"عدلیہ کا کام قانون سازی کرنا نہیں ہے، قانون سازی پارلیمان کا کام ہے، لیکن یہ الگ بحث ہے کہ کون سی پارلیمان؟ قا��ون سازی یا تو یہ پارلیمان کرے گی یا پھر عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ، جس کے پاس عوام کے ووٹ کے ذریعے درست نمائندگی ہو۔" جسٹس (ر) محسن اختر کیانی کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب۔
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
ایک خاتون وکیل نے چیف جسٹس کو چیف جسٹس کے خلاف ہراسگی کی درخواست کی، نام نہیں لیتا یہ دنیا کے کای کونے میں ہوا،خاتون وکیل کی چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست پر کمیٹی کی سربراہ بھی خاتون تھیں، اس سے پہلے ہراسگی پر کوئی ایکشن ہوتا کمیٹی ہی ختم کر دی گئی، ایسی صورتحال میں ہراسگی بہت پیچھے رہ جاتی ہے،
انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام پرسنل سیفٹی اینڈ جسٹس ان ڈیجیٹل ورلڈ کے عنوان سے سیمینار
جسٹس ر محسن اختر کیانی کا اختتامی تقریب سے خطاب
پشاور کے کور کمانڈر جو چند روز پہلے قسمیں کھا کھا کر اور بددعائیں دے دے کر یقین دلا رہے تھے کہ انہیں GHQ کے باسز نے صرف دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے بھیجا ہے اور ان کے پیچھے کوئی اور سازش نہیں، آج اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان بارہ نام نہاد متاثرہ اضلاع میں سابق فاٹا کے اضلاع بھی شامل ہیں، جو خیبر پختونخوا میں مکمل طور پر ضم ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے PTI کو تقریباً تین چوتھائی اکثریت سے منتخب کیا ہے تاکہ ان کے لیے فیصلے ان کے منتخب نمائندے کریں، نہ کہ GHQ کے مقرر کردہ بنائی گئی کوئی نام نہاد کونسل۔
سوال یہ ہے کہ ایک غیر منتخب گریڈ 20، 21 کا افسر کس قانون کے تحت دوسرے سرکاری ملازمین کو عدالتی اور انتظامی اختیارات تفویض کر رہا ہے؟ آئین میں اس کی گنجائش کہاں ہے؟
یہ واضح طور پر #AsimLaw کا ہی تسلسل ہے، جس کے تحت اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اب عدلیہ کے بچے کھچے نظام کے بجائے ایک وردی پوش افسر کے ماتحت کام کرنے والی بیوروکریسی کارروائی کرے گی۔
ہر سال 26 نومبر جلیانوالہ باغ کے قتلِ عام کیطرح یاد رکھا جائے گا جب عاصم لا کے تحت سیکیورٹی فورسز نے درجنوں پر امن اور نہتے پاکستانیوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔
نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔۔!!
#گولی_کیوں_چلائی#IslamabadMassacre
50 دن کے گورنر راج کے 3 بڑے کارنامے!
(1) اسٹیڈیم سے عمران خان کا نام ہٹایا۔
(2) محکمے کا نام تبدیل کرکے پرانا نام بحال کیا۔
(3) آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 سے 3700 روپے تک پہنچ گیا۔
سوال یہ ہے: دہشت گردی کے خلاف اقدامات کہاں ہیں؟ امن و امان اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا کیا؟ عبدالغنی
#Pakistan @Abdulghani1116
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
ڈاکٹر عظمی کے بقول ان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے عمران خان کی صحت سے متعلق مقدمہ 30 نومبر کے ہفتے میں مقرر کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک اور جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی ہے
عمران خان کے دورِ حکومت میں سندھ پولیس کا آئی جی ایک دن کے لیے غائب ہوا تھا تو پورے ملک میں کہرام مچ گیا تھا۔ میڈیا پر طوفان برپا تھا، سیاسی حلقوں میں ہلچل تھی، اور بلاول بھٹو نے آر��ی چیف تک کو فون کر دیا تھا۔
لیکن آج ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور ایک پورے صوبے کا وزیراعلیٰ، جو آئینی و انتظامی اعتبار سے آئی جی سے کہیں بڑا منصب رکھتا ہے، لاپتہ ہے۔ مگر نہ میڈیا میں کوئی شور ہے، نہ حکومتی حلقوں میں کوئی بے چینی، نہ عوامی سطح پر کوئی خاص تجسس یا سوال۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جیسے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بلکہ کوئی عام آدمی کہیں گم ہو گیا ہو۔
سوچیے! اگر ایک صوبے کا وزیراعلیٰ لاپتہ ہو جائے اور پورا نظام خاموش تماشائی بنا رہے، تو پھر اس ملک میں ایک عام پاکستانی کی جان، عزت اور آزادی کی کیا ضمانت رہ جاتی ہے!
