اگر سرکار اصل قیمت پہ پٹرول اور ڈیزل بیچے گی،
تو حرام خوروں کی گاڑیوں میں مفت کا ایندھن نہیں دے پائے گی،،
اور عوام کے اصل مجرم یہی حرام خور ہیں،،،
پارلیمنٹیرین،جج، وزیر، بیوروکریٹ،
اور تو اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ ہمارا ماس نوچتے رہتے ہیں۔۔۔!!!
سننے میں آرہا ھے کہ مہنگی بجلی سے ستائی پاکستانی عوام دھڑا دھڑ سولر سسٹم اور بیٹری بیک اپ پر شفٹ ھورہی ھے ایک اندازے مطابق پاکستانی عوام 38 ھزار میگاواٹ سولر لگا چکی ھے اور کرو بجلی مہنگی اب اپنے IPPs پاور پلانٹ اپنی 2E میں ڈال لو نوازشریف اور آصف ذرداری واپڈا بنے کا PTCL😂
پیٹرول پر سارا خرچہ ملا کر بھی حکومت کو 197 روپے 69 پیسے لیٹر پڑ رہا ہے ۔
لیکن انواع و اقسام کے ٹیکسز اور لیوی لگا کر 329 روپے لیٹر پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے
حکومت اپنے اخراجات کا قابل زکر حصہ ان ٹیکسز اور لیوی سے پورا کر رہی ہے
یہ ارب پتی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر 700 روپے دیہاڑی دار افراد پہ ٹیکس لگا کر سیشن میں بحث کرتے ہیں۔اور ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافہ پر زور دیتے ہیں.
عوام کو بجلی سونے کی قیمت میں دے کر احسان کر رہے ہیں. اور خود لان میں ایئر کنڈیشنڈز لگا کر مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں.
پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً وہی جو حالیہ ایران امریکہ جھڑپ سے پہلے تھی حکومت نے روز روز قیمت عوام کو رلیف دینے کے فراڈ پر شروع کیا مگر اب جب سے قیمت کم ہوئی یہ برقرار رکھ کر پیسے کما رہے ہیں جنگ سے پہلے 290 کا لیٹر پیٹرول تھا اب 330سے اوپر ہے
بجلی کے بل مزید مہنگے کر رہے ہیں ایک پیج اور بہترین تعلقات والی حکومت عوام کے لئے عذاب ہوتی ہے
حکومت 197 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت 327 روپے وصول کررہی ہے ۔
پیٹرول اصل قیمت سے 139 اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے
تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
وزیر اعظم نےآج FBR کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس چیئر کیا۔
ایف بی آر کی کارکردگی یہ ہےکہ انکی نااہلی اورٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں۔
اور غریب عوام کو نچوڑ کر لیوی کے نام پر بھتہ لے کر ہدف پورا کیا جارہا ہے۔
116اور139روپے کا بھتہ وزرات خزانہ، وزارت پیٹرولیم کیخلاف بھی چارج شیٹ ہے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول مہنگا ڈیزل سستا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے اضافہ کردیا گیا
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی معمولی کمی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرلیا
پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اگست بروز جمعرات کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی تمام تنظیموں نے 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔جب ہمیں مجبور کیا جاتا ہے تو ہم ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں،وزیر پیٹرولیم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد
ٹرانسپورٹ برادری کو اللہ کے بعد صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امید ہے ،ان سے اپیل ہے اقتدار میں جو ملک دشمن بیٹھے ہیں ان سے عوام کی جان چھڑائی جائے ،یہ سب ملک دشمن فیصلے کررہے ہیں،اگر حکومت نے بدمعاشی کی تو ہم تمام گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کردیں گے،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد
علیم خان آپ چیمپین بعد میں بن جائیے گا پہلے تین ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کے حکومتی واجبات تو ادا کر دیجیے آپ تو ساشے پیک ملک ریاض ہی بن گے ہیں وہ بھی میڈیا کے اللوں تللوں کو خرید کر آہو نی آہو کرواتا تھا اور آپ بھی ویسے ہی ہیں
خواجہ صاحب کہہ رہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے
قرضوں پر چلتی فارن پالیسی ، سستا تیل مہنگا ترین بیچ کر بجلی گیس بلوں پر ہزار طرح کے ٹیکس لگا کر بھی ہماری معیشت اسی پر ٹکی کہ اس سے قرض لے لیا اس سے بخشش کروا لی
کہاں جا رہا ہے یہ پیسہ عوام تک اس کے ثمرات کیوں نہی پہنچ رہے
عالمی مارکیٹ میں پچھلے دو دن میں تیل کی قیمتیں 12 ڈالرز فی بیرل کم ہوچکی ہیں لیکن مبارک ہو پاکستانیوں آج پھر پیٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی۔تقریباً دس فیصد قیمت گر چکی ہے عالمی مارکیٹ میں مگر عوام کے لیے قیمت بڑھا دی گئی ہے۔