دو دن پہلے شام کے وقت میں شیر اباد اڈے پر روکا وہان گاڑی پارک کر کے وہان سے موٹر سائیکل نکال کر مبشر اور میں علاقے میں جاتے ہین تو جہان روز پارک کرتے ہین وہان ایک بزرگ خاتون زمین پر بیٹھی انتظار کر رہی تھی فورا میرے پاس ا کر بولی آئی آپ مہر ثاقب علیانہ ہیں۔
میں بولا جی حکم۔ تو بہت دھیمی آواز تھی بولین ایک بار میرے گھر آئیں خود اپنی آنکھ سے دیکھ کر جو میرا حق بنتا ہے یا نہیں فیصلہ کریں ۔
میں نے پوچھا آپ ہیں کون۔ تو بولین ہم پرائین ہیں
خاتون کے ہاتھ میں شاپر تھا جس میں۔ دو پیار دو آلو ۔ دو ٹماٹر اور تھوڑا سا دھنیا تھا۔
ساتھ دوسرے شاپر میں 4 پنجے تھے مرغے کے ۔ ۔
پرائین۔ ہر گاون میں ایک خاندان ہوتا ہے جو صرف ڈھول بجاتا ہے۔ خوشی کا ڈھول اور دوسرا ماروو ( وفات پر ایک دکھ کے اظہار والا ڈھول جس سے اردگرد کے گاون تک خبر پہنچ جاتی تھی کے یہاں کوئی فوت ہو گیا ہے۔
یہ مراثیون میں شمار نہیں کئے جاتے ان سے بہتر ہوتے ہیں۔ ان کی عزت کی جاتی ہے۔ یہ خوشی غمی میں حاضر رہتے ہیں۔
۔۔۔۔
میں وہاں پہنچا تو بندے نے جب ہاتھ ملایا تو اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے ۔ اور دائیان بازو بھی کانپ رہا تھا ۔ اس بندے نے زندگی میں کبھی برف والا پانی نہیں پیا تھا۔ اس کے کہنے کے مطابق دو سال پہلے ایک شادی پر جون کی گرمی میں ایک بندے نے اس کو ایک شادی میں ٹھنڈا پانی پلا دیا ضد کر کے کے ایک بار پی لو ۔
یہ اس وقت ڈھول بجا بجا کر پسینے مئن شرابور تھا۔
پانی پینے کے دس منٹ بعد اس پر پٹھے کھیچ جانے کا اٹیک ہوا جس کے بعد اس کے ہاتھ سے ڈھول گر گیا۔
اور تب سے یہ کام کرنے سے قاصر ہے ۔ عزت کی روٹی ہاتھ سے گئی تو برادری اور لوگوں نے منہ موڑ لیا ۔ جب ہنر ہی نہیں چلتا تو کس نے کیوں کال کرنی ۔ بیٹا اس کا 14 سال کا ہے اس نے زور مارا کے ڈھول میں وہ مقام بنا لوں جو باپ نے بنایا ہوا تھا ۔
لیکن ایسے ہنر سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔ بچہ ابھی چھوٹا ہے تو زیادہ تر زمیندار اس کی جگہ کسی اور کو بولا لیتے ہیں۔
۔۔۔۔
جوان بیٹی گھر بیٹی ہے شادی اس کی طے ہے۔ رمضان کی عید کے 5وین دن ۔ میں نے پوچھ لیا بچی کا کوئی سامان ہے گھر میں جو اس کو دے کر بھیجنا ہے ۔
تو باپ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ دو کھیس دو چارپائیان۔ دو تکیے اور ایک جوڑا ہے نیا بچی کا بس۔
مہر جی جہاں روٹی پوری نہ ہو وہاں کون سی خوشیاں۔ بس اپنے گھر کی ہو جائے میری بچی ۔ اگلے کون سے رتے متے کے سادات ہیں جہاں بیاہ کر جا رہی ہے وہ بھی تو میرے جیسے پرائین ہیں۔
ان کا بھی ذریعہ معاش یہی ڈھول ہے ۔
پھر بولا اپنی بیماری کی وجہ سے ۔ اپنا ڈھول بیچ چکا ہون ۔
بیٹا ایک رشتے دار کا ڈھول لے کر جاتا ہے جہاں بلاوا آئے ڈھول بجانے کا۔
رب ایسی غربت کسی کو نہ دیکھائے۔
بولا آپ نہ آتے تو یہ چارپائیان بیچ رہا تھا سودا کر لیا ہے۔ میں نے پوچھا تو پھر سوتے کہاں۔
بولا بجلی کا بل اور روٹی کیسے پوری ہو۔ کچھ تو کرنا ہے ۔
۔۔۔۔
