بھائی طلاق اور حلالہ کے موضع پر شاکر نائیک کی ویڈیو دیکھیں میاں بیوی کی طلاق کے بعد بھی حلالہ کی ضرورت نہیں اگر وہ رجوع کرنا چاہیں
بھائی کچھ مولا��ہ حضرات نے اس کو مزاق بنا کر حلالہ سینٹر بنا ��کھے ہیں جو سراسر شریعت کے حلاف ہیں
ایک کولیگ نے مذاق مذاق میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی
بیوی نے اس کا فون اٹھایا تو اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرا فون رکھ دو، نہیں تو ایک طلاق ہو جائے گی۔
بیوی نے فون نہیں رکھا۔
اس نےکہا کہ فون کا لاک کھولا تو دوسری طلاق ہو جائے گی۔
بیوی کو پاس ورڈ معلوم تھا، اس نے فون کا لاک کھول لیا۔
شوہر نے کہا کہ واٹس ایپ کھولی تو تیسری طلاق بھی ہو جائے گی۔
بیوی نے واٹس ایپ بھی کھول لی۔
یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ مزید کئی باتوں پر ناجانے کتنی ہ�� طلاقیں دے دیں۔ یہ سب ہنسی مذاق میں چلتا رہا۔
دونوں سمجھتے تھے کہ یہ سب مذاق میں کہا گیا ہے، اس لیے طلاق نہیں ہوئی۔چنانچہ اس واقعےکے بعد بھی کئی ماہ تک میاں بیوی کی طرح ساتھ رہتے رہے۔
پھر کسی کے سامنے اس واقعے کا ذکر ہوا تو اس نے بتایا کہ آپ کی تو تین طلاقیں ہو چکی ہیں اور اب آپ دونوں میاں بیوی ہی نہیں رہے۔
وہ میرے پاس آئے، سارا واقعہ سنایا اور پوچھا کہ کیا اس مسئلے کا کوئی حل ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ہم تو پہلے بھی اس طرح کے مذاق کرتے رہتے تھے۔
میں نےکہا میرے علم کے مطابق بھی تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ جس مسلک کے پیروکار ہیں، اسی مسلک کےکسی مفتی صاحب سے معلوم کرتے ہیں۔
ہم اکٹھے مفتی صاحب کے پاس چلے گئے۔
انہوں نے سارا واقعہ سننے کے بعد تصدیق کی کہ تین طلاقیں ہو چکی ہیں اور اب دوبارہ نکاح کے لیےکسی اور سے نکاح اور ازدواجی تعلق ضروری ہے۔ساتھ ہی یہ آفر بھی کردی کہ عدت کے بعد آ جائیں، حلالہ کروا دیں گے۔
میں نے پوچھا کہ مفتی صاحب! آپ کو معلوم ہے کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر لعنت فرمائی ہے؟
مفتی صاحب کہنے لگے کہ یہ لعنت اس صورت میں ہوتی ہے جب پہلے سے طے ہو کہ اتنے وقت بعد طلاق دے دی جائے گی۔ ہم ایسا کوئی وقت مقرر ہی نہیں کریں گے۔
اس پر میرے کولیگ نے سوال کیا کہ پھر اگر نکاح کے بعد دوسرے شوہر نے طلاق ہی نہ دی تو؟
مفتی صاحب کہنے لگے کہ طلاق مرد کا حق ہے، لیکن وہ یہ حق اپنی بیوی یا کسی دوسرے شخص کو بھی تفویض کر سکتا ہے۔ نکاح کے وقت ہی عورت کو یہ حق دے دیا جائے گا اور اگر آپ اور آپ کی سابقہ بیوی چاہیں تو آپ کو بھی دے دیں گے۔ پھر جب چاہیں عورت خود کو اس نکاح سے آزاد کر لے، یا آپ تفویض کردہ حق استعمال کرکے اسے طلاق دے دیں۔ اس کے بعد عدت پوری ہونے پر آپ دونوں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے پہلے بھی کئی مرتبہ سنا تھا کہ بعض مولوی صاحبان نے حلالہ سینٹر کھول رکھے ہیں، لیکن یہ سمجھ ��ہیں آتی تھی کہ اتنی واضح حدیث شریف کے باوجود وہ اس کام کے لیے کیسے راضی ہو جاتے ہیں۔ لیکن خود ایک مفتی صاحب سے یہ سنا تو معلوم ہوا کہ کیسے یہ سب ہوتا ہے اور کن حیلے بہانوں سے یہ سب کیا جاتا ہے۔
یہاں ایک بات اور کا بھی اضافہ کرتا چلوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک مجلس میں چاہے کتنی ہی طلاقیں دی جائیں، انہیں ایک ہی طلاق شمار کیا جائے گا، جبکہ دوسرے فقہی مکاتب فکر کا مؤقف اس سے مختلف ہے۔
��یکن اس کیس میں تو وہ دونوں خود بتا رہے تھے کہ اس طرح کے مذاق پہلے بھی کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔ یعنی معاملہ صرف ایک مجلس کا بھی نہیں تھا۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک ماننے والا مؤقف بھی اختیار کر لیا جائے تو آخر ایک ہی مجلس میں ایک سے زیادہ طلاقیں دینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
