رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس شخص کے قدم الله کی راہ میں غبار آلود ہوگئے، الله تعالیٰ اُسے دوزخ پر حرام کر دے گا.
بخاری 907
(بخاری 2811؛ ترمذی 1632؛ نسائی 3118؛ مسند احمد 15010، 16031؛ دارمی 2442؛ ابی شیبہ 19733؛ بیہقی 5876؛ مشکوٰۃ 3794)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
1) الله کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہوگا، یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے، (اور یہ محال ہے)، اور
2) جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے.
ترمذی 1633، 2311
(نسائی 3110؛ ابی شیبہ 35853؛ مشکوٰۃ 3828)
Shakira salvando el evento como siempre
Shakira hace historia al ser su cuarta copa del mundo.
Falta la final con Madonna y BTS que será aún mejor con un halftime.
Shakira reina indiscutible mundialista https://t.co/K80GlVOTsa
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“
(صحیح بخاری، ۶۴۲۴)
اور بیشک تمہارے لئے مویشیوں میں بھی سوچنے سمجھنے کا بڑا سامان ہے۔ اُن کے پیٹ میں جو گوبر اور خون ہے، اُس کے بیچ میں سے ہم تمہیں ایسا صاف ستھرا دُودھ پینے کو دیتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہوتا ہے۔
﴿سورۃ النحل، ۶۶﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا:
”اللہ اور اس کےرسول پر ایمان لانا“ کہا گیا، اس کے بعد کون سا؟
آپ ﷺ نے فرمایا کہ ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ کہا گیا، پھر کیا ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا ”حج مبرور“۔
(صحیح بخاری ، ٢٦)
اور کہو کہ: ’’تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا، نہ اُس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے، اور نہ اُسے عاجزی سے بچانے کے لئے کوئی حمایتی درکار ہے۔‘‘ اور اُس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اُسے حق حاصل ہے۔
﴿سورۃ الاسراء ، ۱۱۱﴾
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہماری ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے اور ہمارے نصیب میں خیر و برکت لکھ دے۔
ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں، سکونِ قلب اور اپنی رضا عطا فرما، آمین
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
مسرور انور کا لکھا ہوا گیت استاد مہدی حسن کی خوبصورت آواز میں سنیں،
یادیں تازہ کریں
---------------------
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
نہ جانے مجھے کیوں یقیں ہو چلا ہے
میرے پیار کو تم مٹا نہ سکو گے
´
مری یاد ہوگی جدھر جاؤ گے تم
کبھی نغمہ بن کے کبھی بن کے آنسو
تڑپتا مجھے ہر طرف پاؤ گے تم
شمع جو جلائی ہے میری وفا نے
بجھانا بھی چاہو بجھا نہ سکو گے
´
کبھی نام باتوں میں آیا جو میرا
تو بےچین ہو ہو کے دل تھام لو گے
نگاہوں میں چھائے گا غم کا اندھیرا
کسی نے جو پوچھا سبب آنسوؤں کا
بتانا بھی چاہو بتا نہ سکو گے
مسرور انور
نبی کریمﷺنے فرمایا:
(جمعہ کے) دن مجھ پرکثرت سے درود پڑھا کرو تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔
پوچھا گیا کہ جب آپﷺکا جسم مبارک خاک ہوجائیگا تب کسطرح ہمارا درود آپﷺکے سامنے پیش ہوگا؟
آپﷺنے فرمایا:
اللہ نے زمین پر حرام کر دیاہے کہ وہ نبیوںؑ کے جسموں کو کھائے۔
{ابن ماجہ۔۱۰۸۵}
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں (”اٰمن الرسول” سے آخر تک) ایسی ہیں کہ جو شخص رات میں انہیں پڑھ لے وہ اس کے لیے کافی ہو جاتی ہیں۔
(صحیح بخاری،۴۰۰۸)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
صبح بخیر
استغفار خوف خدا رکھنے والوں کی جائے پناہ، پریشان حال لوگوں کے لیے مرہم، گمراہوں کے لیے خوشخبری، مصیبت زدہ لوگوں کے لیے راحت، اور گناہ گاروں کے لیے بخشش کا ذریعہ ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی بارگاہ میں استغفار کرتا ہوں۔