میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی دہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
عمران خان صاحب کی صحت سیاست سے ہٹ کر ایک انسانی معاملہ ہے۔ عمران خان بطور قومی ہیرو پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔عمران خان صاحب کے بلڈ پریشر کا 192 تک جانا انتہائی خطرناک ہے۔ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ خان صاحب کی صحت کیلئے آواز بلند کریں۔ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر فی الفور عمل کیا جائے۔ ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے اور انکے تمام ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے کروائے جائیں جس پر خان صاحب اور ان کے خاندان کو اعتبار ہو۔
یہ الفاظ مولانا فضل الرحمان کے ہیں۔۔غور سے سنیے ۔۔ دن بدلتے ہیں تو دل بھی بدل جاتے ہیں ۔
“جو تمہیں گالیاں دے وہ صدر وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزیر دفاع بن جائے اور جو کہے کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے وہ آج جیل میں ہے اور اس کی پارٹی کو جلسہ کرنے کی بھی اجازت نہیں “
سینئر صحافی انور سمرا نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت نے مریم نواز کی تشہیر کے لیے پہلے سال 7 ارب اور اس سال ابھی تک 6 ارب 40 کروڑ روپیہ ٹک ٹاک پر لگایاہےیعنی ابھی تک 14 ارب روپیہ صرف تشہیر پر خرچ ہو چکا ہے اب 2027 کے لیے مریم کی تشہیر کے لیے مزید 12 ارب روپیہ مانگا گیا ہے۔
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے دل چیر کر رکھ دیا ہے۔ معصوم نومولود بچوں کا اس طرح دنیا سے چلے جانا ناقابلِ تلافی صدمہ اور انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ ان ننھی جانوں کے والدین کس کرب اور اذیت سے گزر رہے ہوں گے، اس کا تصور ہی روح کو تڑپا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ متاثرہ والدین اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
#PIMSincident
بھارت نے 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں ایک پیسہ بھی اضافہ نہیں کیا جنگے سے پہلے بھارت میں پیٹرول 95 روپے لیٹر تھا آج بھی 95 روپے ہے افغانستان میں جنگ سے پہلے پیٹرول 65 افغانی تھا آج 72 روپے افغانی ہے بنگلہ دیش میں جنگ سے قبل 116 ٹکہ تھا آج 135 ٹکہ ہے۔۔اس سے اندازہ لگا لیں کہ ہمارے فیصلہ ساز کتنے بے رحم ہیں۔
#oilprices
“کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بےشرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنھوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا- پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے- لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔
یہاں پر لیاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی۔ اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی۔ اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں۔
دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دئیے گئے ہیں۔
اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاء سے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں۔ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے۔ آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے۔ آپ حق پر ہیں اور حق اور سچ انسان کو بہادر بناتا ہے، اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)
1/3
بریکنگ نیوز 🚨
عمران خان کا تاریخی بیان 🛑
مجھے اڈیالہ جیل میں پیغام ملا ہے کہ ....اب تمہارے اوپر آرٹیکل 6 لگا کر غداری کے مقدمے درج کرینگے ...میں نے انکو واضح کہا ان نئے مقدمات کو بھی ویلکم کروں گا,
مگر شرط یہ ہے کہ لائیو دکھائے جائیں🔥🔥
رات کے اندھیرے میں پٹرول بم عوام پر گرا دیا گیا پٹرول 8 روہے 36 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ۔۔ جب سستا کرنے کی باری تھی تو ان کو بلوچستان کی سڑک یاد آگئی تھی ۔۔ کوئی شرم کوئی حیا ۔۔ !!
کیاہیجان تھاپیٹرول150 کےوقت،کتناشور،کیسی آہوبکا۔۔۔کتنی خاموشی ہے267پر،کیسا سکون۔۔حامد میر کےہاتھ کاقلم اورزہن کااجالاکہاں گیا۔ عبدالمالک کےگریبان پکڑنے کی خواہش کہاں گئی۔ سلیم صافی اب کیوں نہیں کہتا کہ اس گناہ میں میں شامل نہیں۔ عورتوں کےساتھ روامظالم پرعورت مارچ کیوں نہیں ہوتا؟
کیا ایک بار پھر اپنے ہی اصولوں کی لاش پر منافقت کا پرچم بلند کیا جائے گا؟
آج ملک کی چار ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ لیکن جب 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو ایک آزاد ادارے سے ایک تابع محکمہ بنا دیا گیا ہو، تو ایسی تقرریاں آئینی ذمہ داری نہیں، محض بندر بانٹ کا ایک تماشا ہیں۔
لیکن اصل سوال اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہے، وہ عدالت جسے اسٹیبلشمنٹ نے ایک سٹریٹیجک پروجیکٹ کے طور پر ترتیب دیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو لانے اور انہیں مسلط کرنے کے لیے نہ صرف چیف جسٹس پاکستان بلکہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے غیرمعمولی "سہولت کاری" فرمائی۔ مگر یاد رہے اس تقرری کو چیلنج کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ متاثرہ جج صاحبان کی انٹرا کورٹ اپیل اب بھی زیرِ التوا ہے۔
تو سوال یہ ہے کہ کیا 26ویں ترمیم کے بینیفشریز اور 27ویں ترمیم کے مجوزہ سہولت کار اب اپنے ہی بنائے گئے اصولوں پر عمل کریں گے؟
اس حوالے سے 2 کلاسیکل مثالیں آپکے سامنے رکھتا ہوں۔
1- فوجی عدالتوں کا فیصلہ
23 اکتوبر 2023 کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے ان عدالتوں کو کالعدم قرار دیا، مگر ایگزیکٹو نے فوری مؤقف اپنایا کہ چونکہ انٹرا کورٹ اپیل دائر ہو چکی ہیں، لہذا فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔
2- مخصوص نشستوں کا مقدمہ 13 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، لیکن ایگزیکٹو نے فوری طور پر نظرثانی اپیل دائر کر کے کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد اپیل کے فیصلے تک نہیں کیا جائے گا۔
دونوں مواقع پر ہائبرڈ رجیم نے یہ اصول خود طے کیے۔ اب وہی اصول اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملے پر لاگو ہونے چاہییں، کیونکہ متاثرہ جج صاحبان کی انٹرا کورٹ اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی و جوڈیشل اشرافیہ اپنے طے کردہ اصولوں پر ثابت قدم رہے گی؟ یا ایک بار پھر آئین و انصاف کو اپنے مذموم مقاصد کی بھینٹ چڑھا کر، "منافقت" کو سلامی دی جائے گی؟
جنرل باجوہ چاہتے تھے عمران خان اسرائیل سے انگیج کریں اور عمران خان اس چیز کے مخالف تھے
ایک میٹنگ ہوئی جس میں موجود تھاجنرل باجوہ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پر عمران خان نے میرے موقف کی تائید کی کہ یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے اور ہمارا موقف وہی ہو گا جو قائد اعظم کا تھا