بہت ہی دھیمی آواز میں بولا اگر تکلیف نہ ہو تو میرے گھر کے سامنے والی 25 فٹ کی دیوار بنوا دیں۔ گھر میں پردہ پڑتا ہے گلی سے جب لوگ گزرتے ہیں۔
عزت تو سانجھی ہوتی ہے ۔ بندے کی حرکات میں محسوس ہوتا تھا کے زندگی عزت سے گزار کر آیا ہے ۔
گزارے کا پوچھا تو بولا ہاتھ کبھی نہیں پھیلایا جو گھر ا کر دے جائے دے جائے نہیں تو 5 چھ ہزار بنتا ہے ہر ماہ کا بیٹے کا ڈھول بجا کر اسی سے جو ہو جائے وہی اللہ شکر کرتے ہیں ہم ۔
چکی والے نے اب بولا ہے ۔ آئندہ تم سے پیسے نہیں لینے تم آٹا لے جایا کرو۔ کیسے فرشتے موجود ہیں اس دنیا میں۔ جو خود بھی غریب ہیں لیکن غریبوں کا احساس کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
ان کی موٹر خراب تھی بور سے ریت آ رہی ہے ۔ میں نے واجد کو بولا ان کا بور فورا درست کرو۔
ان کو پانی مانگنے نہ جانا پڑے کہیں۔
۔۔۔۔
بچی کے جہیز کا بول دیا ہے وہ پہنچ جائے گا اور رخصتی والے دن کھانا بھی ۔
دیوار کی جلد بن جائے گی گھر کے سامنے والی ۔ یہ تمام افراد روزہ رکھتے ہیں۔
ان کے لئے راشن پہنچا دیا گیا ہے۔ باقی بھی جو جو ممکن ہوا کریں گے انشاءاللہ
#SaqibAllyana #Rehabilitation
آج کافی مصروف دن گزرا ۔
تین کمرے ادھے ادھے بن چکے ہیں۔ ان میں سے ایک کی آج چھت ڈالنی تھی ۔ جس کے بعد کل صبح انشاءاللہ وہ بھی کلئیرکو جائے گا۔ جب اس کی چھت کو سیمنٹ سے گراوٹ کر دیا جائے گا ۔ ۔ ۔
ان مین سے ایک کمرے کے مالک دو گونگے اور بہرے بہن بھائی ہیں۔ جن میں سے بھائی پنچر لگاتا ہے ۔ اور بہن کھیت میں لیبر کا کام کرتی ہے گنا کی فصل میں۔ ۔ ۔
۔ ۔۔۔
دوسرا کمرہ اس پھیری والے کا ہے جس کے گھر پانچوین بچی پیدا ہوئی تھی ۔ جس پر پوسٹ لگا کر بتایا تھا جس کو لوگوں سے ادھار دیا ہوئے سامان کے پیسے بھی واپس نہیں کئے تھے جب اس کی بیوی ہسپتال میں تھی ۔
۔۔۔۔۔
تیسرا کمرہ جاوید کے بھائی کا ہے جس کی بیوی بچوں سمیت اس کو چھوڑ کر چلی گئی ہے اور وہ بیمار ہے۔ سموسے بیچتا ہے اڈے پر بسوں ویگنوں میں۔ ۔
۔۔۔۔
چوتھا کمرا آج شروع کیا ہے ۔ اس بیوا کا گھر جس کے شوہر کا سپرے کرتے ہوئے زخم پر پسٹیسائڈ گر جانے سے وہ سسٹیمک کیمیکل باڈی میں جانے سے ڈیتھ ہو گئی تھی ۔ اس کی دس سال کی بیٹی اور اس سے چھوٹے 3 بیٹے ہیں۔
اس کا کمرہ شروع ہوا تو وہاں موجود اس بیوا کے اپنے بچے اور دوسرے چھوٹے بچے بھی اینٹوں کو پاس پڑے پانی کے گڑھے میں ڈالنے لگے تاکہ مدد ہو سکے ۔
گاون کا یہی حسن ہے یہاں۔
سب ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ مشکل وقت میں۔
۔۔۔۔۔
عید کے بعد دوسرے دن سے دس دنوں کے اندر 4 بچیوں کی شادیاں ہیں۔ 2 کی مکمل تحقیق کر لی ہے جب کے۔ دو بچیوں کے بارے کل مکمل ہو جائے گی تحقیق ان خاندانوں کے حقدار ہونے کے بارے۔
ایک کل ہے شادی اس کا تو مکمل انتظام ہو چکا ہے ۔ جہیز کی وڈیو کل لگا چکا ہون میں۔ کھانے کی دیگیں وقت پر پہنچ جائیں گی اس گھر میں انشاءاللہ ۔
۔۔۔۔۔۔
#SaqibAllyana
