چیٹ جی پی ٹی اور دیگر آئی ٹولز انسانی نفسیات اور فیصلوں پہ گہرا اثر ڈال رہے ہیں ان ٹولز کو جن مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا ان سے ہٹ کر انسان نے ان سے اپنی ذاتی معلومات جذبات اور کیفیات کا اظہار کر کہ مشورے لینا شروع کر دیے جس کے بہت سے خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں رپورٹس کہتی ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کو جلد بازی میں لانچ کیا گیا تھا اب وہ اتنا خطرناک ہو چکا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں اور ان کے فیصلوں پہ اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے دنیا میں چیٹ جی پی ٹی کے مشورے مان ک لوگوں نے خودکشیاں بھی کی ہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے اور اور اس اے آئی ٹول نے اس سارے عمل کو انہیں جائز کہ کر تسلی بھی دی ہے یاد رکھیں یہ ٹولز آپ کے رویے سے سیکھ کر آپ کو وہ جواب دیتے ہیں جو آپ سننا چاہتے ہیں اور بعض اوقات یہ آپ کے وہم اور شک کو مزید تقویت دے کر آپ پر شدید نفسیاتی اثر چھوڑ رہے ہوتے ہیں ان ٹولز سے آپ کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں آپ اگر ریسرچر ہیں یہ ٹولز آپ کی اینالسز میں مدد کرتے ہیں لیکن رزلٹس کی تشریح آپ خود کریں وہ ان سے مت کروائیں اگر آپ مارکیٹنگ یا میڈیا سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ آپ کی ٹیکنیکل معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں اگر آپ ویب سائٹ ڈویلپر ہیں تو آپ کو کوڈنگ میں مدد کرتے ہیں ہر وہ چیز جس میں ڈیٹا available ہو اور جس کے جواب ڈائریکٹ ہو یعنی ہاں یا ناں میں جواب ہو اور جس معلومات میں subjective ہونے کے چانسز کم سے کم ہوں اور جس میں جذبات اور احساسات نا ہوں ہر اس معاملے میں اے آئی سے مدد لی جا سکتی ہے یہاں تک آپ اپنی میڈیکل رپورٹس بھی اے آئی سے نا شئیر کریں اور نا ہی اس کی رائے جانیں اس کے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور انہی کے مشوروں پہ عمل کریں اپنے بچوں کو اس حوالے سے ایجوکیٹ کریں تاکہ وہ کل کسی بڑی مصیبت میں نا پھنس جائیں
(واثق غیور)
رومی جمہوریت کے دور میں غلاموں کے ساتھ حرامکاری کرنا، لونڈیوں کی عصمت دری کرنا اور لاتعداد شادیاں کرنا عام سی بات تھی - غلام مردوں اور عورتوں سے جنسی پیشہ طوائف رانی (Prostitution) کروائی جاتی تھی - غلام مردوں عورتوں اور بچوں کو برہنہ حالت میں بازاروں میں سب کے سامنے فروخت کرنے کے لیے پیش کیا جاتا تھا، جہاں ان کی بولیاں لگتی تھیں - سب سے زیادہ دام دینے والے کو اس کا پسندیدہ غلام مرد یا عورت بیچ دی جاتی تھی -
غلاموں کے ساتھ بہیمانہ تشدد کا عالم عام تھا، تیسری صدی کے معروف رومی سیاستدان فلامینیس(Gaius Flaminius 275 BC – 217 BC) کے یہاں ایک مہمان آیا، اس کی تفریح کے لیے جہاں فلامینیس نے اور انتظامات کیے وہاں اس نے اپنے ایک غلام کو ذبح کرکے مرنے کا تماشا اپنے مہمان کو دکھایا-
رومی قیصر کے وزیر ویڈیس پولیو( Publius Vedius Pollio died 15 BC) نے مچھلیاں پالیں اور اپنے غلاموں کا گوشت کاٹ کر ان مچھلیوں کو کھلایا -
رومن ایمپائر کے بانی اور رومی شہنشاہ جولیس سیزر آگسٹس(Gaius Julius Caesar Augustus 63 BC – 14 AD) کا ایک شامت زدہ غلام بھوک کی وجہ سے اس کے ایک بٹیر کو پکا کر کھا گیا - اس جرم کی پاداش میں آگسٹس نے اسے پھانسی دے کر ماردیا -
عدالتوں میں غلاموں کی گواہیاں قبول نہیں کی جاتی تھیں - غلاموں کو سزائے موت بھی عجیب ہولناک طریقے سے دی جاتی تھی، طرح طرح کی تکلیفیں دے کر انھیں مارا جاتا تھا - اذیتیں سہنے کی وجہ سے کمزور اور ضعیف ہوجانے والے غلاموں کو جزیرہ ٹایبر میں خوراک اور پانی کے بنا فاقوں مرنے کے چھوڑ دیا جاتا تھا، کہ یہ وہیں مریں - دروازوں پر کھڑے غلاموں کو سر سے پاؤں تک زنجیروں میں قید کر کے کھڑا کیا جاتا کھیتوں میں وزنی زنجیریں پہنا کر ان سے ہل چلوایا جاتا، خواتین بڑے بڑے سوئے ان غلاموں کے جسموں میں بھونکتیں اور ان کے چہروں کے گوشت کو پھاڑتیں، آقا کو ان پر ہر طرح کا کنٹرول حاصل تھا چاہے انھیں سیافی کے طور پر لڑنے کے لیے بیچ دے یا جنگلی جانوروں کے سامنے ڈال دے۔
