@RanaSikandarH سکول ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ گراؤنڈ پر پڑھانے والوں نے ریویو کیا۔ گزارش ہے کہ کلاس نہم کے ریویو شدہ سلیبس، ہیرنگ سکیم اور ماڈل پیپرز کو فوری طور پر نوٹیفائی کروا دیں. تمام بورڈز کو پابند کی جائے کہ کلاس نہم کے ریویو شدہ سلیبس میں سے پیپر بنائے جائیں۔ شکریہ
محترم وزیر تعلیم صاحب۔ پرائمری سکول میں ایک استاد اور ایک کلاس کی پالیسی مدنظر رکھیں۔ پرائمری سکول میں سات کلاسز ہیں۔ ایک ECCE, کچی سے کلاس پنچم
@RanaSikandarH
نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
ہم پنجاب بھر کے اساتذہ کرام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس وقت میں ہماری کوئی بھی ڈ��وٹی لگائی جائے گی تو ہم تیار ہیں۔ جو کام شروع انڈیا نے کیا ہے انشاء اللہ اسے ختم پاک فوج کرے گی۔
سوال:- مسلم لیگ نواز سے بڑھتی عوامی نفرت کی وجہ کیا ہے؟
جواب:- پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ان کی سکول ایجوکیشن کی سرکاری اور پرائیوٹ ٹیم کی کیا بات ہے۔۔۔۔
سابقہ دور میں 5 سال تک سابق وزیر تعلیم مراد راس سے مسلم لیگ نواز کی حمایت کی وجہ سے زیر عتاب رہنے والے ٹیچرز یونین کے رہنماؤں کاشف شہزاد چودھری اور سید مدثر حسین کو سرکاری سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کے مسائل کو اجاگر کر نے کے جرم میں نوکری سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ وہ احتجاج سے پہلے بار بار وزیر تعلیم اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو لکھتے رہے کہ نجکاری اور اساتذہ مسائل پر میٹنگ کریں تاکہ اساتذہ کمیونٹی کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔ لیکن مسلم لیگ نواز کا یہی مسلہ ہے کہ جب اقدار میں آتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے لوگوں کا ہی گلہ کاٹے ہیں۔ پنجاب میں اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں۔ جو ان مرکزی رہنماؤں کی برطرفی کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔ لیکن مجال ہے وزیر تعلیم یا سکول ایجوکیشن کے کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کی طرف جائے۔ ض��عی افسران سب اچھا اکی رپورٹ دے رہے ہیں اور ہر سکول میں احتجاج ہو رہا ہے۔ سوا کروڑ طلباء و طالبات کے ذریعے سوا کروڑ خاندانوں تک مسلم لیگ نواز کی پنجاب حکومت کی نیک نامی پہنچ رہی ہے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ پنجاب کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ان کی ٹیم کس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے خلاف ہیں یا حق۔ اساتذہ سے بات کرنے کی بجائے ان کو مزید اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ نواز شریف صاحب یا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ اب حالت کی خرابی کسی ایجنڈے کے تحت کی جاری ہے یا یہ وزیر تعلیم پنجاب اور ان کی ٹیم کی ناتجربہ کاری ہے۔
@MaryamNSharif @NawazSharifMNS
سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ کے دفتر کے باہر پُرامن مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطالبات
سرکاری سکول کی پرائیوٹ افراد کو حوالگی سے روکنا
لیو انکیشمنٹ کی غیر قانونی کٹوتی کا خاتمہ
ایس ایس ای اور اے ای اوز کی ریگولرلائزیشن تھی
محترم اساتذہ کرام و دیگر سرکاری ملازمین 25 جولائی 2024 کو سخت گرمی اور حبس کے باوجود آپ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور احتجاج میں شرکت کرکے بہت سے ناقدین کو جواب دے دیا کہ لوگ احتجاج میں شریک نہیں ہوتے۔ انشاء اللہ تحریک زور پکڑ رہی ہے۔
کئی سالوں کے بعد کمپیوٹر لیب انچارجز، قاری ٹیچرز اور لیب اٹنڈنٹ کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی اپگریڈشن کا کام مکمل ہو جائے۔ آمین
الحمد اللہ
بیٹی کا میٹرک کا رزلٹ لاہور بورڈ: 1083 +A گریڈ
مجھے اپنے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام ��ر فخر ہے۔ جو سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی اور ہر محکمے کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں دینے کے باوجود بہترین نتائج دے رہے ہیں۔
میری بیٹی حافظہ سدیمہ شہزاد نے حفظ کے بعد نہم میں داخلہ لینا تھا تو میں نے گورنمنٹ مدرسہ البنات ہائی سکول لاہور کا انتخاب کیا۔ کیونکہ گھر کے پاس بھی تھا۔ آج میرا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ میں اپنی بیٹی کی تمام اساتذہ کا بھی شکر گزار ہوں۔ زمیندار فیملی سے ہوں۔ پرائیویٹ سکولوں کی فیس دے سکتا ہوں۔ لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی کسی ڈبے جیسے سکول میں زیادہ فیس دے کر پڑھے۔ اس لئے گورنمنٹ سکول کا انتخاب کیا اور انشاء اللہ فرسٹ ایئر میں بھی گورنم��ٹ کالج کا انتخاب ہی کیا جائے گا۔
اسی طرح میرا بیٹا حافظ قانت شہزاد چودھری بھی گورنمنٹ سکول میں پڑھ رہا ہے۔
اسی لئے میں ہر مرتبہ جیلنج کرتا ہوں کہ سرکاری سکولوں میں صرف اساتذہ کی کمی پوری کریں پھر نتائج دیکھیں۔
سرکاری سکول معیاری سکول
کاشف شہزاد چودھری
صوبائی صدر، پنجاب ٹیچرز یونین
@MaryamNSharif
پنجاب میں لاہور جیسے شہر میں 3 ہفتوں میں کیکس اینڈ بیکس، گورمے سمیت تمام دودھ بیچنے والوں نے 40 روپے فی لیٹر دودھ اور 30 روپے فی لیٹر دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔ پنجاب حکومت کہاں پائی جا رہی ہے؟
@MaryamNSharif@Marriyum_A@AzmaBokhariPMLN
مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ بے وفا لوگوں کو نوازا۔ جو بھی ان سے مخلص ہوتا ہے اسے دھکے مارے جاتے ہیں۔ یہی کچھ یہ عام سرکاری ملازمین سے کرتے ہیں، بیوروکریسی کو نوازتے ہیں۔ جو ان سے ایسے کام کرواتی ہے جو جگ ہنسائی کا باعث بنیں۔روشنی ڈالیں
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif@RanaSikandarH
@Tatla123 جناب یہی تو میں کہ رہا ہوں۔ کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ، بیوروکریسی، PEF, PEIMA ، و دیگر کے بچے سرکاری اداروں میں لازمی داخل ہونے چائیں۔ اس طرح PEIMA اور PEF کے ٹھیکیداروں کے بچے اور بیوروکریسی کے بچے PEF اور PEIMA کے سکولوں میں داخل کروائے جائیں۔