قانون سب کے لئے یکساں ھونا چاھئے،پنکی کو اب تک پولیس مقابلے میں کیوں نہیں مارا گیا،جج کی بیٹی جس نے دو لڑکوں کو گاڑی کے نیچے کچل کر مارا تھا اس کو عبرت کا نشان کیوں نہیں بنایا،پھر ایک اور جج کا بیٹا تھا وہ بھی دیت دیکر بیرون ملک بھاگ گیا،جن بلوچ دھشتگردوں نے پنجابیوں کو شناخت کرکے مارا ان کو قومی دھارے میں شامل کرلیا جاتا ھے،کچے کے ڈاکو معصوم لوگوں کو مار کر لوٹتے رھے اب ان ��و معافی دے کر سہولیات پہنچائی جارھی ھیں،غریبوں کے گھر آج بھی گرائے جارھے ھیں،ون کانسٹی ٹیوشن کی عمارت آج بھی کھڑی ھے،غریب لوگ نو مئی بھگت رھے ھیں ریٹائڑڈ جنرل صاحب کی بیٹی رہا ھونے کے بعد سے پی ٹی آئی کی فسادی کیمپین چلاتی رھی،عمر ایوب آج تک گرفتار نہیں ھوا،قانون کا استعمال کریں سب کے لئے یکساں۔
بھائی بات سنیں۔۔۔۔
جی بہن۔۔۔؟!
مجھے بھی میرے گھر والوں سے ملائیں میں زندگی بھر آپ سب کی احسان مند رہونگی اور ہمیشہ دعا کرونگی۔۔۔
جی بہن کیا سٹوری ہے آپکی۔۔؟؟!
جی بھائی۔۔۔ وہ ناں۔۔۔ اصل میں بات یہ ہے کہ میں بہت چھوٹی تھی۔۔ میرا نام کرن اسلم تھا۔۔ سال 2005 تھا۔۔۔ہم کراچی میں رہتے تھے۔ بس اتنا یاد ہے کہ ہم کورنگی میں رہتے تھے۔ میں اپنی امی کے ساتھ کسی رشتے دار کے گھر گئی تھی۔ وہاں سے میں بازار گئی تھی۔۔ بازار میں گم ہوئی۔۔۔ مجھے ایک شیلٹر میں پہنچایا گیا۔۔۔
پہلے تو یہ سن لیں کہ میرا نام کرن اسلم تھا۔۔ جی بہن نام "تھا" یا ہے؟ جی وہ شیلٹر میں پ��ر نام بدل کر زینب رکھ دیا گیا تھا اس لئے "تھا" کہہ رہی ہوں۔ والد کا نام اسلم قریشی ہے اور میری والدہ کا نام بانو ہے ۔ میرے چار بھائی تھے۔۔۔ محمد عامر ،محمد عادل،محمد عاصم،اور محمد حمزہ۔
(آج بھی بھائیوں سے اتنی محبت دل میں بسی ہے کہ مکمل مکمل نام لے رہی ہے)۔ میری بہن ایک تھی غزل نام تھا۔ ہم قریشی ہیں۔ کورنگی میں شاید کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔
جی بہن ٹھیک ہے! پھر شیلٹر سے کیسے نک��ی؟
جی جی میں وہی بتارہی ہوں۔۔۔
ہم بہت مشکل میں تھے۔بچپن سے شیلٹر میں بڑی ہوئی۔ ہمارے ساتھ جو لڑکیاں موجود تھیں ان سب میں ہم پانچ لڑکیاں آپس میں بہت اچھی دوست بنی تھیں۔
ہمارے گروپ میں ایک لڑکی صوبیہ کو پنجاب میں اپنے گھر کا ایڈریس معلوم تھا۔ اور حیدرآباد سندھ میں ایک رشتےدار کا گھر بھی پتہ تھا۔ ہم سب نے پلان بنایا تھاکہ کسی بھی طرح شیلٹر سے نکلنا ہے۔ صوبیہ نےہمیں کہا کہ تم لوگ بےفکر رہو ۔ یہاں سے نکلیں گے تو میں تم لوگوں کو اپنے گھر لےچلونگی۔ میرے گھر والے ضرور تم چاروں کا خیال رکھیں گے۔ہم پہلے کراچی سے حیدرآباد رشتےدار کے گھر پہنچیں گے پھر وہ میرے امی ابو کو بلا��یں گے وہ لینے آجائیں گے۔حیدرآباد قریب ہے ہمارے لئے جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔
ہم پانچوں نے شیلٹر کی دیوار پھلانگ کر بھاگنے کی تیاری مکمل کی۔ موقع ملتے ہی ہم دیوار پھلانگ کر باہر آگئے۔ دیوار سے کودنے کے دوران ہماری ایک سہیلی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ہم چاروں نے اسے اٹھاکر قریبی اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں داخل کیا۔ پیسے نہیں تھے اور پکڑے جانے کے ڈر بھی تھا۔۔ اس لئے ہم نے اسپتال والوں کو کہا کہ ہم کچھ دیر میں پیسے لیکر آتے ہیں۔۔۔ اور یوں ہم نے حیدرآباد کی گاڑی پکڑ لی۔
اپنی زخمی ساتھی کو چھوڑ کر جانے کا فیصلہ تو بہت تکلیف دہ تھا۔۔ لیکن ہم عورت ذات ہونے کی وجہ سے اسکو زخمی حالت میں سنبھال نہیں سکتی تھیں۔
حیدرآباد میں صوبیہ کے رشتے دار کے ہاں پہنچے۔ انہوں نے صوبیہ کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ صوبیہ کے گھر میں کھلبلی سی مچ گئی ۔ اور عید کا سماں بندھ گیا ۔ وہ پنجاب سے بھاگتے ہوئے حیدرآباد پہنچ گئے۔۔۔ ہم چاروں کو اپنے ساتھ لیکر گئے۔