آج ان رومیوں کی امریکی برطانوی نسلیں اسلام میں غلاموں کے حقوق پر بات کرتی ہیں اور اپنے بت پرست رومی باپ داداوں کے غلاموں کے ساتھ بد کرداری پر مبنی ظلم و بربریت کے قبیح اعمال سے بھری ہوئی تاریخ سے چشم پوشی اختیار کر لیتی ہیں-
سڑک پر نکلیں تو ٹریفک پولیس جرمانوں کے ہدف کے حصول میں باؤلی ہوئی ملے گی،بیرون ملک جانیں کی سوچیں تو ایف آئی اے کو دھوم مچاتے پائیں گے،بل وصول کریں تو واپڈا کو بجلیاں گراتے اور آگ لگاتے دیکھیں گے،لٹنے کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچیں تو ڈاکو معصوم لگنے لگیں۔یہ اگر سرکاری محکموں کے حالات ہیں تو تصور کریں پرائیویٹ سیکٹر نے کیسے کیسے طوفان برپا کر رکھے ہونگے!
جس عام آدمی کی ظالمانہ ٹیکسوں اور مہنگائی نے پہلے ہی سے جان نکال رکھی ہے مذکورہ محکمے گویا اسکا پوسٹ مارٹم کر کے قیمتی جسمانی اعضاء نکالنے کے مشن پر کاربند معلوم ہوتے ہیں۔ظلم کی چکی میں عام آدمی یوں ہی پستا رہا تو زیادہ سے زیادہ چار پانچ سال میں چکی رک جائے گی کیونکہ عام آدمی خاک ہو چکا ہو گا۔
پھر اشرافیہ کس کا خون چوسے گی؟
اپنا؟
نہیں،کوئی غیر اسکا حساب کرنے آ دھمکے گا!
تحریک انصاف پر ایسا وقت کم ہی آتا ہے
جب وہ سوشل میڈیا پر چیخنے چلانے
اور دفاعی انداز میں وضاحتوں پر مجبور ہو جائے
۔
آج پوری پارٹی، اوپر سے نیچے تک
لیڈرز سے کارکنان تک
لکھاریوں سے یوتھیوبرز تک
بیرون ملک سے اندرون ملک تک
وضاحتوں پر مجبور ہیں
۔
سوشل میڈیا پر جب بھی یہ ہوا ہے
جماعت کے کارکن کے ہاتھوں ہوا ہے
ایک دفعہ نہیں، اب کئی دفعہ ہو چکا ہے
۔
یہ الگ بات ہے کہ وضاحتوں میں
آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں
مگر وہ ایک مذمت ایک ٹویٹ نہیں ہو سکی
جو ہزار وضاحتوں سے نجات دے سکتی ہے
آخر ایسا کیوں؟؟
تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار پھر نہایت ذمہ داری کا ٹبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے جو فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اور حماس کی بصیرت کا آئینہ دار ہے۔
حماس درحقیقت حماس عارضی نہیں مستقل جنگ بندی چاہتی ہے۔ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے مگر تبادلے کے عمل کے لیے مناسب حالات کی فراہمی کی بات بالکل جائز ہے ۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور بین الاقوامی نہیں بلکہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ ایک سو فیصد جائز مطالبہ ہے۔ان تمام معاملات پر ثالثوں کے ذریعے تفصیلات پر مذاکرات ہوں گے۔
حماس نے اپنے جواب میں غیر ضروری باتوں سے اجتناب کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو حماس کے موقف کا خیرمقدم کرنا چاہیے ۔
یہ واقعی حقیقی اسلامی تحریک مزاحمت ہے جو نہ صرف ایمان، ثابت قدمی اور جذبوں میں بہت بلند ہے بلکہ ہوش وخرد، سیاسی تدبر، سفارتکاری کی تمام مہارتوں سے مزین اور بصیرت رکھنے والی اجتماعیت ہے۔ اتنے نازک حالات میں یہ استقامت یقیناً انسانیت کا سرمایہ ہے۔
#حماس
حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مشتاق احمد خان کی فوری رہائی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ لاہور ملین مارچ میں حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان
#Gaza#gazamarchlahore
آپریشن بنیان مرصوص ہوا. اللہ نے پاکستان کو عزت بخشی، ایک گروہ سر پیٹنے اور منہ نوچنے بیٹھ گیا کہ یہ کون سی فتح ہے.
جنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی جہاز گرائے تو یہ ایسے ہو گئے جیسے کوئی گونگا شیطان لاعلاج قرار دے دیا جائے لیکن دشمن کے دو ڈرون پنڈی پہنچے تو یہ فصلیں اجاڑتے جانور کی طرح دندنانے لگے کہ دیکھو دیکھو بھارت کے آگے ہماری فوج کچھ نہیں کر رہی.
یہ کہا کرتے تھے پاکستان دیوالیہ ہو چکا. اور حکومت میں ہوتے ہوئے بھی کہا کرتے تھے. ان کا آسیب اترا اور پاکستان سنبھلا تو یہ اور پریشان ہو گئے کہ یہ دیوالیہ کیوں ناہیں ہو رہا.
ٹرمپ ایا تو یہ بغلین بجابے لگے گئے کہ ہنارا گلوبل ابا آ رہا ہے وہ ہمارے مقامی ابے کی خبر لے گا. یہ نہ ہوا تو یہ سر پیٹنے بیٹھ گیے کہ پاکستان امریکہ کے آگے لیٹ گیا.
ان کے وزیر نے حکومت بنتے ہی سی پیک پر دانت گاڑ دیے فھے اب چین سے تعلقات سنبھلے ہیں تو ان کے گلے میں کوئی رس گلہ سا اٹک گیا ہے.
پاکستان کا سعودی عرب سے تاریخی معاہدہ ہوا ہے تو انہیں ایک بار پھر بواسیر سمیت جملہ امراض چشم ہو گئے ہیں.
یعنی
پاکستان کے بارے ہر اچھی خبر سے انہیں تپ دق تشنج کالی کھالسی اور خسرہ جیسی مہلک فکری بیماریاں لگ جاتی ہیں.
انہیں حفاظتی ٹیکوں کی اشد ضرورت ہے
____
آصف محمود
صبح صبح چڈی پہن کر بچوں کو اسکول ،خواتین کو یونیورسٹی و دفاتر چھوڑنے والے موٹر سائیکل سوار نابغوں سے عاجزانہ درخواست ھیکہ اپنی ٹانگوں پہ پورا کپڑا چڑھا لیا کریں یقین کریں کہ برابر سے گزرتے خواتین و حضرات کو آپکی بالوں بھری برھنہ ٹانگیں دیکھنے میں قطعی دلچسپی نہیں ہوتی
جزاک اللہ
صوفیاء اور جعلی بابوں کے شرکیہ عقائد کو بے نقاب کرنے، اہلبیت کا دفاع کرنے اور بنوامیہ کے جرائم کو سامنے لانے کی وجہ سے انجنیئر محمد علی مرزا فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہیں.
مرزا کی موجودہ گفتگو کو علمی غلطی قرار دیا جا سکتا ہے لیکن گستاخی نہیں. انہیں اس پر بھی رجوع کرنا چاہیے.
