@javeednusrat ماضی میں اپنے مفاد کیلئے ون یونٹ بناکر اکثریت کی حق تلفی کی ۔اب ببانگ دہل انتخابی نتائج تبدیل کرنے والے قابض ٹولے نے اگر ریفرنڈم کرایا تو اس کا نتیجہ جو ہوگا وہ سب کو پہلے سے معلوم ہے ۔حقیقی منتخب نمائندوں کو فیصلہ کرنے دیں ۔آپ اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں تو احسان ہوگا۔
کلاسرا صاحب آپ کی گفتگو سن کر مجھے دلی افسوس ہوا، کیونکہ میں نے ہمیشہ آپ کا احترام کیا ہے۔ میرا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، لیکن سیاسی تجزیے اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر حقائق کو مسخ کرنا کسی طور مناسب نہیں۔
جہاں تک احمد اقبال کا تعلق ہے، اس نے امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی آف پنسیلوینیا سے تعلیم حاصل کرنے اور کامیاب پروفیشنل کیرئیر کے بعد اپنی سیاست کا آغاز کسی محفوظ قومی یا صوبائی نشست سے نہیں بلکہ بلدیاتی اداروں سے کیا۔ دانیال عزیز گروپ کی مخالفت کے باوجود وہ بلامقابلہ چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوا۔ اپنی پہلی صوبائی مدت میں اس نے حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ایک پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے کام کرنے کو ترجیح دی، اور میں نے اس فیصلے کی تائید کی۔ آج وہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نہایت محنت، دیانت اور قابلیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
جہاں تک آپ کے دوست دانیال عزیز صاحب کا تعلق ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا تھا مگر آپ نے ذکر چھیڑا ہے تو حقائق بھی ریکارڈ پر رہنے چاہییں۔ 2013ء میں میاں نواز شریف صاحب ان کا نام بطور امیدوار سننے پر بھی آمادہ نہیں تھے۔ پورے پارلیمانی بورڈ کے سامنے میں نے ان کی شخصی ضمانت دی اور انہیں پارٹی ٹکٹ دلوانے میں کردار ادا کیا۔ اس کے باوجود اسی انتخاب میں مرحوم انور عزیز صاحب اور ان کے صاحبزادے نے میری مخالفت کی۔ 2018ء میں دانیال عزیز صاحب کی اہلیہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں، لیکن والد اور بیٹا پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ مل کر میرے خلاف سرگرم رہے۔
یہ تلخ حقیقت بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ 1988ء میں چوہدری انور عزیز مرحوم نے مسلم لیگ (ن) کے چند ارکانِ قومی اسمبلی کو ساتھ ملا کر خواتین کی مخصوص نشست کے انتخاب میں میری والدہ کے خلاف ووٹ بیچا اور انہیں شکست دلوائی۔ اس سب کے باوجود میں نے کبھی سیاست کو ذاتی انتقام نہیں بنایا۔
نارووال کے باشعور عوام نے وقت کے ساتھ ان روایتی سیاست دانوں کو مسترد کیا ہے جو سمجھتے تھے کہ محض قصے، لطیفے اور جگتیں سنا کر ہمیشہ انتخابات جیتے جا سکتے ہیں۔ آج عوام کارکردگی، خدمت اور کردار کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں۔
کلاسرا صاحب! آپ کی ان لوگوں سے قربت یا دوستی اپنی جگہ، مگر اس کی بنیاد پر حقائق کو نہ بدلیے۔ اختلاف ضرور کیجیے، لیکن انصاف کے ساتھ۔
مجھے جنرل مشرف کی آمریت اور اس کا بدترین جبر نہ توڑ سکا تو آج کی سیاسی قیاس آرائیاں کیا توڑیں گی؟ مسلم لیگ (ن) میری جماعت ہے۔ میں نے اور ایک نسل نے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں اس جماعت کے لیے اپنی عمریں صرف کیں، مشکلات برداشت کیں اور قربانیاں دی ہیں۔