آج کا دن شدید مصروف گزرا پھر ۔ آخر پر ایک گھر کے افراد بارے تحقیق کرنے گیا وہاں جو حالات دیکھے مجھے یوں لگ رہا ہے ۔ جیسے مجرم ہے یہ معاشرہ۔
بس ابھی حالت دل احساسات عجیب ہیں۔ اس بندے کو دیکھ کر میرا دل دھک سے رہ گیا۔
دماغ سن ہو گیا۔ اس کے حالات سن کر میں بس انشاءاللہ بول کر وہاں سے اٹھ ایا۔ ۔ ۔
#SaqibAllyana
پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت MWM کے نامزد کردہ امیدواران اور ان کے انتخابی نشانات. ان شاء اللہ 7 جون کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں! #گلگت_بلتستان_کپتان_کا
اٹھو لوگو بغاوت سے قیامت کا سما کر دو
ورنہ خاموش رہنے کی یہ عادت تمہھں مار ڈالے گی
ریاست گر بچانی ہے ، سیاست چھین لو ان سے
ورنہ اس ریاست کو ، یہ سیاست مار ڈالے گی۔۔
#گلگت_بلتستان_کپتان_کا#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
میں چوہدری طلحہ گورایہ (مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ پاکستان یوتھ کونسل)
واضح کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر تنظیم کے نام سے پارٹی قیادت یا پالیسی پر تنقید کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں۔ میرا منشور ہمیشہ سے پارٹی پالیسی کا احترام کرتاہو
اج میرا کپتان 73 برس کا ہو چکا ہے
عمر کے اس حصے میں وہ میرے اور اپ کے مستقبل کے لیے پابند سلاسل ہے
آئیں آج اللہ کے حضور نوافل ادا کر کے یہ دعا کر کہ اے اللہ ہمارے کپتان کو رہائی عطا فرمائے
آمین
#HappyBirthdayImranKhan#سالگرہ_مبارک_قیدی_نمبر_804
جھنگ : پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ورکر پچھلے ایک ماہ سے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروفِ عمل ہے ، بنیادی ضروریات ، کھانا ، پینا ، بستر مہیا کرنے کے بعد اب ضرورت مندوں کے گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں
یہ ہمارے مرشد عمران خان کی تربیت
ہمیں اپنے ورکرز پر فخر ہے
#ReleaseImranKhan
#اُمتِ_مسلمہ_کا_لیڈر_قید_میں
نارووال : جہاں پر مقامی انتظامیہ غفلت کی نیندیں سو رہی ہے وہیں پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈٹ کر اس آفت کا سامنا کر رہے ہیں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
#قومی_لیڈر_بےگناہ_بےقصور
نارووال : جہاں پر مقامی انتظامیہ غفلت کی نیندیں سو رہی ہے وہیں پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈٹ کر اس آفت کا سامنا کر رہے ہیں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
#قومی_لیڈر_بےگناہ_بےقصور
نارووال انتظامیہ غفلت کی نیندیں سو رہی ہے وہیں پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس چوہدری طلحہ گورائیہ ، مرتضی علی کھوکھر اور عادل خان ترین اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ڈٹ کر اس آفت کا سامنا کر رہے ہیں
05 اگست
غلامی اور جہالت کے اس دور سے نجات کا دن ، ہمارے مستقبل کی ضامن تحریک کا حصہ بنیں
نکلیں
عمران خان کے لیے
پاکستان کے لیے
#5august_finalcall#قدم_بڑھاؤ_تحریک_چلاؤ