“پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔
میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی اور آر ایس ایس کے بیانیے کو دنیا بھر میں شکست دی-
مودی نے پاکستان میں سویلین بچوں، عورتوں، بزرگوں اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا جس کا ہماری فورسز نے بہترین جواب دیا- ہم ان بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلینز اور ملٹری آفیشلز کی فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں-
میں پاک فضائیہ سمیت تمام فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کی طرح سویلنز اور سول تنصیبات کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے پاکستان پر حملے میں شامل طیاروں اور تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر کے کامیابی حاصل کی-
نریندرمودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے اور دوران جنگ پاکستانیوں کے بے خوف رویے نے مودی کے غصے کو مزید ابھارا ہو گا۔ وہ سخت غصے میں ہو گا اور انتقام لینے کے لیے دوبارہ ویسا ہی فالس فلیگ کرنے کی کوشش کرے گا جیسا جموں کشمیر میں کیا، جس کے لیے ہمیں محتاط اور تیار رہنا ہو گا۔ میں 2019 میں بھی اس حوالے سے پیشنگوئی کر چکا تھا- مودی کی پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کو معاشی سطح پر بھی نقصان پہنچائے۔ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں قوم کو تیار اور متحد رہنا ہو گا۔
دوران جنگ فوری ردعمل دینا انتہائی ناگزیر ہوتا ہے۔جنگیں 60 فیصد تک اعصاب سے لڑی جاتی ہیں اور اسی لیے ایسی لیڈر شپ کا ہونا انتہائی اہم ہے جسے قوم کی حمایت حاصل ہو اور جو فوری طور پر بڑے فیصلے کرنے اور کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہو۔
حالت جنگ میں فوج کو عوام کی حمایت کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور قوم کا مورال بہت اہمیت رکھتا ہے جو فوج کا سہارا بنتا ہے۔ اس لیے میں مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہوں کہ ہمیں اپنے لوگوں کو "آئیسولیٹ" نہیں کرنا چاہیے اور نظام انصاف کو زندہ کرنا چاہیے-“
اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات میں بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی قوم کے جوابی ردعمل کے حوالے سے گفتگو
(13-05-2025)
1/2
*ڈیرہ غازی خان*
*عوامی ایم این اے علی محمد خان کھلول ، ضلعی جنرل سیکرٹری عاطف خان مستوئی اور تحصیل صدر افتخار علیانی کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ہدایت پر بھارت کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد، جس میں کارکنان، بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کپتان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے امڈ آئے۔ ہر گلی، ہر چوک ’عمران خان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ نمائندوں کا اپنے حلقہ کو پیغام: ظلم کے اندھیرے چھٹنے والے ہیں، حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ عمران خان ہماری امید ہے، ہماری آواز ہے، اور ہم اُس کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں!"*
*اپلوڈ بائے تحصیل انفارمیشن سیکرٹری چیف محمد آصف مہروآنی*
بھارت اور بی ایل اے نے بلوچستان کو پاکستان سےجدا کرنے کے خواب دیکھے، 1965 کی جنگ، 1999 کا معرکۂ کارگل یا حالیہ پاک بھارت معرکۂ ہو، بلوچ عوام نے پاکستان کو سپورٹ کر کے ثابت کیا کہ بلوچستان وفاداروں کی سرزمین ہے۔
بی ایل اے کے جھوٹے نعرے، ہمیشہ بے بس رہے!
#BalochistanHaiPakistan