Almost every family in Pakistan goes through succession at some point, and it usually comes at the hardest time. Until now, many people learned what papers they needed only at the counter, sometimes after travelling from another city or country.
NADRA's revamped Succession website which now has a chatbot named Idee. It asks a few simple questions about the deceased, the heirs and the assets, and then tells you the exact process and the exact documents your case needs. It works in Urdu and English, on any phone, and it does not ask for your CNIC number or any personal details.
The law on succession changes with faith, sect and province, so no two cases are the same. Idee sorts that out for you before you leave home. It also tells you early if your case will have to go to court.
This is only the first step. In the coming months, we will be bringing much more automation to NADRA's customer services, so that citizens get clear answers without standing in a queue.
Also featured in: https://t.co/uepJzRVed9
#NADRA #SuccessionMadadgar #DigitalPakistan #CitizenServices
اہم اطلاع
مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ کی ہدایات پر نادرا کی جانب سے انفلوئ��زا (Influenza) اور میننجائٹس (Meningitis) ویکسینز کی رجسٹریشن اور فیس وصولی کی سہولت، جو پاک آئی ڈی اور ای سہولت کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھی، عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے براہِ راست بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ سے رابطہ کریں۔
شناختی کارڈ کی ڈلیوری کا سفر: نادرا سے آپ کے گھر تک شناختی کارڈ کیسے پہنچتا ہے؟
کیا آپ کو اپنا شناختی کارڈ وقت پر موصول نہیں ہوا؟ آخر اس کی ڈلیوری میں کیا مسئلہ پیش آیا ہوگا؟ اس ویڈیو میں دیکھیے کہ درخواست جمع کرانے سے لے کر شناختی کارڈ آپ تک پہنچنے تک کا سفر کیسے طے ہوتا ہے۔
اگر آپ کا شناختی کارڈ ڈلیور نہیں ہوا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ کون سی عام غلطیاں اس کی ڈلیوری میں تاخیر یا ناکامی کا سبب بن سکتی ہیں؟ اور آپ کن احتیاطی تدابیر سے اپنا شناختی کارڈ بروقت اور باآسانی وصول کر سکتے ہیں؟
جانیے اس ویڈیو میں!
#NADRA #CNIC #CNICDelivery #PakID #IdentityCard #NADRAPakistan #CourierDelivery #PublicAwareness
قومی شناختی کارڈ نمبر کے آخری ہندسے سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی وضاحت
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول ویکیپیڈیا اور فیس بک پر یہ غلط معلومات موجود ہیں کہ قومی شناختی کارڈ نمبر کا آخری ہندسہ شہری کی جنس ظاہر کرتا ہے، یعنی طاق ہندسے مرد جبکہ جفت ہندسے خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نادرا واضح کرتا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے اور شناختی نمبر کے آخری ہندسے کی بنیاد پر کسی شہری کی جنس کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
قومی شناختی کارڈ نمبر کا آخری ہندسہ دراصل ایک چیک ڈیجٹ (Check Digit) ہے، جسے مخصوص ت��نیکی اور حسابی طریقے سے متعین کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد شناختی نمبر کی درستگی جانچنے میں مدد دینا ہے، نہ کہ کسی شہری کی جنس یا دیگر ذاتی کوائف ظاہر کرنا۔ شہری کی جنس قومی شناختی کارڈ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں واضح طور پر درج ہوتی ہے۔
��ادرا اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ کی رٹ پٹیشن نمبر P-40/2021میں دیے گئے احکامات کی روشنی میں 4 دسمبر 2022 کو بھی اخبارات کے ذریعے عوامی وضاحت جاری کر چکا ہے۔
نادرا شہریوں اور سرکاری و نجی اداروں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ ویکیپیڈیا، فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود غیر مصدقہ معلومات پر انحصار نہ کریں اور کسی شہری کی جنس کے تعین کے لیے شناختی کارڈ پر درج مستند معلومات کو بنیاد بنائیں۔
NADRA’s PakID mobile app lets you apply from home for reissuance of a lost or damaged CNIC. In the app, select “Identity Documents” > “CNIC”, choose the applicant, select “Reprint” and follow the step-by-step instructions to complete your application.
We are delighted to announce the award recipients in the Government and Citizen Services Subcategory at the P@SHA ICT Awards 2026!
Gold Award
NADRA - Pak ID Mobile App
Merit Awards
Sybrid Private Limited - Sybrid x PSW - KhizerBot
KPK Information Technology Board - DASTAK 2.0
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن!
بزرگ پینشنرز کی تکریم اور آسانی۔ PakID موبائل ایپ سے گھر بیٹھے پنشن کی فراہمی!
اب بزرگ پینشنرز حضرات بینک کے چکر لگائے بغیر،نادرا PaKId موبائل ایپ کی جدید سہولت کے ذریعے گھر بیٹھے باآسانی آن لائن اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جمع کروا کر بلا تعطل پینشن حاصل کر رہے ہیں۔
نادرا رجسٹریشن سنٹر، نارہ، کہوٹہ، ضلع راولپنڈی کا افتتاح کر دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ڈائریکٹر جنرل نادرا اسلام آباد ریجن کے ہمراہ سنٹر کا افتتاح کیا۔
https://t.co/uOYrZck7b6
PUBLIC ADVISORY: All Pakistani citizens, particularly overseas Pakistanis, are advised to beware of unauthorised web portals/websites misusing NADRA’s name. Do not share personal, passport, biometric or payment information on such platforms.
