یہ الگ بات کہ خاموش کھڑے رہتے ہیں
پھر بھی جولوگ بڑے ہیں وہ بڑے رہتے ہیں
ایسے درویشوں سے ملتا ہے ہمارا شجرہ
جن کے جوتوں میں کئی تاج پڑے رہتے ہیں
راحت اندوری
میرا وہی سوال ہے بس، "وصلِ محبت"۔۔!!
جب بن پڑے جواب، تبھی بات کیجئے۔۔!!
اشکوں کو چھوڑئیے کہ یہ آنکھوں کا حُسن ہیں۔۔!!
جو کر رہے ہیں آپ، وہی بات کیجئے۔۔!!
جو بھی ہے فیصلہ ہمیں منہ پر بتائیے۔۔!!
مت ٹالیے جناب! صحیح بات کیجئے۔۔!!
یہ کب کہا کہ آپ ابھی بات کیجئے۔۔!!
جب دِل کرے جناب! تبھی بات کیجئے۔۔!!
مصروف ہیں ہم آپ ہی کے انتظار میں۔۔!!
ہم گوش بر آواز، اجی! بات کیجئے۔۔!!
میرا کیا پوچھتے ہیں صنم؟ میری طرف سے۔۔!!
یہ لیجئے جناب! ابھی بات کیجئے۔۔!!
بدن کی رمز سمجھ ' رُوح کا اشارہ سمجھ
مجھے سمجھ ' نہ سمجھ ' دُکھ مِرا خدا را سمجھ
تجھے ہم اور کسی کا نہ ہونے دیں گے کبھی
تُو بھا گیا ہے ہمیں ' خود کو اب ہمارا سمجھ
میں تمہیں اتنا دیکھنا چاہتا ہوں
کہ تمہارے چہرے کے
تمام نقش میری آنکھوں کو حفظ ہو جاٸیں
کیونکہ جا��تا ہوں کے پھر مجھے
تمہیں دیکھے بغیر
اک عمر گزارنی ہے۔