ہمارے صوبے میں ایک چھتری کے نیچے اتنی چیزیں ہیں جو کسی اور صوبے کے پاس نہیں، پانی، سستی بجلی، تیل، گیس، مائنز اینڈ منرل، تمباکو آپ کے پاس ہے، سیاحت آپ کے پاس ہے، امن ہو گا تو دُنیا آئے گی، جب مُلک اور صوبے کی تاریخ لکھی جائے تو ہمارا ذکر اچھے الفاظ کے ساتھ ہو، فیصل کریم کُنڈی
ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام کرنا ہے، ہم پر ریاست نے، وفاق اور اپنے لوگوں نے اعتماد کیا ہے، 13 سال میں اُنہوں نے جو کام کیا ہے، آپ نے 3 ماہ میں دکھانا ہے، ہماری پرفارمنس نظر آئے گی، فوٹو سیشن نہیں کرنا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی
بارہ اکتوبر 1999ء کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا وہ منفرد کیس تھا جس میں نواز شریف نے پہلے سازش کر کے ایک آرمی چیف کو ہوا میں روکے رکھا اور کہا کہ بے شک اس کا طیارہ بھارت موڑ دو یا کسی اور ملک کی طرف لے جاؤ۔ اس سازش کے ری ایکشن میں نواز شریف نے ملک میں مارشل لا لگوایا!عامر ضیا۔
اور یہی سازشی نواز شریف آج اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر کے پی میں تحریک انصاف کی حکومت پر گورنر راج لگوانے کا ذمہ دار ہے۔
راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے ٹیپو روڈ سرسید چوک کہ عوام اس کچرا کنڈی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں آئے روز اس کچرا کنڈی میں ما معلوم افراد کی طرف سے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے پورا علاقہ اس کچرے کے دھوئیں کی لپیٹ میں آ جاتا ہے جس سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کی جانب سے بروقت صفائی نہ کرنا انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس کچرا کنڈی کی وجہ سے علاقہ تعفن زدہ ہو گیا ہے اور عوام کا جینا مشکل ہو گیا عوام کی اسٹیشن کمانڈر اور سی او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ اس کچرا کنڈی کو اس علاقہ سے باہر شفٹ کیا جائے اور اس جگہ کو صاف کرایا جائے تاکہ شہری،جن میں بزرگ ،خواتین ۔بچے اور مریض بھی شامل ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہاں سے کچرا کنڈی ختم نہ کی گئی تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں