A Proud patriotic Pakistani, Philanthropist, Pioneer member of Party with Imran Khan Chr PTI since 1996. End corruption,Rule of law & justice to serve humanity.
ایم این اے شہریار آفریدی بھی علیمہ خان کی گاڑی میں انکے ساتھ موجود ہیں ، عوام کی بہت بڑی تعداد ایک بہت بڑا قافلہ علیمہ خان کے ہمراہ موجود !
#ناحق_قید_کے_3سال
پانچ اگست ملکگیر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل بیریسٹر سلمان اکرم راجہ کی اہم گفتگو
پانچ اگست کو چیئرمین عمران خان کی ناحق قید کے تین سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف پانچ اگست کو ملک گیر پرامن احتجاج کرے گی، عوام بھرپور انداز میں اپنے آئینی اور جمہوری حق کا استعمال کریں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
عمران خان کی تین سالہ قید ظلم، ناانصافی، جھوٹ اور عوامی مینڈیٹ پر حملوں کی علامت ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
آٹھ فروری 2024 کے انتخابات میں عوام نے تمام تر دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
بلے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، کارکن گرفتار کیے گئے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، اس کے باوجود عوام نے بھرپور ووٹ دیا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کیا گیا، یہ نظام عوامی رائے نہیں بلکہ دھاندلی کی بنیاد پر قائم کیا گیا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
موجودہ نظام ظلم، جبر اور جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے اور اب اس کی بنیادیں ہل چکی ہیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
جنہوں نے جمہوریت، آئین اور عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچایا، عوام ان سے حساب مانگیں گے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
عوام کو کمزور سمجھنے اور ان کے ووٹ کی توہین کرنے کی سوچ اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت کا حق دیتا ہے، عوام اپنے آئینی حقوق استعمال کریں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
آئین کے آرٹیکل 16 اور 17 ہر شہری کو پرامن اجتماع اور سیاسی سرگرمیوں کا بنیادی حق دیتے ہیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
آرٹیکل 19 ہر شہری کی آزادیِ اظہار کی ضمانت دیتا ہے، عوام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کی جدوجہد آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے مطابق جاری رہے گی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
دنیا کے مختلف ممالک میں عوام نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، پاکستان کے عوام بھی آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد میں حالیہ عوامی اجتماع نے ثابت کیا کہ عوام اب بھی آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، فیکٹریاں بند، صنعتیں متاثر اور بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
نوجوانوں کو روزگار، عوام کو صحت اور معیاری تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں، موجودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
پاکستان کی زراعت شدید بحران کا شکار ہے، کسان بدحال ہیں اور زرعی شعبے کو فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
گندم کے بحران اور ذخیرہ اندوزی کے ذمہ دار عناصر کا احتساب ہونا چاہیے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
پانچ اگست صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ آئین، جمہوریت، عوامی مینڈیٹ اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کا آغاز ہوگا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
پانچ اگست کے بعد بھی آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، عوام ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
اگر آئینی ترمیم ہوگی تو وہ عوامی نمائندوں کی شمولیت اور قومی اتفاقِ رائے کے بغیر قبول نہیں ہوگی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
آئینی ترمیم قوم کے ضمیر کی عکاس ہونی چاہیے، قوم کا ضمیر آج عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
پارٹی قیادت اور کارکن ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین، انصاف اور جمہوریت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
جیلیں، گرفتاریاں اور ریاستی دباؤ ہمیں آئین اور قانون کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
پاکستان کے عوام ہی ملک کے اصل محافظ ہیں، قوم کو ریاست، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست اللہ کا وعدہ ہے، عوام پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
@salmanAraja
#ناحق_قید_کے_3سال
@ikhan_17 اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور کامیابی دے تھوڑا سیکورٹی کا خیال رکھیے گا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے سکیورٹی رسک کا نام دے کر کوئی کاروائی کر دینی ہے کیونکہ لکی مروت اور کرک میں ان کمینوں نے پہلے ہی حالات خراب کیے ہوئے ہیں
سو کالڈ ترقی کا اصل چہرہ !
