اتنی بارشیں ہوئیں، ڈیمز پانی سے بھرے ہیں، دریاؤں میں درمیانے درجے کے سیلاب ہیں، مگر بجلی پھر بھی نہیں بن رہی۔ کبھی ہائیڈل پروڈکشن کم ہونے کا بہانہ، اب تیل مہنگا ہونے کا جواز۔
اصل مسئلہ شاید وسائل کی کمی نہیں، نیت میں فتور اور لالچ ہے!
بنگلہ دیش میں آخری مرتبہ یکم جون 2026کو پیٹرول کے نرخ بڑھائے گئے ۔تین ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔پیٹرول 140ٹکہ جبکہ ڈیزل 115ٹکہ فی لیٹر دستیاب ہے مگر پاکستان کے بنارسی ٹھگ روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھا کر پیٹرول 331روپے جبکہ ڈیزل 390روپے لیٹر تک لے گئے ہیں۔کیا آبنائے ہرمز صرف پاکستان کے لیئے بند ہوتا ہے ؟
پیٹرول پمپ مالکان نے احتجاج کرکے اپنے پرافٹ مارجن میں اضافہ کروا لیا مگر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔پیٹرولیم لیوی کے نام پر بھتہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کی خوبصورتی اس کے مختلف رنگوں میں ہے، اور اس کی طاقت اس اتحاد میں جو ہمیں ایک قوم بناتا ہے۔
یومِ اقلیت کے موقع پر ہم پاکستان کی تمام مذہبی برادریوں کی اُن خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کی ترقی، خوشحالی اور قومی زندگی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔
قائداعظمؒ کے 11 اگست 1947 کے وژن کی روشنی میں، ہماری مختلف شناختیں ہماری قومی وحدت کے راستے میں رکاوٹ نہیں، بلکہ پاکستان کے خوبصورت رنگ ہیں۔
مختلف عقیدے، مختلف ثقافتیں، مگر پاکستان سب کا۔
#قومی_اقلیتوں_کا_دن
#مساوی_حقوق_مضبوط_پاکستان
#11اگست
کیا نظر آرہا ہے؟ جسم؟ نہیں ۔
جسم ڈھانپنے کا ایک کپڑا۔اسے دیکھ کے مردوں کو عورت کے جسم کا خیال آتا ہے اسلئیے یہ عورتوں کی پھیلائی ہوئی بے ہودگی ہے۔ مطلب مرد کے تصور میں بے ہودگی ہو تو بھی عورت قصوروار۔
عورت عبایا بھی پہنے گی تو مرد اسکے جسم کا تصور کریں گے۔
بخش دو عورتوں کو
پڑدادا وزیر اعظم رہا، دادی وزیر اعظم رہی، باپ وزیر اعظم رہا، خود اپوزیشن لیڈر اور اپنی پارٹی کے صدر اور سینئر لیڈر کے جوتے سیدھے کر رہا ہے......ہمارے ہاں پچاس پچاس سالہ سیاسی کیریئر والے 34 سالہ لونڈے کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں کہ لیڈر ہے مائی باپ ہے.
جنوبی ہنجاب میں سرائیکی علاقوں کے تیرہ اضلاع کا پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں حصہ آبادی کے لحاظ سے 230 ارب روپے بنتا ہے لیکن اس سال صرف 92 ارب مختص کیا گیا ہے اور اب پتہ نہیں لاہوری بیوروکریسی اس میں سے اصل کتنے ریلیز کرے گی؟
ملتان سے سینئر اینکر/صحافی جمشید رضوانی کے ہوش ربا انکشافات کہ کیسے پس ماندہ علاقوں کا حصہ کاٹ کر بڑے شہروں پر لگایا جارہا ہے۔
مکمل پروگرام لنک
👇
https://t.co/aZIPszNzgJ
@NeoNewsUR@jamshaidrizwani@fawadnb@NasrullahMalik1@RabeeaSK@MaryamNSharif@GovtofPunjabPK@SyedMusaGillani@KasimGillani@HinaRKhar