دھرنا دسواں دن- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کراچی سے شرکائے دھرنا سے خطاب کر رہے ہیں، کراچی اور راولپنڈی دونوں جگہ بیک وقت دھرنا دیا جا رہا ہے۔
#تنخواہ_دارکوجینےدو
آئی پی پیز کے اکثر معاہدے جھوٹ پر مبنی ہیں، آج فارنزک آڈٹ ہو جائے تو ان معاہدوں کو کرنے والے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ مافیاز ہیں جنہوں نے ان معاہدوں کی آڑ میں قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اور عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے
#تنخواہ_دارکوجینےدو
مذاکرے کا چیلنج دینے والے جان لیں کہ ہمارا کوئی کارکن بھی انھیں مذاکرے میں شکست دے سکتا ہے، یہ فارم 47 پر کھڑی حکومت ہے، اگر کبھی عدالت نے ٹھیک طرح الیکشن کا جائزہ لے لیا تو یہ حکومت اور ان کے اتحادی اپنی سیٹیں بھی برقرار نہیں رکھ پائیں گے
#تنخواہ_دارکوجینےدو
گورنر سندھ کے پکوڑوں اور چائے کا شکریہ لیکن ہم یہاں اس لیے نہیں آئے، پہلے گورنر سندھ سمیت تمام وزراء اور بیوروکریسی اپنی گاڑیاں چھوٹی کریں اور عیاشیاں ختم کریں، اس سے جو پیسہ بچے گا وہ غریب کے کام آئے گا
#تنخواہ_دارکوجینےدو
اسلام کا عادلانہ نظام ہی بقاء کا راستہ ہے، ہمیں ظالمانہ نظام کا مقابلہ کرنا ہے، ظالم اشرافیہ جو اب بدمعاشیہ بن چکی ہے سب ہمارے ساتھ مل کر اس مافیا کا مقابلہ کریں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنے گا
#تنخواہ_دارکوجینےدو
بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی بات کرنے والے پہلے K الیکٹرک کی کارکردگی کا جواب دیں، K الیکٹرک نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہر حکومت نے اس مافیا سے فایدہ اٹھایا ہے، واحد جماعت اسلامی ہے جس نے اول روز سے K الیکٹرک کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کی لوٹ مار کو آشکار کیا ہے
#تنخواہ_دارکوجینےدو
ملک کو سودی نظام میں جکڑ دیا گیا ہے، بلند ترین شرح سود کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے گماشتوں کو خزانے کی چابی سونپ دی جاتی ہے اور جب آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوتے ہیں تو دونوں طرف آئی ایم ایف کے گماشتے ہی بیٹھ کر معاہدے کر لیتے ہیں
#تنخواہ_دارکوجینےدو
پانچ برس قبل 5 اگست 2019ء کو بھارت نے اپنے آئین کی دفعات 370 اور 35A کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر دیا جو سلامتی کونسل کی منظور کردہ استصواب رائے کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی پھر اس خوف سے کہ کشمیری اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم و تشدد بدترین صورت اختیار کرگیا۔ یاسین ملک اور کئی دوسرے کشمیری لیڈروں پر جھوٹے مقدامات قائم کرکے اُنہیں پابند سلاسل کر دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے ہر وعدہ سے منحرف ہونے کی بھارتی داستان صاف ظاہر کرتی ہے کہ وہ کسی صورت کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو ختم کرنے کو تیار نہیں بلکہ اِسے دوام دینے کے در پے ہے۔بھارت کا تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والا نریندر مودی واشگاف انداز میں اعلان کر چکا ہے کہ کشمیر سے مسلمانوں کا صفایہ کر دیا جائے گا اور اس نے بھارت کے مسلمانوں کو بھی صاف صاف پیغام دے دیا ہے کہ بھارت صرف ہندؤوں کا ہوگا۔پھر یہ کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بھی کھل کر سامنے آ چکا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کُشی کا اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے۔ 5اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔
#Kashmir