جب بچے 13 سے 19 سال کی عمر، یعنی ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین کو انہیں صرف پڑھائی نہیں، شخصیت اور زندگی کے آداب بھی سکھانے چاہئیں۔
کچھ باتیں ایسی ہیں جن پر لوگ آپ کو کبھی کچھ نہیں کہیں گے…
بس خاموشی سے نوٹ کر لیں گے۔
1۔ ناخن صاف اور تراشے ہوئے رکھیں۔
لوگ اکثر آپ کے ہاتھ اور ناخن دیکھتے ہیں، مگر کہیں گے کچھ نہیں۔
2۔ جسم سے بدبو نہیں آنی چاہیے۔
ضرورت کے مطابق ڈیوڈرنٹ یا خوشبو استعمال کریں۔
آپ کے دوست، کلاس فیلوز، ساتھی کارکن اور آس پاس کے لوگ بدبو سے پریشان ہو سکتے ہیں، مگر یہ اتنا ذاتی معاملہ ہے کہ عموماً کوئی آپ کو بتائے گا نہیں۔
3۔ دانت اور سانس صاف رکھیں۔
منہ کی بدبو سامنے والے کے لیے بہت ناگوار ہو سکتی ہے، لیکن لوگ اکثر شرمندگی کے خوف سے خاموش رہتے ہیں۔
4۔ گردن، کان اور جسم کی صفائی پر خاص توجہ دیں۔
ناک کے غیر ضروری بال تراشیں، گردن اچھی طرح صاف کریں اور ذاتی صفائی کو روزمرہ عادت بنائیں۔
اور بچوں کو یہ بھی سکھائیں کہ ناک، کان یا منہ میں انگلیاں ڈالنا، ناخن چبانا یا بار بار چہرہ کھجانا اچھی عادت نہیں۔
ضرورت ہو تو ٹشو یا رومال استعمال کریں۔
5۔ ذاتی صفائی اور لباس کے بنیادی اصول سکھائیں۔
اندرونی لباس پہننا، اسے باقاعدگی سے تبدیل کرنا، ذاتی کپڑے خود سنبھالنا اور اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی جگہ رکھنا سیکھیں۔
6۔ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنی شکل و صورت کا خیال رکھیں۔
چاہے صرف قریبی دکان تک جانا ہو، صاف کپڑے، دھلا ہوا چہرہ، بنے ہوئے بال اور صاف جوتے شخصیت پر اثر ڈالتے ہیں۔
7۔ جوتوں کی صفائی کو نظر انداز نہ کریں۔
اچھے کپڑوں کے ساتھ گندے جوتے پوری شخصیت کا تاثر خراب کر سکتے ہیں۔
8۔ لباس موقع کے مطابق ہونا چاہیے۔
مسجد، اسکول، دفتر، دعوت اور گھر کے لباس کے آداب مختلف ہو سکتے ہیں۔
خصوصاً عبادت کی جگہ جاتے ہوئے ایسا لباس پہنیں جس سے خود بھی وقار محسوس ہو اور دوسروں کی توجہ بھی متاثر نہ ہو۔
9۔ لڑکیوں اور لڑکوں، دونوں کو گھر کے اندر بھی مناسب اور باوقار لباس کے آداب سکھائیں۔
10۔ گھر میں پرائیویسی کا احترام کریں۔
والدین، بہن بھائی یا کسی بھی گھر والے کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے دروازہ کھٹکھٹائیں اور اجازت لیں۔
دوسروں کی ذاتی جگہ کا احترام کرنا بھی تربیت کا حصہ ہے۔
11۔ اپنی ذاتی صفائی کے کام خود کرنا سیکھیں۔
اپنے کپڑے، ذاتی چیزیں، صفائی اور روزمرہ ضرورتوں کا خیال رکھنا سیکھیں۔
والدین ہمیشہ ساتھ نہیں ہوں گے۔
خود انحصاری بھی اچھی تربیت ہے۔
12۔ Personal Space کا خیال رکھیں۔
ہر شخص کے قریب جا کر بات کرنا ضروری نہیں۔
مناسب فاصلہ رکھیں، دوسروں کے جسمانی حدود کا احترام کریں اور کسی کو بلاوجہ چھونے سے گریز کریں۔
سفر، بس، جہاز یا رش والی جگہوں میں حالات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں بھی دوسروں کی حدود اور آرام کا خیال رکھنا چاہیے۔