صوبیہ کے گھر والوں نے اپنی بیٹیوں کی طرح رکھا۔۔۔ہم تین ان کے لئے غیر لڑکیاں تھیں۔۔۔لیکن اپنی بیٹیوں سے بڑھ کر رکھا۔ انہوں نے چن چن کر اپنے خاندان کے ایسے تین لڑکے بلائے جو کاروبار میں اخلاق میں ہر طرح سے اچھے تھے۔ ہم تینوں کا نکاح کروایا۔۔ابھی میں تین بچوں کی ماں ہوں۔
بس مجھے میرے گھر والوں کی یاد چین سے جینے نہیں دیتی۔
میرے بچے پوچھتے ہیں کہ امی نانا نانی کہاں ہیں؟ تو میں سوائے آنسوؤں کے کوئی جواب نہیں دے پاتی۔ میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں میرے گھر والوں سے ملائیں۔ ہم کورنگی میں رہتے تھے۔ سب کے نام موجود ہیں۔ وہ مل جائیں گے۔ آپکی ویڈیوز دیکھ کر امید کی کرن نظر آئی ہے۔
اگر آپ کے سینے میں دل ہے اور وہ دل پتھر کا نہیں ہے تو ضرور شئیر کرکے کرن کا خاندان ڈھونڈنے میں مدد کریں گے۔
نوٹ: کرن کی حالیہ تصویر کو ہم نے اے آئی کی مدد سے کم عمری کی تصویر بنائی ہے۔ پرانی تصویر موجود نہیں تھی۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
20 اگست 2026
#waliullahmaroof #karachi #korangi
20 سال پہلے ایک زلزلے نے ہزاروں گھر اُجاڑ دیے… مگر ایک باپ کی امید آج بھی زندہ ہے۔
8 اکتوبر 2005 کی صبح، مظفرآباد کی 10 سالہ معصوم بچی ارفع طارق بھی ہر روز کی طرح اپنا اسکول بیگ اٹھا کر گھر سے نکلی تھی۔ کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ اس کی اپنے گھر والوں سے آخری ملاقات ثابت ہوگی۔
چند ہی لمحوں بعد زمین لرز اٹھی۔ عمارتیں گرنے لگیں، ہر طرف چیخ و پکار، گرد و غبار اور قیامت کا منظر تھا۔
ارفع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مظفرآباد کی پانچویں جماعت میں پڑھتی تھی۔
اس کی چند کلاس فیلوز، جو اس سانحے میں زندہ بچ گئیں، آج بھی یہ گواہی دیتی ہیں کہ انہوں نے ارفع کو اسکول کے باہر زخمی حالت میں دیکھا تھا۔ یعنی ارفع ملبے سے زندہ نکل آئی تھی…
لیکن اس کے بعد وہ کہاں گئی؟
یہ سوال آج بھی اس کے والد طارق محمود کی آنکھوں میں آنسو بن کر زندہ ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ انہیں آج بھی اپنی بیٹی کے زندہ ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ ایک باپ کا دل اب بھی اسی امید کے ساتھ دھڑکتا ہے کہ شاید ایک دن دروازہ کھلے گا، اور برسوں پہلے بچھڑ جانے والی اس کی بیٹی اسے آواز دے گی۔
ارفع کی والدہ منور سلطانہ (بےبی) نے بھی بیٹی کی جدائی کا ہر دن ایک صدی کی طرح گزارا ہے۔ اس کی بہنیں گل افشاں (افشی) اور زنیرہ طارق بھی آج تک اپنی بہن کی راہ دیکھ رہی ہیں۔
اگر ارفع زندہ ہے تو آج اس کی عمر تقریباً 31 سال ہوگی۔ ممکن ہے اسے اپنا بچپن یاد نہ ہو، اپنا نام بھی یاد نہ ہو، مگر شاید کوئی چہرہ، کوئی یاد، کوئی نشان اسے اس کے اپنے خاندان تک واپس لے آئے۔
میں آپ سب سے ایک درخواست کرتا ہوں۔
اس پوسٹ کو صرف پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں۔
براہِ کرم اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
کون جانتا ہے کہ یہ پوسٹ کس کی ٹائم لائن پر پہنچے، کون اسے پہچان لے، یا شاید ارفع خود ہی اسے دیکھ لے۔
ہم نے اللہ کے فضل سے برسوں بعد سینکڑوں بچھڑے ہوئے لوگوں کو ان کے خاندانوں سے ملتے دیکھا ہے۔ اسی لیے میں آج بھی مایوس نہیں ہیں۔
شاید اگلی خوشخبری ارفع طارق کی ہو۔
اگر آپ کے پاس ارفع طارق کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں، چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ لگیں، براہِ کرم فوراً رابطہ کریں۔
+923162529829
9 july 2026
#waliullahmaroof #MissingChild #Earthquake2005 #MissingSince2005 #Muzaffarabad
ایک بہن آپ سے کیا فریاد کررہی ہے ضرور پڑھیں۔۔!!
"بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
السلامُ علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ،
میرا نام فردوس ہے، میرے والدین نے میرا نام ببلی رکھا، اور وہ مجھے اسی نام سے پکارتے تھے، ہم ایک بہن اور ایک بھائ یعنی ہم دو تھے، بھائ مجھ سے 2 سال بڑا تھا، میری کہانی بھی عجی�� رہی ہے کہ جب میں 2 ماہ کی تھی تو میرے والدین کے درمیان گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے آپس میں طلاق ہوگئی، اور ہم بہن بھائی اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے نانا اور نانی کے گھر آگئے، پھر کچھ ماہ بعد جب میں 6 ماہ کی تھی تو میری والدہ بھی انتقال کرگئیں، یوں ہم بہن بھائی اپنی نانی کے پاس اکیلے رہ گئے، اور ہماری پرورش نانی کے گھر ہونے لگی، ہم جب بچپن میں تھے اور ہوش سنبھالا تو ہم اپنے نانا نانی کو ہی اپنے والدین سمجھتے تھے کیونکہ ہم اپنے والدین سے لاعلم تھے، ہمارے والد نے بھی کبھی ہمیں ��ہیں تلاش کیا، وقت گزرتا گیا اور پھر خاندان کے لوگوں سے پتہ چلا کہ یہ ہمارے والدین نہیں بلکہ نانا اور نانی ہیں، جسکا بہت گہرا اثر ہم بہن بھائی کے ذھنوں پہ ہوا، ہمیں والدہ کے متعلق تو پتہ چل ہی گیا تھا کہ انکا انتقال ہو گیا تھا، لیکن ہمیں اپنے والد کی کوئ خبر نہ ہوئی کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ ہمارے والد نے بھی کبھی ہماری خبر ہی نہ لی تو ہمیں کیسے انکی کوئ خبر ہوتی، نانا نانی اور خاندان کے دیگر لوگوں نے بھی انکے متعلق ہم سے چھپایا، بہرحال خاندان کے ہی کچھ لوگوں سے والد کے متعلق تھوڑا بہت پتہ لگ سکا، پھر جب بھائی 18 سال کا ہوا تو اسکا بھی ایک حادثے میں انتقال ہوگیا اور میں اس ��نیا میں بلکل تنہا رہ گئ،
پھر چند سال بعد میرے ننہیال والوں یعنی میرے نانا نے میری شادی بھی کر دی، میرے شوہر سے میرے 3 بچے جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، پیدا ہوئے، پھر 2015 میں میرے شوہر کینسر کی بیماری کے سبب انتقال کرگئے، پھر جیسے تیسے محنت مزدوری کرکے پچوں کی پرورش کی، ماشاءاللہ اب
تینوں بچے جوان ہو چکے ہیں، ایک بیٹے کی شادی بھی کردی ہے، الحمدللہ سب بچے تعلیم سے فارغ اور صاحب روزگار ہیں، کسی چیز کی کو کمی نہیں بس ایک یہی خواہش رہ گئ ہے کہ ایک مرتبہ اپنے باپ سے مل لوں انکو دیکھ لوں، اور ان سے پوچھوں کہ کیا وجہ تھی کہ آپ نے ہمیں کبھی کیوں نہ ڈھونڈا ؟
اگر میرے جو بھائی بہن انکو تلاش کرنے میں مدد کریں گے تو میں زندگی بھر انکا احسان یاد رکھوں گی، میرے والد کا سابقہ پتہ درج ذیل لکھ دیا گیا ہے، لیکن اب انکی رہائش اس پتہ پر نہیں ہے۔
میرے والد کا سابقہ پتہ : جمیل احمد ولد: محمد یونس
مکان، ڈبل اسٹوری نمبر 10 بسم اللّٰہ مارکیٹ، نزد چراغ ہوٹل لانڈھی نمبر 5 کراچی۔والسلام ۔"
تمام دوست اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
ایک تنہا خاتون کو انکے ��اندان سے ملانے میں مدد کریں
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
8 july 2026
#waliullahmaroof #karachi
یہ بچہ دسمبر 2025 کو کراچی میں لاوارث ملا تھا۔ اپنا نام یا دیگر معلومات بتانے سے قاصر ہے۔