پاکستان کے بڑے سیاستدان اور ان کی موجودہ عمریں (اگست 2025 تک):
نواز شریف — 75 سال
شہباز شریف — 73 سال
عمران خان — 72 سال
مولانا فضل الرحمن — 72 سال
آصف زرداری — 70 سال
مریم نواز — 51 سال
حافظ نعیم الرحمن — 51 سال
بلاول بھٹو — 36 سال
#PakistanPolitics#PakistaniLeaders
بچوں کو کولڈ ڈرنکس، سلانٹی، برگر، پیزا اور بازاری چیزیں کھلانے سے معدہ پر کیا اثرات ہوتے ہیں، اس ویڈیو میں تفصیل سے دکھایا گیا ہے،،
بہتر یہی ہے کہ گھر کی بنی ہوئی ہوم میڈ چیزیں ہوں 👍
ایک وقت آئیگا کہ اہل ایمان کیلئے پوری دنیا میں ایسی ہی صورت بن جائے گی جیسی آج غزہ کے مسلمانوں کی ہے۔جب دجال اکبر کا خروج ہو گا تو تمام وسائل رزق پر وہ قابض ہو جائیگا اور صرف اپنے ماننے والوں ہی کو استفادہ کرنے دیگا۔ان دنوں میں اہل ایمان کی غذا "سبحان اللہ" اور "الحمد للّہ"ہو گی
بلاسفیمی کے کور میں اصلا انسان کو حیوان بنا کر اپنا آلہ کار بنانے کا پروگرام چل رہا ہے۔ایسے گندے کردار ہیں کہ اپنی بیخبر ماں بہن کی چھپ کر ویڈیوز بنا کر مخصوص گروپ میں اپلوڈ کرتے ہیں۔بیٹیوں تک بری نظر رکھتے ہیں۔توہین اس پر مستزاد ہے۔یہ سب انکے اپنے موبائل کے ڈیٹا سے ثابت شدہ ہے۔
میں اس خبرکی تردیدیاتصدیق کرنے کی پوزیشن میں تونہیں کہ نوازشریف اڈیالہ جیل جارہے ہیں لیکن ایک بات پورےوثوق سے کہہ سکتا ہوں،یہ پیشقدمی رسوائی اورجگ ہنسائی کا سبب بنے گی کیونکہ قیدی نمبر804کبھی سیاستدانوں کے ساتھ نہیں بیٹھےگا کیونکہ نفرت پرمبنی اس کاسیاسی بیانیہ زمین بوس ہو جائے گا
لیاقت علیخان مرحوم کے مشہور دورہ امریکہ میں یہودی لابی کیطرف سے انھیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیصورت میں پرکشش پیشکش ہوئی تھی۔جس کے جواب میں انھوں نے مشہور زمانہ جملہ " حضرات ہماری روحیں قابل فروخت نہیں ہیں" ارشاد فرمایا تھا۔
تب سے پاکستان نے یہ روزہ مکمل شرائط کیساتھ رکھے رکھا۔اب عصر کے وقت جب اسرائیل خود چراغ سحری کی صورت آخری لو دے رہا ہے اس روزے کو توڑنا حماقت عظمیٰ کے مترادف ہے
یزید اور اہلسنت والجماعت
بعض ناصبی اذہان تو سرے سے یزید کو شہادتِ حسین کا ذمےدار ماننے سے ہی انکاری ہیں، حاکم وقت کی افواج اس کے حکم پر جب کسی پر ظلم کریں تو اس میں ظالم وہی حاکم وقت ہی سمجھا جاتا ہے۔
مثلاً:- لال مسجد والے معاملے میں ہم پرویز مشرف کو ظالم اور قصوروار سمجھتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ مشرف نے خود آ کر بم برسائے تھے، بلکہ اس کے حکم پر سب ہوا تھا اس لئے ہم سب اس معاملے میں پرویز مشرف کو ظالم اور قصوروار سمجھتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی جب کربلاء میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کنبے سمیت شہید کیا گیا تو اس وقت حاکم یزید تھا ، لہذا یزید ہی ظالم اور قصوروار سمجھا جائے گا۔
علماء یزید کے متعلق سکوت کا جو کہتے ہیں وہ اس کی عاقبت کے حوالے سے ہے، عاقبت کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہوتا ہے، اگر انسان عقیدے کے لحاظ سے موحد ہو تو وہ اپنے گناہوں اور جرموں کی سزاء پانے کے بعد جنت ضرور جاتا ہے۔
یزید کا جرم اس قدر سنگین ہے کہ اس پر ایک عام مسلمان کو اس کے عقیدے پر بھی بہت سے شبہات ہوتے ہیں، شبہات کی وجہ اس لیے کہ ایک گیا گزرا مسلمان بھی آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، یزید کی ابدی عاقبت کیا ہوگی یہ اللہ بہتر جانتا ہے وہاں ہمیں سکوت اس لئے اختیار کرنا بہتر ہے کہ وہ کلمہ گو تھا۔
باقی اہل بیت پر جو مظالم اس نے کئے ، جس طرح سے سیدنا حسین سے لیکر علی اصغر تک تمام اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو کربلا میں اس نے اپنی افواج کے ذریعے شہید کروایا س پر سکوت کوئی ناصبی ہی اختیار کر سکتا ہے، یقیناً وہ ایک ظالم حکمران تھا اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
کمیل احمد معاویہ