تیری دل نواز باتیں ،،، تری دل نشیں ادائیں،؛!
تری آرزو میں کیسے نہ جہاں کو بھول جائیں،؛!!!
کوئی گیت گنگنائیں کہ غزل کوئی سنائیں،؛!
ترے گیسوؤں کے سائے میں یہ سوچ بھی نہ پائیں،؛!!!
یہ نہ جانے آج کس نے در دل پہ دی ہے دستک،؛!
یہ جو اٹھ رہا ہے طوفاں اسے کس طرح دبائیں،؛!!!
#قومى_زبان
کسی کی مدھ بھری آنکھوں سے کیا ملی آنکھیں
سمجھ رہے ہیں مرے دوست بادہ خوار مجھے
مجھے خبر ہے کہ اب تجھ کو پا نہیں سکتا
تو یاد کیوں تری آتی ہے بار بار مجھے
#قومی_زبان