بچہ اس وقت سندھ چائلڈ پروٹیکشن کی حفاظتی تحویل میں ہے۔ بہت کوشش کی گئی لیکن ورثاء نہیں ملے۔ برائے مہربانی بچے کو ماں کے آغوش تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔اس عمر میں ماں باپ سے دور ہونا بہت ہی اذیت ناک ہوتا ہے۔ ایک لمحے کے لئے آنکھیں بند کرکے تصور کریں شاید آپ برداشت نا کرسکیں۔ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ نیچے درج نمبر پر اطلا�� دیں۔
03162529829
نوٹ: برائے مہربانی گود لینے کے
خواہشمند بالکل بھی رابطہ نا کریں۔
2 jun 2026
#waliullahmaroof
Not sure he has anything to make up for. Is the leading Pak Test batter over the last 3 years (including on tough home surfaces). This Bang series is literally his first ordinary series behind the stumps in forever. Other formats sure, but in Tests any criticism is misdirected.
شاہد کی آنکھیں اپنوں کے لئے ترس رہی ہیں۔۔!!
سال 2002 میں شاہد پانچ سال کی عمر میں اپنے والد "شاکر" کے ساتھ لاہور سے کراچی آیا تھا۔والد ٹرک ڈرائیور تھے،ٹرک میں کراچی کی سبزی منڈی آئے تھے،یہاں چچا یا والد کے ساتھ (یا شاید کنڈیکٹر)ٹرک سے نیچے اتر کر منڈی میں گھوم رہے تھے کہ رش میں ان سے کھو گیا۔
شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے ایک تھانے لایا گیا وہاں سے ایک شیلٹر میں بھیج دیا گیا۔
مجھے والد کا نام شاکر والدہ کا نام نسیم یاد ہے۔
مجھے اتنا یاد ہے کہ ہم گھر میں پنجابی بولتے تھے،اور میں والد کے سینے پر سوتا تھا۔
میں جب دوسرے بچوں کو اپنوں سے ملتا دیکھتا ہوں تو بہت دل کرتا ہے کہ کاش میرے والدین بھی ملیں،جس سینے پر میں سوتا تھا اس سینے سے لگ کر خوب گریہ کروں اور اپنے سینے میں لگی جدائی کی آگ بجھاوں۔
آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہیں۔یہ پوسٹ آپ تک پہنچی ہے تو صرف ایک شئیر کا بٹن دبانے سے آپ شاہد کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ انکے دل شکستہ والدین کو خوشیاں فراہم کرسکتے ہیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج فون نمبر پر رابطہ کریں
+923162529829
18 may 2026
#waliullahmaroof #lahore #shahid
یہ بابا جی تقریبا ڈیڑھ سال سے نارووال میں موجود ہیں۔ ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
کبھی کبھی کچھ نام یاد آجاتے ہیں۔ اپنا علاقہ صرف ڈیرہ بتاتے ہیں۔ اپنا نام احمد اور والد کا نام چاچا گولا بتاتا ہے۔
ایک بھائی کا نام اللّٰہ دتہ اور ایک کا سینی بتاتا ہے۔
تمام دوست اس کلپ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ بابا جی اپنوں بچوں تک پہنچ جائیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
16 may 2026
#waliullahmaroof
Utho tyaar ho office jao late wapis aao So jao phir Utho Tyaar ho office jao late wapis aao So jao phir agle din utho tyaar ho office jao late wapis aao So jao
اس وقت اصل مسلہ ایران اور امریکہ کے درمیان ٹائم ڈفرنس کا ہے۔ جب ٹرمپ دھمکی دیتا ہے تو ایرانی سو رہے ہوتے ہیں اور جب وہ اُٹھ کر اُس دھمکی کا جواب دیتے ہیں, تو ٹرمپ سو رہا ہوتا ہے۔ اور اسی طرح یہ چکر چلتا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے تو اس ایشو کو حل کرنے کی ضرورت ہے 😉