اگر خدانخواستہ طلاق دینا ناگزیر ہو جائے تو سوچ سمجھ کر، شرعی طریقے کے مطابق، طہر کی حالت میں صرف ایک طلاق دی جائے۔ ایک سے زیادہ طلاقیں دے کر خود کو فقہی اختلافات میں الجھانے کی کیا ضرورت ہے؟
اور اگر طلاق دینے کا ارادہ ہی نہیں تو پھر اس لفظ کو مذاق میں استعمال کیوں کیا جائے؟
��میں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ نکاح اور طلاق محض عام گفتگو کے الفاظ نہیں بلکہ ان کے شرعی نتائج ہوتے ہیں۔
نکاح کے موقع پر ایجاب و قبول کے چند الفاظ سے،ایک عورت اور مرد میاں بیوی بن جاتے ہیں۔ اسی طرح طلاق کے الفاظ سے وہی عورت اپنے شوہر پر حرام ہو سکتی ہے۔
یہ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مرد و خواتین شادی سے پہلے ہی نکاح اور طلاق کے بنیادی مسائل اچھی طرح سیکھیں۔
جس طرح گا��ی چلانے سے پہلے ڈرائیونگ سیکھی جاتی ہے اور لائسنس لیا جاتا ہے، اسی طرح شادی سے پہلے ازدواجی زندگی کے حقوق و فرائض اور طلاق کے شرعی مسائل سے واقفیت بھی ضروری ہونی چاہیے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نےفرمایا ہے، جس کا مفہوم ہے:
یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں،انکے قریب مت پھٹکو۔
طلاق جیسے حساس معاملے میں غصے، جذبات، مذاق کو جگہ دینےکےبجائے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے
ہنسی مذاق کےلیے زندگی میں اور بہت کچھ ہے کم از کم ان معاملات کومذاق سے دور رکھیں جن سے کسی کا گھر اجڑ سکتاہے۔
منقول۔۔
برو کیا آج کوئی ایسا بندہ آپ کو نظر آتا ہے جو عدل کرسکے بیویوں کے مابین یا پھراولاد کے ساتھ چار شادیوں کے بعد فرض تو لوگ ادا نہیں کرتے سنتیں یاد رہہ جاتی ہیں
جاوید غامدی VS بشری انصاری
جاوید غامدی صاحب نے اک بات کی ہے جس پر تنقید ہو رہی ہے تنقید اتنی نہ ہوتی مگر بشری انصاری کے کمنٹ کی وجہ سے تنقید ہورہی ہے ۔۔
غامدی صاحب کہتے ہیں اللہ تعالی نے تعلیم ہی ی��ی دی ہے اک عورت اور مرد سے اچھا گھر بنتا ہے مگر لوگ کہتے ہیں اللہ تعالی نے مرد کو ذوق اور صلاحیت دیا اور میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں
حضرت ادم کو پیدا کیا ان کیلے اک حوا بنای نہ کہ چار ۔۔
اگر اپ اچھا گھر بنانا چاہتے ہیں اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اولاد سے عزت کروانا چاہتے ہیں تو مرد کو چاہیے اک بیوی پر اکتفا کرے ۔۔
اب ویسے تو یہ دلیل بنتی ہی حضرت ادم والی اگر اس کو درست مان لیا جاے تو باقی انبیا کرام نے بھی اک سے زائد شادیاں کی ہیں تو انبیا کرام تو اللہ تعالی کے حکم کے تابع ہوتے ہیں ۔۔
جب چار شادیوں کی شرط میں عدل ہے تو بات ختم اب کوی شادیاں کرتا رہے عدل نہ کرے اس کاحساب تو ہو گا ۔۔
اس پر بشری انصاری کود پڑی
وہ کہتی ہیں عقل تو گھاس کھاتی ہے چار عورتوں کا چسکا کیسے پورا کریں مطلب مرد عورت کے چسکے کیکے چار شادیاں کرتا ہے ۔۔
اب بشری انصاری پر تنقید اس لیے نہی ہورہی کہ انہوں نے چار شادیوں سے اختلاف کیا بلکہ اس لیے ہورہی ہے انہوں نے چار شادیوں کے قرانی حکم کو چسکہ کہا ہے ۔۔
محترمہ جب قران پاک ن�� عدل کی شرط رکھ دی ہے اس کے ساتھ چار شادیاں کر سکتے ہیں اپ قرانی حکم کو کیسے چسکے کا نام دے سکتی ہیں اس دینی حکم کو بازاری جملے میں لپیٹ کر اس کا مذاق کیسے بنا سکتی ہیں ۔
ویسے چار شادیوں کے اسلامی حکم پر تو اپکو اعتراض ہے مگر اپ کی زبان تب کیوں خاموش ہو جاتی ہے جب اپکی شوبز کی اداکارائیں اوپن میرج لیونگ ریلیشن اپ کا کھلم کھلا اعتراف کررہی ہوتی ہیں یہ ہے اصلی چسکہ جس میں نکاح نہی ہے ۔
اللہ نے اپنا حکم بتا دیا ہے اب کوی اس کی نافرمانی کرتا ہے تو وہ سزا بھگتے گا ۔۔