13۔ فون یا ملاقات کا ایک خوبصورت اصول سکھائیں:
سلام، نام، مقام، کام۔
پہلے سلام کریں، اپنا تعارف دیں، بتائیں کہاں سے ہیں یا کس ادارے سے تعلق ہے، پھر آنے یا فون کرنے کی وجہ بتائیں۔
مثلاً:
"السلام علیکم، میں احمد بات کر رہا ہوں، فلاں ادارے سے۔ آپ سے ایک کام کے سلسلے میں بات کرنی تھی، کیا ابھی بات ہو سکتی ہے؟"
یہ چھوٹی سی عادت انسان کی تربیت ظاہر کرتی ہے۔
14۔ بغیر اجازت کسی کی چیز نہ اٹھائیں۔
چاہے میز سے ایک پین ہی کیوں نہ ہو۔
دوسروں کی چیز کا احترام سکھانا بہت ضروری ہے۔
15۔ مسکراہٹ اور آنکھوں سے رابطہ رکھیں۔
کسی سے بات کرتے ہوئے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ اور مناسب eye contact انسان کو پُراعتماد اور خوش اخلاق بناتا ہے۔
16۔ ہاتھ ملاتے وقت پورے دھیان سے ملائیں۔
سامنے والے کی طرف متوجہ ہوں، سلام کریں، مناسب eye contact رکھیں اور بات کرتے ہوئے ادھر اُدھر مت دیکھیں۔
17۔ دسترخوان کے آداب سیکھیں۔
کھانا اس طرح کھائیں جیسے دوسروں کا بھی حق ہے۔
جلدی جلدی سب کچھ اپنی پلیٹ میں نہ ڈالیں، کھانے میں عجلت نہ کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔ 😄
اور سب سے اہم بات…
بچوں کو صرف یہ نہ سکھائیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔
انہیں یہ بھی سکھائیں کہ:
اچھا انسان وہ ہوتا ہے جو صفائی اپنے لیے رکھے،
حدود دوسروں کے لیے سمجھے،
تمیز ہر جگہ دکھائے،
اور اپنی ذمہ داری خود اٹھانا سیکھے۔
بچوں کی اچھی تربیت صرف ان کے مستقبل کے لیے نہیں ہوتی…
یہ ان کے لیے والدین کا سب سے قیمتی تحفہ ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے، انہیں بااخلاق، باوقار اور اچھا انسان بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
اپنے سے کمزور اور بےبس لوگوں کی عزت کرنا سیکھ لو، کیونکہ عزت بانٹنے والے ہاتھ کبھی خالی نہیں رہتے۔
اللہ تعالیٰ تمہارے لیے ایسے دل پیدا کر دیتے ہیں
جو تم سے زیادہ طاقتور ہو کر بھی تمہیں عزت دینا جانتے ہیں۔
کیا آپ کو ہر بار ChatGPT کو بار بار بتانا پڑتا ہے کہ "مجھے اردو میں جواب دو"؟
کراچی میں دکان چلانے والے بھائی ہوں یا لاہور میں سکول پڑھانے والی باجی سب کا یہی گلہ ہوتا ہے کہ ChatGPT لمبی انگریزی بولنا شروع کر دیتا ہے اور وقت زائع ہوتا ہے۔
ایک بار یہ چھوٹا سا کام کر لیں، اس کے بعد ChatGPT آپ کا ذاتی ملازم بن جائے گا جو ہمیشہ آپ کی مرضی کے مطابق آسان زبان میں بات کرے گا۔
یہ کام کیسے کرنا ہے؟ (صرف 2 منٹ کا کام)
اپنے فون میں ChatGPT ایپ کھولیں اور اپنی تصویر یا Settings پر کلک کریں۔
وہاں "Customize ChatGPT" (یا Custom Instructions) کا آپشن منتخب کریں۔
آپ کے سامنے دو خانے (boxes) آئیں گے۔
پہلے خانے میں لکھیں: "میں پاکستان میں کام کرتا ہوں۔ مجھے سادہ اور آسان زبان پسند ہے۔"
دوسرے خانے میں یہ جملہ کاپی کر کے پیسٹ کر دیں:
