"عمران خان رہائی امن تحریک سے متعلق تمام تر مستند معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالو کریں۔
تصویر میں موجود QR کوڈ اسکین کریں اور براہِ راست ہم سے جڑیں۔
#IKRehaiMovement
Today, I had the honour of speaking to the 47 countries that comprise the @UN#HumanRightsCouncil urging the immediate release of my father @imrankhanpti and all #Pakistan’s #politicalprisoners. Along with this, I want to be very clear. Like my father, I fully support maintaining GSP+ as the people of #Pakistan should never be punished for the actions of its leaders. But the Pakistani regime must also fully comply with the 27 treaties it committed to follow to obtain this benefit, including the International Covenant on Civil and Political Rights and Convention Against Torture. @UN@ptiofficial #HumanRights #ImranKhanUnlawfullyDetained
نیو جنرل بس ٹرمینل، پشاور__جدید پشاور کی نئی پہچان!
پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین بس ٹرمینل، جو جدید طرزِ تعمیر، اسمارٹ منصوبہ بندی اور مستقبل دوست شہری وژن کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔
کشادہ ویٹنگ لاؤنجز، اسٹیٹ آف دی آرٹ پلیٹ فارمز، وسیع پارکنگ اور مسافروں کی تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ یہ ٹرمینل پاکستان میں عوامی ٹرانسپورٹ کے معیار کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، جو اس منصوبے کو ایک تازہ، سرسبز، دلکش اور ماحول دوست شناخت دے رہا ہے۔
بہت جلد عوام کے لیے کھلنے والا یہ شاندار منصوبہ پشاور ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے آرام، سہولت اور جدید شہری سفری نظام کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
"میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ شوکت خانم ہسپتال لاہور اور پشاور کو کامیابی سے چلا نے اور کراچی میں زیرِ تعمیر شوکت خانم ہسپتال کی بر وقت تکمیل کے اس عظیم مشن میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔" - ڈاکٹر فیصل سلطان (چيف ایگزیکٹیو آفیسر، شوکت خانم ہسپتال)
https://t.co/gmeuZDzUoH
عمران خان کے وژن کے تحت، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے ضلع خیبر میں 230 ایکڑ اراضی پر زیتون کے باغات قائم کیے۔ اب تک ان میں سے 30 فیصد پودے پھل دینا شروع کر چکے ہیں۔
ضلع خیبر میں پہلا زیتون آئل ایکسٹریکشن پلانٹ قائم کیا گیا، جہاں 200 پودوں سے حاصل ہونے والے 3,500 کلو زیتون سے 500 لیٹر خالص زیتون کا تیل نکالا گیا۔
#CMKP #SohailAfridi #OliveRevolutionKP #KPAgriculture
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو 5 اگست کے بعد، 14 اگست کو بھی ملک بھر میں نکلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حالیہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں ہوئی گرفتاریاں ہوں یا 9 مئی فالس فلیگ پر کینگرو کورٹس کی غیرمنصفانہ سزائیں، یہ فسطائیت ہے مگر اس سب کے باوجود آپ نے کسی صورت حوصلہ نہیں ہارنا۔ ظلم و بربریت کے اس طوفان کے سامنے ڈٹ جانا ہے۔ میں خود اس جیل کی کال کوٹھڑی میں قید رہ کر بھی اپنی قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، اور جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا۔
مجھ پر ایک بار پھر مکمل طور پر قید تنہائی نافذ کر دی گئی ہے۔ اہل خانہ اور وکلا سے بھی ملاقات بند کروا دی گئی ہے۔ جبکہ بیرونی دنیا اور حالاتِ حاضرہ سے بے خبر رکھنے کے لئے ہر ذریعہ معلومات، چاہے وہ ٹی وی ہو یا اخبار، مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہی غیرانسانی سلوک بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی روا رکھا جا رہا ہے-ہماری ملاقات بھی بند کروا دی جاتی ہے- میرے اہل خانہ کی طرف سے بھیجی گئی درجنوں کتابوں میں سے گزشتہ دو ماہ میں صرف چار کتابیں فراہم کی گئیں، باقی سب ضبط کر لی گئیں۔ ذاتی ڈاکٹر تک رسائی بھی طویل عرصے سے بند ہے تاکہ صحت کا میرا بنیادی انسانی حق بھی سلب کر لیا جائے۔
ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں! اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا-
ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے- اس مشکل وقت میں تمام قوم کو بڑھ چڑھ کر ریسکیو اینڈ ریلیف مہم کا حصہ بننا چاہیے-“
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کے دوران پیغام (19-08-2025)