیب و غریب بات کردی وہ کہتے ہیں اگر میں یہاں کسی غلط مقصد سے آیا ہوں تو میری تنخواہ مجھ پر حرام ہو جائے جنرل صاحب سے پوچھنا چاہیے کیا آپ تنخواہ پر زندہ ہیں ؟ ایک لیفٹننٹ جنرل کی تنخواہ 5 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوتی
جنرل صاحب کو دعا میں کہنا چاہیے تھا میرے 2 DHA کے پلاٹ DHA کا کمرشل پلاٹ عسکری کے 2 فلیٹ ایک گھر اور افغانستان کی سمگلنگ کا حصّہ مجھ پر حرام کردے
شہزاد اکبر
سوال جب بھی اسرائیل کا ہو یہ پاکستان کی امداد بند کی جائے کا سوال کیوں بیچ میں آ جاتا ہے ؟😭
”میرا نہیں خیال کہ ہمیں پاکستان کی فوج کو بھی مالی امداد دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔“
کیا پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ اب اس حد تک سنگین ہو چکا ہے کہ اسرائیل جیسے ملک کے ساتھ پاکستان کی فوج کو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ؟!
امریکی سینیٹر منتخب عبدل السید ایک بار پھر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو امریکی امداد دینے کی مخالفت کر رہے ہیں۔