نظام انصاف کا احوال
شاہ محمود قریشی کی درخواست پر 100 پیشیاں مکمل، پراسکیوشن تاحال ریکارڈ پیش نہ کرسکی۔شاہ محمود قریشی کسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں صرف درخواست ضمانت کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث اڑھائی سال سے جیل میں ہیں۔
یہ صرف چہرے نہیں، یہ چار کروڑ عوام کی آواز ہیں۔
گورنر راج لگا کر عوام کے منتخب نمائندوں کو اٹھا لینا جمہوریت نہیں، آئین و قانون پر حملہ ہے۔
سہیل آفریدی، جنید اکبر، بابر سلیم سواتی، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر امجد خان، نسیم علی شاہ، عرفان سلیم، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، سب کو غیر قانونی طور پر اغواء کیا گیا۔
یہ اغواء جمہوریت کا مذاق ہے، اور سوال یہ ہے کہ عوام کے حقوق کب تک کچلے جاتے رہیں گے؟
#ActNowSaveImranKhan
#گورنر_راج_نامنظور
جیل کی دیواروں میں سنائی گئی سزاؤں کا اب عدالت کے احاطوں میں دفاع کرنا ہے تو کہتے ہیں لائیو اسٹریمنگ نہیں کرنی۔ بھئی اتنے ہی مضبوط کیس ہیں تو لے کر آئیں دنیا کے سامنے۔۔ پتہ تو لگے کیا کرپشن کی خان نے؟
Where is CM Sohail Afridi?
It’s been 44 days since the elected chief minister of Pakistan’s Khyber Pakhtunkhwa province, @SohailAfridiISF was abducted and disappeared after the imposition of military’s governor rule.
#EndEnforcedDisappearances
سلمان صفدر نے آج کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہی نہیں ہے بلکہ 171 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے لیکن میڈیا غلط چلاتا ہے اسی لئے میں کہتا ہوں لائیو اسٹریمنگ ہو تو لوگوں کو پتہ چل جائے
171 ملین پاؤنڈ متعلق میں نے 17 جنوری 2025 کی اس پوسٹ میں ذکر کیا تھا
ریڈیو پاکستان مقدمہ | انسدادِ دہشتگردی عدالت پشاور
ریڈیو پاکستان کیس میں آج انسدادِ دہشتگردی عدالت پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کی جانب سے ایڈووکیٹ انعام یوسفزئی نے ایک متفرق درخواست دائر کی، جس میں عدالت کو مؤقف پیش کیا گیا کہ دونوں خود روپوش نہیں ہوئے بلکہ انہیں غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک ان کی عدم دستیابی کی اصل وجوہات سامنے نہیں آتیں، انہیں اشتہاری قرار دینے سے متعلق عدالتی کارروائی معطل رکھی جائے۔
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے حوالے سے بھی عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریاست سے ان کی موجودہ صورتحال اور دستیابی کے متعلق رپورٹ طلب کی جائے، تاکہ حقائق عدالت کے سامنے آ سکیں۔
عمران خان پر بنائے گئے بوگس القادر کیس کو سلمان صفدر صاحب نے عدالت میں یہ کہہ کر اڑا کر رکھ دیا کہ
مائی لارڈ
جب 190 ملین موجود ہیں،زمین موجود ہے،ٹرسٹ موجود ہے تو نقصان کس چیز کا ہوا؟