موٹروے M-Tag میں کرپشن کا نیا طریقہ
آج ساہیانوالہ سے موٹروے میں داخل ہوا تو آپریٹر سے پوچھا کہ کیا میرا M-Tag بیلنس اسلام آباد کے لیے کافی ہے؟ تو اس نے بتایا کہ نہیں کم ہے اپکو راستے سے ریچارج کروانا ہوگا۔ میں نے بھیرہ سے 1000 روپے ریچارج کروایا اور رسید لے لی۔ جب اسلام آباد ٹول پلازہ پر ایکسپریس لین سے نکلنے کی کوشش کی تو بیریر نہیں کھلا۔ سٹاف کو رسید دکھائی اس نے سسٹم پہ چیک کیا تو کہنے لگا کہ آپکا تو ریکارڈ ہیں نہیں آرہا۔ لہذا اپکو کیش پیمنٹ کرنا ہوگی۔ میں نے پوچھا کتنی پیمنٹ؟ کہنے لگے آپ ساہیانوالہ سے داخل ہوئے لہزا 740 بنتے ہیں۔ میں نے پوچھا جب سسٹم پہ میرا ریکارڈ ہی غائب ہے تو اپکو کیسے پتہ چلا کہ میں ساہیانوالہ سے داخل ہوا؟ تب وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگ گئے۔ انچارج صاحب (اصغر) کہنے لگے جو کرنا ہے کر لیں اپکو ٹول کیش میں دینا ہوگا۔ میرے ساتھ فیملی تھی مجبوراً انہیں کیش (بھتہ) دینا پڑا. اسکے بعد بیریر بھی کھل گیا جو بغیر M-Tag کے کھل ہی نہیں سکتا۔ اور مجھے ایک ہاتھ سے لکھی رسید دی گئی۔ میں نے کمپیوٹرائزڈ رسید کا کہا تو اس بھی انکار کردیا۔ دونوں رسیدیں منسلک ہیں۔
میرے ارباب اختیار سے کچھ سوالات ہیں۔
۔1. یہ M-Tag کیسا سسٹم ہے کی جو بھیرہ پہ پیسے لیتے ہوئے تو ٹھیک تھا لیکن اسلام آباد سے نکلتے ہوئے ریکارڈ غائب کر دیتا ہے؟
۔2. اگر واقعی سسٹم خراب تھا تو اسلام آباد ٹول پلازہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ میں ساہیانوالہ سے داخل ہوا؟
۔3. کیا یہ کرپشن کا نیا طریقہ ہے؟
اگر ایسا ہے تو براہ کرم یہ M-Tag کا ڈرامہ ختم کریں اور پرانا سسٹم بحال کریں اور کھل کے لوٹ مار کریں جس کے ہم لوگ حقدار ہیں۔ @NHMPofficial
سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ بزدلی نہیں' حکمت کا مظاہرہ ہے۔ سیاست صرف طاقت کا اظہار اور اس کی نمائش نہیں بلکہ ٹھنڈے دل سے تجزیے کا نام بھی ہے۔
فائد بہرحال تحریک انصاف کو ہوا۔ شدید گرمی کے باجود جلسے کی رونق بڑھ جائے گی۔
قرآن کریم کی وہی آیت : اللہ کے لشکروں کو اس۔ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ حکومت شریفوں اور زرداریوں کی' مقبولیت خان کی۔ قائد اعظم وہ بھی نہیں لیکن ان داغ داروں کو شاید اسی کے ہاتھوں دفن ہونا ہے۔
سلیم صافی کہتا ہے نور عالم مصطفیٰ نواز نے جس شخص کو مارا وہ بوڑھا نہیں جوان تھا بس اسکے بال سفید تھے...
کیا یہ شخص اپکو جوان نظر آتا ہے... اس تصویر کو پاکستان بھر میں شئیر کریں چیف جسٹس سے ڈیمانڈ کریں وہ CCTV فوٹیز نکلوائیں اور سو موٹو ایکشن لیں اتوار والے دن کی طرح اس واقعہ پر