"ہمیـشہ آسان اردو اور سادہ انگریزی کا ملا جلا جواب دو۔ لمبی تمہید نہ باندھو، سیدھی بات بتاؤ اور کوئی مشکل انگریزی لفظ استعمال نہ کرو۔"
اوپر Save کا بٹن دبا دیں۔
بس! اب آپ جب بھی نیا میسج کریں گے، ChatGPT آپ کو اسی انداز میں جواب دے گا۔ آپ کو بار بار ہدایات دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایک اہم بات (حفاظت کی ہدایت):
آج کل واٹس ایپ پر جعلی AI آوازوں کے ذریعے پیسے مانگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ یاد رکھیں: AI آپ کی مدد کے لیے ایک ٹول ہے، لیکن کبھی بھی کسی کو واٹس ایپ پر صرف آواز سن کر بغیر تصدیق کے پیسے نہ بھیجیں۔ ChatGPT میں بھی اپنی بینک کی تفصیلات یا پاس ورڈ کبھی نہ لکھیں۔
میں یومِ عرفہ (عرفات کے دن) سے کیسے فائدہ اٹھاؤں؟
یومِ عرفہ گھروں کی صفائی کا دن نہیں ہے، نہ ہی یہ شاپنگ (خریداری)، سونے یا آرام کرنے کا دن ہے! اور اگر یہ کام بہت ضروری ہوں، تو عرفہ سے پہلے کے دو دنوں میں ہی ان سے فارغ ہو جائیں۔
یومِ عرفہ: یہ وہ دن ہے جسے اللہ نے شرف بخشا ہے، یہ وہ دن ہے جس کی اللہ نے تعظیم کا حکم دیا ہے، یہ وہ دن ہے جس میں اللہ آسمان والوں کے سامنے عرفات والوں پر فخر فرماتا ہے۔ یہ جہنم سے آزادی کا دن ہے، یہ اطاعت اور عبادت میں خوب محنت کرنے کا دن ہے، اور سب سے بہترین دعا یومِ عرفہ کی دعا ہے۔
پس پوری کوشش کریں کہ آپ کا کوئی بھی سانس اللہ کی اطاعت یا ایسے نیک کام کے بغیر نہ گزرے جس سے آپ اللہ کا قرب حاصل کر سکیں۔
یومِ عرفہ کے لیے عبادت کا شیڈول (ٹائم ٹیبل):
1- عرفہ کی رات جلدی سوئیں: تاکہ آپ اللہ کی اطاعت کے لیے توانائی پا سکیں۔
2- فجر سے پہلے اٹھیں: تاکہ اس دن کے روزے کی نیت سے سحری کر سکیں۔
3- تہجد کی نماز پڑھیں: کم از کم دو یا چار رکعت پڑھیں، اور سجدے کی حالت میں اپنے رب سے دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا مانگیں۔ اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو اس دن تک پہنچایا جس میں رحمتیں اور مغفرت نازل ہوتی ہے۔
4- فجر سے پہلے کا وقت استغفار میں گزاریں: تاکہ آپ کا نام اللہ کے ہاں سحر کے وقت استغفار کرنے والوں ( والمستغفرين بالأسحار) میں لکھ دیا جائے۔
5- فجر کی اذان سے 5 منٹ پہلے تیار ہو جائیں: وضو کرتے ہوئے یہ محسوس کریں کہ آپ کے گناہ وضو کے آخری قطرے کے ساتھ نکل رہے ہیں۔
6- فجر کی نماز پڑھیں اور اپنی نماز کی جگہ (مصلیٰ) پر بیٹھے رہیں: سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد تک وہیں بیٹھیں، تاکہ آپ کو ایک مکمل حج اور عمرے کا ثواب مل سکے، جیسا کہ ہمارے نبی ﷺ نے حدیث میں بیان فرمایا ہے۔
7- نمازِ فجر کے سلام کے فوراً بعد تکبیرات شروع کر دیں:
"الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر .. لا إله إلا الله، الله أكبر، الله أكبر .. ولله الحمد"
8- اب آپ اشراق تک اپنے مصلے پر ہیں: قرآن پاک کی تلاوت کریں، تسبیح و تہلیل کریں، اللہ کی حمد بیان کریں، نبی کریم ﷺ پر درود بھیجیں اور صبح کے اذکار پڑھنا نہ بھولیں۔
9- اب آپ کو اختیار ہے! اگر آپ میں ہمت ہے کہ پورا دن نہ سوئیں تو ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ کریں اور ذکر و دعا میں مگن رہیں، اور قبولیت کا پورا یقین رکھیں۔ یا پھر ایک گھ��ٹہ سو لیں اور نیت یہ رکھیں کہ اس سے اللہ کی عبادت کے لیے طاقت حاصل کرنی ہے۔
10- نیند سے بیدار ہو کر وضو کریں: اور کم از کم 4 رکعت صلوۃ الضحیٰ (چاشت کی نماز) پڑھیں، اور مختلف عبادات بدل بدل کر کریں تاکہ اکتاہٹ نہ ہو۔ مثلاً: تکبیر، ذکر، تلاوت، نبی ﷺ پر درود، اور اس دعا کی کثرت کریں:
"لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير"
11- ظہر کی نماز پڑھیں: تکبیر کہیں، تسبیح کریں اور قرآن مجید کا کچھ حصہ پڑھیں۔
12- عصر کی نماز پڑھیں: تکبیر کہیں اور شام کے اذکار پڑھیں۔
13- اب خشوع و خضوع کے ساتھ دعا شروع کریں: اللہ سے دنیا و آخرت کی اپنی تمام ضرورتیں مانگ لیں۔ یاد رکھیں کہ اس دن (عصر کے بعد) قبولیت کی دو گھڑیاں جمع ہو رہی ہیں:
یومِ عرفہ کے عصر کے بعد کا آخری وقت۔
روزہ دار کی افطار کے وقت کی دعا۔
اور دنیا بھر کے مظلوم اور بے بس مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں، اور اپنی دعاؤں میں سے ایک حصہ ان مسلمان مرحومین کے لیے بھی رکھیں جو اپنی موت سے پہلے ہم سے خیر کی امید رکھتے تھے۔
14- اللہ سے دعا کریں: کہ یومِ عرفہ کا سورج غروب نہ ہو مگر اس حال میں کہ آپ اللہ کے آزاد کردہ بندوں (جہنم سے نجات پانے والوں) میں شامل ہو چکے ہوں۔
ہم اللہ سے اپنے اور آپ کے لیے قبولیت کا سوال کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو جہنم کی آگ سے آزاد ہونے والوں اور قبول کیے گئے بندوں میں شامل فرمائے۔
ثناءاللہ حسین: 26/5/26
یوم پاکستان پر اس سے شاندار،جاندار،بہترین ویڈیو کوئی نہیں ہوسکتی
بنانے والے نے چھوٹے بڑے تمام ہیروز کو 4منٹ کے اندر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کمال مہارت سے سمودیا ہے۔
جس نے بھی اس تصور پر یہ ویڈیو بنائی ہے وہ قومی اعزاز کا مستحق ہے۔
﴿ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴾
اللّٰهُمّٰ صل وسلم وبارك على نبينا محمد ﷺ
عدد ما ذكره الذاكرون و غفل عن ذكره الغافلون .
اللهم في يوم الجمعه سهل لي مطلبي و يسر لي مقصدي و ارزقني بتسخير منك لهدفي و اجعل خطواتي مباركة، اللهم إن كان ما أدعي به مستحيلاً فأنت القادر سبحانك لا يعجزك شيء ��ي الأرض ولا في السماء و إن كان شراً فاجعله خير و ارزقني به يالله."
دعاء الرزق رددوه كثيراً .
"اللهم وسع علينا في ارزاقنا حتى لا نمد ايدينا إلا اليك ،ولا نتوكل بقلوبنا إلا عليك ،اللهم وصل إلينا ارزاقنا بغير مهانه ،ولا مذله اللهم وسع علينا في رزقنا مع تمام الستر واللطف والعافيه."
جب تک جعلی چیز استعمال نہ کر لیں آپکو اصل کی قیمت معلوم نہیں ہو سکتی۔
——————————————
- لَن تَعرِفَ قِيمَة الأشيَاء الأَصلِية ،
حتَّى تُجَرِّب المَزَيفَةِ مِنهَا ..!!