NADRA and NIRA reaffirmed the value of South-South cooperation and their shared commitment to the UN Sustainable Development Goals, particularly on legal identity and civil registration.
6/6
وفاقی وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے ترمیم شدہ آرمز رولز 2026 کے مطابق
کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید، ترمیم اور گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کرنے کے لئے نادرا دفاتر میں موجود اسلحہ لائسنس کاؤنٹر پر تشریف لائیں۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ ورژن 5.7.4: ایف آئی اے میں شکایات کے اندراج اور ٹریکنگ کا سیکشن شامل، ایف آر سی میں خاندان کے افراد شامل کرنے کا طریقہ مزید آسان، دستخط کی خودکار کراپنگ کی سہولت اور کارڈ کی ترسیل کے ساتھ ہی ڈیجیٹل کارڈ اب موبائل ایپ میں فراہم کر دیا جائے گا۔
"میرے لیے آج ایک بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ آج Proof of Life Certificate کے اس جدید نظام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
پینشنرز، چاہے وہ سویلین پینشنرز ہیں یا فوجی پینشنرز، بزرگ ہیں یا خواتین ہیں، ان کی سہولت کے لیے یہ جو نظام متعارف کیا جا رہا ہے، اس سے بڑی انسانیت کی اور کوئی خدمت نہیں ہو سکتی۔ اگر یوں کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یہ ایک بہت بڑی عبادت ہے۔ ایک بزرگ کو سہولت دینا، معذور پینشنرز کی خدمت کرنا، اس کی بہت توقیر ہے۔ اس عظیم خدمت کو انجام دینے والے وفاقی وزراء، افسران، سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ "
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پینشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ (Proof of Life Certificate) کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں منعقدہ پنشنرز کے لیے جدید پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنشنرز کے لئے نیا بائیو میٹرک اور چہرے کا تصدیقی نظام انسانیت کی بڑی خدمت ہے،جدید ڈیجیٹل سسٹم اور ایپ سے لاکھوں پنشنرز مستفید ہوں گے، نئے نظام سے پنشنرز کے بینکوں کے چکر ختم ہو جائیں گے.
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پنشنرز کے لیے نیا نظام بہت بڑی خدمت ہے،نئے بائیو میٹرک اور چہرے کا تصدیقی نظام انسانیت کی خدمت ہے،نادرا کی جانب سے جدید پنشن ایپ اور تصدیقی نظام مفت فراہم کیا گیا ہے،اس اقدام پر وزیر خزانہ، چیئرمین نادرا اور سیکرٹری خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے بزرگوں اور معذوروں کو آسانی ہوگی، نئے نظام سے پنشنرز کے بینکوں کے چکر ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل سسٹم اور ایپ سے لاکھوں پنشنرز مستفید ہوں گے، حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ڈیجیٹل پاکستان کا سفر جاری ہے، اس سفر میں نادرا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،پنشنرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنشن کے نظام میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ راست نظام کے ذریعے ادائیگی میں تیزی اور شفافیت آئی ہے ،چہرے کا تصدیقی طریقہ کار پنشنرز کادیرینہ مطالبہ تھا،تصدیقی عمل کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی ۔تقریب میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق راہنمائی پر مبنی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
1/6
An important step towards self-reliance and easier digital verification!
NADRA has introduced a new chipless, QR code-based National Identity Card, manufactured in Pakistan by the National Security Printing Company (NSPC), Karachi.
ضلع کشمور-کندھکوٹ کے علاقے کرم پور میں نادرا کے نئے یونین کونسل مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریباً 40 ہزار آبادی کے اس علاقے میں روزانہ بیس سے پچیس افراد کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور رجسٹریشن کے لیے شہریوں کی آمد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
نوجوانوں کا عالمی دن | 12 اگست 2026
قانونی شناخت ہر فرد کے قانونی حقوق کی ضمانت ہے۔ نادرا ہر نوجوان کی قانونی شناخت یقینی بنانے اور انہیں ترقی کی نئی منزلوں سے روشناس کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
نادرا
آپ کی شناخت، آپ کی پہچان
#InternationalYouthDay#YouthEmpowerment#LegalIdentity
اقلیتوں کا قومی دن | 11 اگست 2026
نادرا بلاتفریق، بلاامتیاز ہر شہری کی قانونی شناخت یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلے میں نادرا کی جانب سے 10 سے 13 اگست تک خصوصی رجسٹریشن مہم چلائی جا رہی ہے۔
#NADRA#NationalMinorityDay#MinorityRegistrationCampaign
پاک آئی ڈی میں بڑا اپ ڈیٹ، اب شکایت بھی درج کریں اور ٹریک بھی کریں!
پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن 5.7.0 میں سائبر کرائم کی شکایت درج کرانے اور اس کی پیشرفت ٹریک کرنے کی سہولت شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ اور OTPسے متعلق اہم مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