وفاقی وزیرِ پانی و بجلی اویس لغاری کا یہ کہنا کہ
“میرے حلقے میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، میں اسے بھی ختم نہیں کرا سکتا”
درحقیقت اس حکومت کی مکمل ناکامی، نااہلی اور بے بسی کا اعتراف ہے۔
اگر ملک کا وزیرِ پانی و بجلی اپنے ہی علاقے کے عوام کو بجلی فراہم کرنے میں بے اختیار ہے تو پھر عام شہریوں کے مسائل حل ہونے کی کوئی امید نہیں۔ حکمران صرف دعوے، اعلانات اور پریس کانفرنسوں تک محدود ہیں جبکہ عوام بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسی ناکام حکمرانی اب عوام پر مزید مسلط نہیں رہنی چاہیے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
جو رضائے الٰہی کے لیے حج کرے جس میں نہ کوئی بیہودہ بات ہو اور نہ کسی گناہ کا ارتکاب ہو تو وہ ایسے لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے ابھی جنا ہو۔
(مشکوۃ المصابیح، کتاب الحج حدیث:2507)
بجٹ عوام کی پریشانیوں اور مصیبتوں میں اضافے کا باعث ہے، آئی ایم ایف کی ایما پر بنائے گئے بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن
گندم اور کھاد کی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی غیر ذمے داری اور عدم توجہی آنے والے دنوں میں ملک میں غذائی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک غذائی ملک جو ڈالرز کی قلت کا شکار ہے وہاں گندم کی کٹائی سے صرف ایک ماہ پہلے تک اربوں روپے کی گندم کیوں امپورٹ کی جاتی رہی ؟؟جماعت اسلامی 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراؤں پر کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔
کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے
کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔
حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی سے ملاقات میں انھیں پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
جماعت اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے اور حکمرانوں کو جگانے کے لیے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں، لاہور میں 19نومبر کو ملین مارچ ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے، اس میں تیزی لائی جائے گی۔ قومی فلسطین کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ اس کی القدس کمیٹی نے مسلمان سفیروں سے ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا۔
ہم ایران، قطر اور ترکی کے دورے میں مسلم ممالک کے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دے رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی استنبول میں جمع ہو رہے ہیں۔ ہم غزہ میں ظلم کو روکنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
برکینگ نیوز!
چاروں صوبوں میں چاروں گورنرز ہاوس پر دھرنوں کا اعلان کرتے ہیں
سراج الحق صاحب پریس کانفرنس سے مخاطب ہیں
جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے کا اعلان ۔ پنجاب سراج الحق صاحب ، سندھ حافظ نعیم الرحمن ، کے پی کے مشتاق احمد خان اور بلوچستان ہدایت الرحمان لیڈ کریگا
ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس ٹویٹ کو زیادہ سے زیادہ ری ٹویٹ کریں ...
فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر ریڑھی لگانے پر محنت کش فرمان اللہ (جو چار معذور بچوں کا باپ ہے) کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے - یہ بہت بڑا ظلم ہے -
سی ڈی اے اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ریڑھی پر قلفیاں فروخت کرنے والے غریب محنت کش فرمان اللہ کے خلاف کئی جھوٹے الزامات لگا کر چالان پیش کر دیا -
فرمان اللہ نے مجسٹریٹ کے سامنے صرف یہ تسلیم کیا کہ وہ ریڑھی پر قلفیاں فروخت کرتا ہے، باقی الزامات سے انکار کیا لیکن سینیئر سپیشل مجسٹریٹ CDA اسلام آباد نے فرمان اللہ کو تین ماہ قید کی سزا دے کر جیل بھجوا دیا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا -
امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب نے فرمان اللہ کو قانونی امداد فراہم کرنے اور اس کے معذور بچوں کی مالی مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں -
@SirajOfficial@JIPOfficial@CDAthecapital@HamidMirPAK
#Islamabad #Pakistan #PakistanUnderFacism #instagramdown #PAKvIND #PAKvsSL #PakBall #EmergingAsiaCup2023 #BabarAzam𓃵 #WeatherUpdate #KarachiRain #SupremeCourtOfPakistan #SirajUlHaq
ظالم جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار نام، چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کر 75 برسوں سے ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ حکمرا ن جماعتیں ناکام ہوگئیں، ثابت ہوگیا ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں، فوج ایک پارٹی کی نہیں 24کروڑ عوام کی ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے کبھی ایک پارٹی تو کبھی دوسری کا ساتھ دیا، ادارے غیر جانبدار ہوجائیں، عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
#SirajulHaqinIslamabad
صدرٹاؤن میںPPکے13میں سے صرف3وائس چئیرمین ہیں۔مخصوص نشستوں پراس کی 9میں سے صرف ایک نشست بنتی ہےگویا چارکے مقابلے میں سترہ ووٹ ہوں گے۔لیکن جمہوریت اور رواداری کے چمپئن یہ ٹاؤن بھی جیتناچاہتے ہیں۔منتخب لوگوں کوجیلوں میں ڈالکراپنی اکثریت بناناچاہتے ہیں۔کوئی الیکشن کمیشن ملک میں ہے؟؟
ڈی سی آفس ساؤتھ میں اسکروٹنی ہورہی ہے۔ یوسی چیرمین، وائس چیرمین کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کھڑی ہے۔ گرفتار کرکے، خوف زدہ کرکے، دھمکیاں دےکر، پوری سرکاری مشنری استعمال کرکے پیپلز پارٹی اپنا مئیر بنانا چاہتی ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے، یہ اس کی اکثریت ہے۔