خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
اے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
میرے عیبوں پہ ڈال کر پردا
مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے
اپنے دامن سے کر کے وابستہ
ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے
میں تو کب کا مٹ گیا ہوتا
تیری رحمت نے پال رکھا ہے
#کامیابی_کا_سفر#ادب_کا_سفر#اجالا_نور_کا#اچھے_الفاظ
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
حکومت پاکستان نے قائد محبوب اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے موقع پر پہلی بار کھل کر حماس کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت پر واضح موقف اختیار کیا ہے جو خیر مقدم کے لائق ہے اللہ تعالیٰ توفیق دیں کہ حق وباطل کے اس معرکے میں پاکستان اپنا وہ کردار اداکرے جسکی امت مسلمہ کے عوام پاکستان سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں
مسجدِ اقصٰی میں نہتےفلسطینی نمازیوں پرحمله بھت بڑا ظلم ہے. ایسے پُر تشدد واقعات کےسدِباب کےلیے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ بلکہ عالمی برادری کو مناسب اقدامات کرنےچاہئیں. دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلائے.
رسولِ محترم ﷺ کا فرمان ہے، "تم سےپہلے بہت سی وہ اقوام تباہ کردی گئیں جوطاقتور کیلئےایک اورکمزورکیلئےدوسراقانون رکھتیں". تاریخ نےخرابئ اخلاق اور کرپشن کےباعث ریاستوں کو تباہ ہوتےدیکھا کیونکہ اخلاقی بالادستی کےبغیر ریاستیں فراہمیِ انصاف سے قاصر رہتی ہیں۔