پارٹی کے اندر اصلاح اور بہتری کی آواز اٹھانا نہ بغاوت ہے، نہ بے وفائی اور نہ کوئی ذاتی ایجنڈا۔ میرا ذاتی تجربہ گواہ ہے کہ میاں نواز شریف صاحب نے ہمیشہ نیک نیتی پر مبنی تعمیری رائے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان کے ساتھ میرا سیاسی تعلق اعتماد، وفاداری اور اصولی مکالمے پر قائم ہے۔
میرے سیاسی فیصلے ٹی وی ٹاک شوز کی سنسنی، قیاس آرائیوں یا کسی کی خواہش سے نہیں، اپنے ضمیر، اصولوں اور جماعت کے وسیع تر مفاد سے متعین ہوتے ہیں۔
@HamidMirPAK کچھ توجہ حاصل کرنے کے بھوکے صحافیوں نے پلاننگ کے تحت اس بیان کو سیاق و سباق سے الگ کرکے خوب اچھالا اور اس پر قالم بھی لکھ دیا ان بغض سے بھرے قلم فروشوں نے درحقیقت دوسروں کو موقع فراہم کیا۔کیونکہ جس طرح یہ اُن کا حوالہ دے رہے ہیں اس طرح وہ ان کو حوالے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
مدلل گفتگو کرنے والے شائستہ اطوار محقق صحافی بلال غوری @mbilalghauri کی اہلیہ کے مطابق غوری صاحب گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں۔ بلال غوری کی گمشدگی تشویش ناک، اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ معتدل افکار رکھنے والے دھیمے مزاج قلمکار کی جلد از جلد اور بخیریت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
@asmashirazi حامد میر گروپ مریم نواز کے خلاف موقع کی تلاش میں رہتا ہے مریم نواز نے اگر کوئ بیان دیا ہے تو بھی اُس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بجائے منفی مہم شروع کرنا صحافتی بددیانتی ہے۔
بلال غوری کی ایف آئی آر پڑھنے کے بعد میں نے اسکا وی لاگ ایک ناقد کی نظر سے دیکھا یہ جاننے کیلئے کہ اس نے کہاں اور کیا غلطی کی ہے لیکن مجھے اسکی گفتگو بہت متوازن لگی، کوئئ سنسنی خیزی تھی اور نہ ہی توہین عزت کا پہلو، اگر بلال کی بات بھی گراں گزر رہی ہے تو یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اگر بلال جیسے لوگوں کی زبان بندی ہو گی تو فیک نیوز پھیلانے والوں کی دکان مزید چمکے گی، یہ تاثر مزید مضبوط ہوگا کہ مسئلہ حقائق کا نہیں بلکہ حمایت کا ہے کہ جو غیر جانبدار ہوگا اسکا حشر زیادہ بُرا ہوگا، نہ جانے مجھے کیوں ایسے لگتا ہے کہ جس شخص نے بھی یہ مشورہ دیا وہ جنرل صاحب کا دوست نہیں دشمن تھا، بجائے اسکے کہ آج کوئی اور موضوع زیر بحث ہوتا ہم اسے ڈسکس کر رہے ہیں مزید یہ کہ اگر کوئی بات گراں بھی گزری تھی تو اسکا چرچا اب ہر طرف ہو رہا ہے
کھڈے لائن تو آصف زرداری نے بھی کہا تھا، اسے صدر بنا دیا بلال غوری نے کہا تو اسے پکڑ لیا۔ اوہ اچھا یاد آیا بلال غوری کا ڈومیسائل پنجاب کا ہے ناں اس لئے بغیر کسی نوٹس طلبی کے گھر سے اٹھا کے لے گئے۔
اچھا اچھا اچھا
@Aadiiroy2 جب بنگالیوں کی اکثریت سے خائف تھے تو ون یونٹ بنایا جو ملک کو دولخت کرنے کی بنیاد بنا آج پھر مذید صوبے یا انتظامی یونٹ بنانا چاہ رہے ہیں ارے صاحب بہادر اپنے خواہش کی تکمیل کیلئے کیے گئے فیصلے کبھی بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہونگے۔ملک سے مخلص بنیے آئین کی پاسداری کریں۔سب اچھا ہوگا
جناب حافظ سید جنرل عاصم منیر شاہ صاحب
جناب والا
بندہ دست بستہ عرض گزار ہے کہ جناب نے گالم گلوچ کے حوالے سے جتنی برداشت پی ٹی آئی کے لئے رکھی ہوئی ہے اس کا کم از کم ایک فیصد باقی چوبیس کروڑ نوے لاکھ پاکستانیوں کو بھی عطا ہو جائے۔ ایک ٹویٹ پر نوکری نکلوانا، ایک پوڈکاسٹ پر گرفتار کروانا آپکے اور آپ کے ادارے کے شایان شان نہیں۔
العارض
ڈپٹی
پاکستان ایک کمال مُلک ہے کہ جس میں کسی چینل کا مالک نگراں وزیر آعلی بن جاتا ہے پھر ؤزیر آعلی سے سینیٹر بن کر وزیر داخلہ بنکر بی ایل اے کو ایک ایس ایچ او کی مار کہہ کر ڈی فیکٹیو وزیر خارجہ بھی بن جاتا ہے اور ساتھ ہی انعام کے طور پر چئیرمین کرکٹ کنٹرول بورڈ بھی بن جاتا ہے ۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ہر میدان میں بُری کارکردگی کے با وجُود ایک دن وہ کھرب پتی صنعتکاروں (جن میں سے کچھ کا تعلق پچھلی نگراں حکُومت سے بھی ہوتا ہے ) کے سامنے دئے جانے والے ایک میڈیا نشست میں حکُومت کو چارج شیٹ اور ڈلیل کرتے ہُوئے اوپر والوں ، یعنی بظاہر فیلڈ مارشل کی وارننگ پُوری قوم تک پہنچاتا ہے کہ یہ سسٹم ناکارہ ہوچُکا ہے اور سب ایک کمرے میں بند ہوکر حل تلاش کرو۔
حل بھی بتا فیا جاتا ہے جو صرف ۳۲ صُوبوں میں پنہاں ہے، مزید کہتے ہیں کہ شہباز شریف چاہے ۱۸ گھنٹے بھی کام کر لیں یا جتنے بھی لیپ ٹاپ نوجوانوں میں بانٹیں کُچھ نہیں ہونا،
اگر حکُومت نے جلد ہی اس تجویز کے حق میں فیصلہ نہیں کیا تو بڑوں کی وہ برداشت جواب دے دے گی جو اُنہوں نے جمہوریت کے احترام میں اب تک قائم رکھی ہے۔
ایک آدھ دن بعد مُدت کا تعین بھی آسمان سے نازل شُدہ کُچھ اینکرز یہ ہہ کر کرتے ہیں کہ سیاستدانوں کو اوپر والوں نے صرف چھ مہینے دئے ہیں ، اگر حُکم تعمیل نہیں ہوئی تو سب کی کُھلی ہوئی فائلیں قوم کے سامنے لائی جائینگی اور نیب کیسسز کُھل جائینگے۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم بھی ہوشیار ہوجاتی ہے،
علیم خان کا چینل بھی غُصے میں آجاتا ہے ،
میاں عامر کا چینل دُنیا بھی نجم سیٹھی کو سیاستدان مُخالف اور پاکستانی قومیتوں کے گُل دستے کو اُجاڑنے کا فریضہ سونپ دیتا ہے۔
کسان بھی مریم نوازُشریف کوُدھمکاناُشروع کر تے ہوئے استعفی مانگتے ہیں۔
اب حقیقت خُدا جانتا ہے کہ فیلڈ مارشل نے واقعی یہ ذمہ داری محسن نقوی کو دی بھی ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟ کیونکہ فیلڈ مارشل کے بارے میں اب قوم ذرا کنفیوژن میں مُبتلا ہوچُکی ہے کہ آخر ان حالات میں یہ بحث کیوں چھیڑی گئی ہے؟
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر فائلیں مُوجُود ہیں تو وہ سیاستدانوں کی جانب سے اوپر والوں کے احکامات کے انکار کی صُورت میں ہی کُھلنے کی منٹظر کیوں ہیں؟ ایسی فائیلوں کو تو کب کا کُھل جانا چاہئیے تھا!
محسن نقوی کھرب پتی صنعتکاروں کو کُھلے عام یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ سیاستدانوں کو ۵۰ ۔ ۵۰ کروڑ چندہ دینے کے بجائے خود انتخاب لڑیں اور اُن کو یہ یقین کیسے دلاُسکتے ہیں کہ اگر وہ سیاست میں آئیں تو ۵۰٪ سیٹیں جیت لینگے؟
کیا یہ بھی اوپر والوں نے کہلوایا ہے؟
آخری سوال یہ ہے کہ کیا اوپر والوں کو پاکستانی گُل دستے یعنی بلوچ، پشتون ، پنجابی اور باقی تمام قومیتیں اتنی بُری لگتی ہیں کہ اُنکے قدیم ثقافتی شناخت کو ختم کر دیں؟ پاکستانی قوم کے کلچر کی یہ diversity ہی پاکستان کی اصل خُوبصُورتی اور طاقت ہے لہذا چند لالچی اور موقعہ پرست کھرب پتیوں کے فنڈز سے قائم کردہ تھنک ٹینکس کی چکنی چپڑی باتوں میں آنے کی بجائے آئین کی پاسداری اور پاکستانی قوم کی خُوبصُورتی اور طاقت پر بھروسہ کریں تاکہ پاکستان واقعی قائد آعظم کا پاکستان بن سکے!!!!!!