موٹر سائیکل سوار ہمیشہ اپنی مقررہ لین میں رہیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔
#WeRIslamabadPolice#Islamabad#ITP
ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع سرگودھا پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبور پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم
#PunjabPolice #OurMartyrs #Sargodha
سرگودھا: آرپی او محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد سیف سٹی کانفرنس ہال میں کیا گیا جس میں ضلع سرگودھا کے سٹی ،صدر، ساہیوال اور سلانوالی سرکل میں لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، زیر تفتیش مقدمات اور انسداد جرائم کے لیےعملی اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اے آئی جی انوسٹیگیشن و کمپلینٹس عنایت علی شاہ نے پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور انکے ذاتی و محکمانہ مسائل کے حل کے لئے آرڈرلی روم کا انعقاد کیا۔ پولیس افسران کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔
#WeRIslamabadPolice#Islamabad#ICTP
ڈی آئی جی سیکورٹی رانا عمر فاروق کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد۔
ڈی آئی جی سیکورٹی نے پولیس افسران کے محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے، اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیراور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے۔
#WeRIslamabadPolice #ICTP #SDI #Islamabad
Behind every uniform is a human being—with dreams, pressure, risks, and responsibilities. A police officer whose exceptional performance earned them the Best Officer of the Month award. Hear the real story behind the success, the challenges faced, and the spirit of public service. #Podcast #PoliceLeadership #PublicService #BestOfficer @Rporwp@RwpPolice
https://t.co/w2le7kd6Bs
ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس نے ہنچ لیب افسران میں بہترین کارکردگی کی بناء پر تعریفی اسناد تقسیم کیں اور افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت و لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
#WeRIslamabadPolice#Islamabad#ICTP
چاند رات، عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان جاری، صوبہ بھر میں مارکیٹوں، اہم مقامات پر لیڈی پولیس سمیت 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ عید الفطر پر صوبہ بھر میں 29 ہزار عید اجتماعات کیلئے47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔
سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکورٹی ایجنسیز کی مدد سے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ خواتین، فیملیز کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آئی جی پنجاب عبدالکریم
#PunjabPolice #Security #ChandRaat #EidDuty #Protection #Vigilance
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے ہمراہ لیک ویو پارک کا دورہ۔
عید الفطر کے موقع پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اور ہدایت جاری کی کہ عید کے ایام میں شہریوں کو پرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پارکس اور تفریحی مقامات پر آنے والے شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
#WeRIslamabadPolice #EidSecurity #PublicSafety #ICTP
"Supporting martyrs' families is our priority," says IGP Zulfiqar Hamid as he distributes sewing machines among police martyrs' families. IGP KP vows to make families self-sufficient. 70 machines handed over with social welfare support