سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلا سے اہم گفتگو:
“پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی کاوشیں اچھی بات ہے۔ مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے اہم ہے کہ میری ملاقات میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے کروائی جائے تا کہ مجھے معاملات کا صحیح علم ہو سکے- میں نے صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل کا ترجمان نامزد کیا ہے ۔
حکومت اگر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے تو ہمارے دو مطالبات ہیں:
1) انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی
2 ) 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر سینئیر ترین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا قیام
ان مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں ہم سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کر دیں گے ۔ لیکن مجھے خدشہ ہے کہ حکومت ہمارے 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیات کے مطالبے کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کرے گی لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
ملٹری کورٹس کے غیر آئینی فیصلوں کو مسترد کرتا ہوں، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی دنیا میں بدنامی بھی ہو رہی ہے اور ایسے غیر انسانی عمل سے ملک کو معاشی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ فیصلہ دے کر “آئینی بنچ” کے چہرے پر بھی طمانچہ مارا گیا ہے۔
اب تو عدلیہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ملک میں
سیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ تحریک انصاف کو کچلا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کو دباتے دباتے حقیقت میں جمہوریت، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ۔
کوئی ملک بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور سرمایہ کاری کبھی قانون کی حکمرانی کے بغیر آ ہی نہیں سکتی۔ لوگ پاکستان سے باہر سرمایہ منتقل کر رہے ہیں کیونکہ یہاں نہ تو عدلیہ آزاد ہے اور نہ ہی قانون کا کوئی احترام ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کے مکمل طور پر ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے گئے ہیں ۔ آئینی بینچ کا قیام اور اسکے فیصلے سپریم کورٹ کو شرمندہ کرنے کے مترادف ہیں-“
جس کا جینا مرنا سب کچھ پاکستان میں ہو وہ اپنا گھر اور اپنا ملک کیسے چھوڑ کر جا سکتا ہے۔ گھر چھوڑ کر تو کرپٹ اور چور جاتے ہیں جن کو ہر بار ڈیل کر کے ملک سے بھاگنا ہوتا ہے ۔۔!!
#FreeImranKhan
The United States is concerned by the sentencing of Pakistani civilians in a military tribunal and calls upon Pakistani authorities to respect the right to a fair trial and due process.
@siasatpk You want support to kill innocents,
What do you think about the people of #Pakistan ..!! Are we the children of the lowly God..! The hatred you are earning is your asset till death.
@ImranRiazKhan ہاں جائینگے ضرور جائینگے۔۔ تمھارے باپ کا ہیں ڈی چوک؟ یہ تمھاری ماں جہیذ میں لائی تھی؟ بیغیرتوں ہماری حفاضت کے لئیے تمہیں رکھا اب ہمیں ہی کاٹ رہیں ہوں۔۔! لعنت ہوں تم پر۔۔