بڑھتے ہوئے قرضے ، بلز ، ٹیکسز ، مہنگائی اور ہر حکومتی ناکامی کی قیمت صرف عوام ادا کر رہی ہے۔
بیرسٹر سارا علی
#مزاحمت_سے_انقلاب_آئے_گا#خان_کے_لیے_متحد
"میرے کشمیریو! آپ باشعور ہیں۔ آپ لوگوں نے مسلسل اپنی آزادی کی جنگ لڑی ہے، آپ لوگ، خاص لوگ ہیں"
2022 میں مظفرآباد کے جمِ غفیر میں عمران خان کا خطاب ثابت کرتا ہے قومی لیڈر کس طرح اپنے لوگوں کو عقیدت کا خراج دے کر انہیں ریاست سے جوڑتا ہے۔ آج پاکستان ہر سطح پر لیڈرشپ سے محروم ہے۔
5 اگست یوم سیاہ ہے جس دن عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا 5 اگست کو کراچی سمیت تمام اضلاع اور تحصیل سطح تک احتجاج کریں گے اور قوم کو یاد دلائیں گے کہ ہم وہ دن نہیں بھولے جس دن قوم کے عظیم لیڈر کو گرفتار کیا گیا تھا خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ ہوگا۔
@PTIofficial@salmanAraja
آزاد کشمیر میں ہونے والے مظالم اور نہتے شہریوں کے قتلِ عام سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی محض 'نورا کشتی' کا ڈرامہ رچا رہی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ انتخابی نتائج پہلے سے طے شدہ (Pre-rigged) ہیں اور یہ ظاہری لفظی جنگ محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے۔ قوم اس مفاد پرستانہ کھیل سے بیدار ہو چکی ہے!
🚨 باجوڑ والو! تیاری پکڑو!
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کل صبح 9 بجے باجوڑ پہنچ رہی ہیں۔ عمران خان نے باجوڑ میں امن کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے ایک طویل اور تاریخی جدوجہد کی ہے۔
باجوڑ کی غیور اور غیرت مند عوام سے اپیل ہے کہ کل عمران خان کی بہن کا ایسا تاریخی اور شاندار استقبال کریں جو یادگار بن جائے! ✌️🔥
”عمران خان کے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں۔ آپ سب کا جنون دیکھ کر ہمیں بہت حوصلہ ہوا ہے۔ ہماری جب بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہیں بتائیں گے کہ آپ کے لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں، وہ آپ کو بُھولے نہیں ہیں۔“
حویلیاں میں عوام کے پُرجوش نعروں کے درمیان علیمہ خان کا خطاب
#آزادی_یا_شہادت
🚨“عمران خان کا خواب اقتدار نہیں بلکہ قوم کو شعور دینا تھا۔ آج قوم اپنے حقوق اور آزادی کے لیے کھڑی ہونے کا شعور رکھتی ہے۔”
— علیمہ خان کا شنکیاری میں خطاب
#آزادی_یا_شہادت
کاش ہم جیل میں جاکر عمران خان کو بتا سکیں کہ لوگ آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں اور آپ کے لیے نکلنے کو تیار ہیں۔
دیکھیں وہ لوگ جو کہتے تھے عمران خان کے لیے کوئی نکلنے کو تیار نہیں ، آج لوگوں نے دکھا دیا ہے کہ عمران خان اکیلا نہیں ہے۔ یہ جو شیطان لوگ ہیں انہوں نے بہت کوشش کی عمران خان کے ورکرز کو تقسیم کرنے کی آپس میں لڑوانے کی جو لڑواتا ہے وہ شیطان ہوتا ہے۔ جعلی حکومت کو بتائیں کہ ہم عمران خان کے لیے متحد ہیں۔
علیمہ خان کا ایبٹ آباد میں خطاب
#ازادی_یا_شہادت
آج بٹگرام کی سر زمین نے واقعی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جس بے لوث محبت، گرم جوشی اور والہانہ انداز میں آپ سب نے میرا جگہ جگہ استقبال کیا، اس نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ہر غیور شہری عمران خان کے نظریے، حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
بٹگرام کے معزز بزرگوں، جذبے سے سرشار نوجوانوں اور ماؤں بہنوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد اور یہ لازوال محبت میرے اور پوری قیادت کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔ آپ کا ہر نعرہ، آپ کا ہر قدم اور آپ کے چہروں پر چمکتا ہوا عزم اس بات کی گواہی ہے کہ کپتان کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے اور کوئی جابرانہ قوت اس جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔
یہ صرف ایک استقبال نہیں تھا، بلکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک شاندار عوامی ریفرنڈم تھا۔ آپ کی یہ محبت اور حلم ہماری ہمت اور حوصلوں کو مزید جلا بخشتی ہے۔
میں بٹگرام کے ہر ایک شہری، مقامی قیادت، اور تمام کارکنان کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس دورے کو یادگار بنایا۔ انشاء اللہ، جب تک حقیقی آزادی اور انصاف کا سورج طلوع نہیں ہوتا، ہم مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
بٹگرام، آپ کا بہت بہت شکریہ!
— علیمہ خان